توانا قرضہ برائے ڈیری فارم

اس مالیاتی سہولت کے تحت کاشتکار دودھ دینے والے جانوروں کے روز مرہ اخراجات،نئے جانوروں اور دودھ ذخیرہ کرنے کے آلات کی خریداری اور فارم کی توسیع  و تعمیر کے لیے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیری فارمنگ سے منسلک کاروباری حضرات مندرجہ ذیل دو قسم کے قرضہ جات حاصل کر سکتے ہیں:

  1. ورکنگ کیپیٹل فنانس
  2. ڈویلپمنٹ فنانس

  • ورکنگ کیپیٹل فنانس

    دودھ یا جانوروں کے چارہ،خوراک وٹامن،ادویات،لیبر اور بجلی کے اخراجات وغیرہ کو پورا کرنے کے لیے قرضہ کی سہولت

    خصوصیات:

    • قرضہ کی مدت ایک سال تک
    • قرضہ کی منظوری ضرورت اور بینک پالیسی کے مطابق
    • چیکنگ اکاؤنٹ کی شکل میں قرضہ کی سہولت،جب چاہیں رقم نکلوائیں یا جمع کر وائیں
    • مارک اپ کا اطلاق صرف استعمال شدہ رقم پر ہو گا

  • ڈویلپمنٹ فنانس

    ڈیری فارم کی تعمیر،دودھ ذخیرہ کرے آلات اور دودھ دینے والے جانور خریدنے کے لیے قرضہ کی سہولت

    خصوصیات:

    • قرضہ کی مدت ایک سے پانچ سال تک
    • قرضہ کی منظوری ضرورت اور بینک پالیسی کے مطابق
    • قرضہ کے وقت پوری مدت کے لیے ایک دفعہ کاغذی کارروائی

    شرائط و ضوبط:

    • درخواست گزارکی عمر 18 سے 64 سال کے درمیان
    • پیش کردہ سکیورٹیز ہر قسم کی قانونی پیچیدگیوں سے پاک ہو ں
    اعلان: شرائط و ضوابط لاگو ہیں، بینک کسی بھی قرضہ کی درخواست کو کسی بھی وجہ سے نامنظور کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔