الائیڈ اسلامک انمول پلس اکاؤنٹ

الائیڈ اسلامک انمول پلس اکاؤنٹ ایسا بینکنگ اکاؤنٹ ہے جس میں کسی نقصان اور صلہ کے بغیرروزانہ کی بنیادوں پر لین دین کیا جاتا ہے۔


  • نمایاں خصوصیات:

    1. بینک فنانسنگ/سرمایہ کاری کی مد میں شریعہ کے مطابق بینک کے طور پر اس طرح کے تمام ذخائر کو استعمال کرے گا۔
    2. اکاؤنٹ بند کرتے وقت کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔
    3. ابتدائی طور پر 1000/-پاکستانی روپے ڈپازٹ کروانا ہونگے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی صورت میں کم از کم 100یونٹس درکار ہونگے۔
    4. درج ذیل درجہ بندیاں ابتدائی ڈپازٹ سے مستثنیٰ ہیں۔
      • زکواۃ کے مستحقین
      • طلباء
      • سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے تنخواہ یا پنشن وصول کرنے والے ملازمین (پنشن کے اہل ملازم کی بیوہ یا بچے/خیراتی ادارے کی فنڈ گرانٹ وغیرہ) دیگر خود مختار اداروں اور اکاؤنٹس کی اقسام شامل ہیں۔
    5. ٹرانزیکشنز کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
    6. بینک کی صوابدید پر اکاؤنٹ ہولڈرز کو ویلیو ایڈڈ سروسز مفت یا چارجز کے بدلے(بنیادی/دور دراز برانچ)فراہم کی جاسکتی ہیں۔تاہم بینک یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وقت کیساتھ ساتھ بینک کی معین کردہ کسوٹی کی بنیاد پر دے اور بینک کے فیس شیڈول میں اس کی وضاحت کرے۔
    7. بینک کی صوابدید پر درج ذیل سہولتوں سے مستفید ہوسکتے ہیں:
      • آن لائن بینکنگ بینک کے پورے نیٹ ورک پر دستیاب ہے
      • عالمی سطح تسلیم شدہ الائیڈ کیش پلس شاپ ویزا ڈیبٹ کارڈ/اے ٹی ایم کارڈ
      • الائیڈ ڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ تک رسائی
      • 24گھنٹے الائیڈ فون بینکنگ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی
      • ایس ایم ایس بینکنگ
      • ٹرانزیکشن پر ایس ایم ایس الرٹ سروس
      • درج ذیل اکاؤنٹس کے ذریعے غیر ملکی ریمی ٹنس کی سہولت
        • غیر ملکی کرنسی
        • مقامی کرنسی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مخصوص درجہ بندیوں میں جیسا کہ طلباء کی فیس، میڈیکل اخراجات، سفری اخراجات وغیرہ کی ایک خاص حد تک اجازت دی گئی ہے۔


  • اضافی خصوصیات:

    1. 1 اکاؤنٹ کو مدربہ کے طریقہ کار پر چلایا جائے گا جس میں کم از کم بیلنس کی کوئی حد نہیں ہے۔
    2. بینک کی طرف سے وقتاً فوقتاًطے شدہ/اعلان کردہ نفع یا نقصان میں ماہانہ بنیادوں پر حصہ دار بنایا جائے گا۔
    3. اکاؤنٹ صرف پاکستانی روپوں میں کھلایا جاسکتا ہے۔
    4. تمام برانچز میں، اگر گزشتہ ماہ کا روزانہ کا کم از کم بیلنس 500,000روپے یا اس سے زائد ہوگا (اکاؤنٹ کھولنے کے مہینے میں بیلنس سے قطع نظر)۔ درج ذیل سہولتیں اگلے مہینے سے بینک کی منظوری سے مشروط مفت فراہم کی جائیں گی۔
      • آن لائن کیش ڈپازٹ
      • آن لائن کیش نکلوانا
      • ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں آن لائن ٹرانسفر
      • دوردراز برانچز سے آن لائن کلیئرنگ کی سہولت
      • آن لائن بیلنس انکوائری
      • اکاؤنٹ اسٹیٹ منٹ کی آن لائن پرنٹنگ
      • صرف ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں مفت مینوئل ریمی ٹنس اور DD/TT/PO/ABC/OBC*/ایکسپریس کلیکشن/ڈیبٹ کے ذریعے کال ڈپازٹ رسید کا اجرا بنیادی برانچ کے اکاؤنٹ کیلئے
      • PO/DD/ABCکینسل کروانے پر 50روپے کی کٹوتی(اکاؤنٹ کھلوانے کے مہینے میں یہ سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی جبکہ اگلے مہینے سے 50روپے ادا کرناہونگے)
      • 25صفحات کی پہلی چیک بُک


نوٹ ** OBCبالکل مفت ہے مگر پوسٹ/کوریئر پر رقم منہا کی جائے گی۔