الائیڈ اسلامک سیونگس اکاؤنٹ

الائیڈ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ ایسا بینکنگ اکاؤنٹ ہے جسے نفع/نقصان کی بنیاد پرعام اکاؤنٹ کی طرح برقرار رکھا جاتا ہے۔


  • نمایاں خصوصیات

    1. سیونگ اکاؤنٹس مضاربہ کے طریقہ کار پر کھولے جاتے ہیں جس میں کم از کم بیلنس کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
    2. بینک کی طرف سے وقتاً فوقتاًطے شدہ/اعلان کردہ نفع یا نقصان میں ششماہی بنیادوں پر حصہ دار بنایا جائے گا۔
    3. اکاؤنٹ بند کرتے وقت کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔
    4. بینک فنانسنگ/سرمایہ کاری کی مد میں شریعہ کے مطابق بینک کے طور پر اس طرح کے تمام ذخائر کو استعمال کرے گا۔
    5. بینک کی صوابدید پر اکاؤنٹ ہولڈرز کو ویلیو ایڈڈ سروسز مفت یا چارجز کے بدلے(بنیادی/دور دراز برانچ)فراہم کی جاسکتی ہیں۔تاہم بینک یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وقت کیساتھ ساتھ بینک کی معین کردہ کسوٹی کی بنیاد پر دے اور بینک کے فیس شیڈول میں اس کی وضاحت کرے۔
    6. ٹرانزیکشنز کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
    7. بینک کی صوابدید پر درج ذیل سہولتوں سے مستفید ہوسکتے ہیں:
      • آن لائن بینکنگ بینک کے پورے نیٹ ورک پر دستیاب ہے۔
      • عالمی سطح تسلیم شدہ الائیڈ کیش پلس شاپ ویزا ڈیبٹ کارڈ/اے ٹی ایم کارڈ
      • الائیڈ ڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ تک رسائی
      • 24گھنٹے الائیڈ فون بینکنگ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی
      • ایس ایم ایس بینکنگ
      • ٹرانزیکشن پر ایس ایم ایس الرٹ سروس
      • درج ذیل اکاؤنٹس کے ذریعے غیر ملکی ریمی ٹنس کی سہولت
        • غیر ملکی کرنسی
        • مقامی کرنسی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مخصوص درجہ بندیوں میں جیسا کہ طلباء کی فیس، میڈیکل اخراجات، سفری اخراجات وغیرہ کی ایک خاص حد تک اجازت دی گئی ہے۔


  • اضافی خصوصیات

    1. بینک /اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق اکاؤنٹ مقامی اور غیر ملکی کرنسی دونوں میں کھولا جاسکتا ہے۔
    2. ابتدائی طور پر 1000/-پاکستانی روپے ڈپازٹ کروانا ہونگے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی صورت میں کم از کم 100یونٹس درکار ہونگے۔
    3. درج ذیل درجہ بندیاں ابتدائی ڈپازٹ سے مستثنیٰ ہیں۔
      • زکواۃ کے مستحقین
      • طلباء
      • سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے تنخواہ یا پنشن وصول کرنے والے ملازمین (پنشن کے اہل ملازم کی بیوہ یا بچے/خیراتی ادارے کی فنڈ گرانٹ وغیرہ) دیگر خود مختار اداروں اور اکاؤنٹس کی اقسام شامل ہیں۔
    4. صرف بنیادی برانچ میں،صارفین کو SBاکاؤنٹ میں اوسطاً ماہانہ بیلنس (پچھلے مہینے کیلئے)2.5ملین روپے (اکاؤنٹ کھولنے کا مہینہ کم از کم بیلنس کی شرط سے مستثنیٰ ہے)برقرار رکھنا ہوگا جس کے بدلے میں اگلے مہینے یا وقتاً فوقتاً بینک کی منظوری کیساتھ درج ذیل سہولتیں حاصل کی جاسکیں گی:
      • ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں آن لائن ٹرانسفر
      • DD/ABCکا اجراپاکستان میں کسی بھی برانچ میں قابل ادائیگی ہے /TT/PO/ABCاجرا کرنے والی برانچ میں قابل ادائیگی/OBC*/ ایکسپریس کلیکشن/کال ڈپازٹ رسید اکاؤنٹ میں سے منہا کرلی جاتی ہے۔


نوٹ *OBCبالکل مفت ہے مگر پوسٹ/کوریئر پر رقم منہا کی جائے گی۔