الائیڈ آبیاری- قرضہ برائے زرعی آبپاشی

یہ مالیاتی سہولت  کسانوں کو نئے روایتی/ شمسی ٹیوب ویلوں ، لفٹ پمپوں اور اعلی موثر آبپاشی نظام کی خریداری, تنصیب اور آبپاشی کے نظام کی شمسی توانائی پر منتقلی  کے حصول میں آسانی بنانے کے لئے بنائی گئی ہے۔


  • خصوصیات

    • درخواست گزارکی عمر 18 سے 62 سال کے درمیان
    • قرضہ کی مدت 03 سے 05 سال تک (روایتی اور ہائی ایفیشنسی آبپاشی کے نظام کی خریداری اور تنصیب کے لئے)
    • قرضہ کی مدت زیادہ سے زیادہ 10 سال تک (آبپاشی کے نظام کی شمسی توانائی پر منتقلی, خریداری اور تنصیب  کے لئے ایک سال کی رعایت کی مدت بھی شامل ہے)
    • قرضہ کی واپسی آسان اقساط میں
    • کم سے کم ملکیت اور کاشت کاری کی ضرورت:
      • شمسی توانائی سے ٹیوب ویل / پمپ کے لئے 12.5  ایکڑ
      • روایتی ٹیوب ویل / پمپ کے لئے 07 ایکڑ
      • ہائ ایفیشنٹ نظام آبپاشی کے لیے 03 ایکڑ
    • پیش کردہ سکیورٹیز ہر قسم کی قانونی پیچیدگیوں سے پاک ہو ں
    • یہ مالیاتی سہولت کاشتکار خواتین کے لیے بھی دستیاب ہے

    شرائط و ضوابط لاگو ہیں،بینک کسی بھی قرضہ کی درخواست کو کسی بھی وجہ سے نامنظور کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔