کیرئیرز

الائیڈ بینک اپنے اہم ترین اثاثہ یعنی اپنے لوگوں کی شناخت میں تاخیر نہیں کرتا جو پائیدار ترقی اور کارکردگی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اگر آپ اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے بینک کے کلی نقطہ نظر کو سمجھتے ہوئے ترقی کے زینے پر قدم رکھنا چاہتے ہیں الائیڈ بینک آپ کیلئے سب سے عمدہ جگہ ہے۔

الائیڈ بینک اپنے اہم ترین اثاثہ یعنی اپنے لوگوں کی شناخت میں تاخیر نہیں کرتا جو پائیدار ترقی اور کارکردگی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔لہذا بینک کی یہ کوشش ہے کہ ملازمین کے درمیان کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ان کی جدوجہد اور سعی کو سراہا جائے۔بینک کی توجہ کا مرکز مارکیٹ میں دستیاب بہترین صلاحیت سے استفادہ کرتے ہوئے انہیں ترقی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

بینک کے مقاصد میں سے ایک ”پسند کا آجر“ بننا ہے کہ نہ صرف مارکیٹ سے بہتر پیکج اپنے ملازمین کو فراہم کیے جائیں بلکہ آن جاب تربیت کے بہترین مواقع کا بھی بندوبست کرنے کیساتھ ساتھ ملازم کو فعال کرنااور نوجوان ملازمین میں قائدانہ صلاحیتیں ابھارنا بھی شامل ہے۔اس حکمت عملی کا تسلسل تجربہ کار اور نوجوان ملازمین کا اختلاط ہے جبکہ مینجمنٹ نے یہ پالیسی بھی اختیار کی ہوئی ہے کہ ایک شفاف عمل کے ذریعے بزنس،کامرس اور انجینئرنگ پس منظر کے حامل پوسٹ گریجویٹس کی تعیناتی ہے۔

برابر مواقع فراہم کرنے والے آجر ہونے کی حیثیت سے معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی موثر شرکت کے فلسفے پر بھی بینک کا پورا یقین ہے اور یہی وجہ ہے کہ امسال الائیڈ بینک نے خواتین کی نوکریوں میں 13فیصد اضافہ کیا ہے۔