الائیڈ اعتبار کار اجارہ

شرعی اصولوں کے مطابق سادہ اور آسان کار فنانسنگ کی سہولت

  • الائیڈ اعتبار کار اجارہ کیا ہے؟

    "الائیڈ اعتبار کار اجارہ ایک ایسی پروڈکٹ ہے جو شرعی اصولوں کے مُطابق اپنے کسٹمرز کو کار فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔”

    اجارہ (لیز) ایک ایسا معاہدہ ہے جس کے تحت ایک فریق (آجر) دوسرے فریق (مست‍‍اجر) کو باہمی طے شدہ معاوضہ (کرایہ)، شرائط و ضوابط کے عوض "اثاثہ” کا قبضہ اور افادیت استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جبکہ اثاثہ کی ملکیت آجر کے پاس رہتی ہے۔ اجارہ معاہدے کی تکمیل یا اجارہ کے قبل از وقت خاتمہ، بذریعہ کسی اور کنٹریکٹ یا گفٹ ڈیڈ، کی صورت میں اجارہ اثاثہ کی ملکیت آجر سے مستجر کو منتقل کی جا سکتی ہے۔

  • خصوصیات اور فوائد

    •  نئی اور استعمال شدہ گاڑی کے لیے
    • 2 سے 7 سال تک کی مدت کے لیے  flexible
    • 80لاکھ تک فنانسنگ کی حد
    • گاڑی خریدنے پر الائیڈ اعتبار (اسلامک بینکنگ) ودہولڈنگ ٹیکس (W.H.T) اور رجسٹریشن چارجز ادا کرے گا
    • نئی گاڑی کیلیے کم سے کم سیکیورٹی ڈپازٹ 20% اور استعمال شدہ گاڑی کیلیے %30
    • مسابقتی کرایہ
    • کسی دوسرےبینک سےاثاثہ منتقل کرنے کی سہولت موجود ہے
    • گاڑی کی ترسیل (ڈلیوری) سے پہلے کوئی  کرایہ نہیں
    • کوئی پوشیدہ اخراجات نہیں
    • فوری پروسیسنگ
    •  فی الحال یہ سہولت صرف کراچی ، لاہور ، سرگودھا، اسلام آباد ، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، حیدرآباد، گجرات، سیالکوٹ، پشاور، ساہیوال فیصل آباد اور سکھر کیلیے ہے۔

  • اہلیت کا معیار

    تنخواہ پیشہ ور افراد

    • مستقل عملہ کے طور پر کام کرنے والے تنخواہ دار افراد
    • موجودہ اِدارے کے ساتھ ملازمت کی کم سے کم مدت 2 سال
    • کم سے کم ماہانہ تنخواہ 40,000/- روپے
    • کم سے کم چھ (06) ماہ سے (Salary Account ABL) یا کسی اور بینک کا کسٹمر ہو

    کاروباری افراد

    • پچھلے ایک سال سے الاءیڈ بینک اکاونٹ ہولڈر کے اکاونٹ میں کم سے کم ماہانہ اوسط رقم 1,000,000/- اور اس سے زیادہ ہونی چاہیے  یا (کسی  2مہینوں میں بیلنس کی کمی قابل قبول ہے بشرطیکہ پچھلے 12 مہینوں کا اوسط بیلنس 1,000,000/- کے برابر ہو۔
    • مزید یہ کہ، 10 لاکھ روپے اوسط بیلنس کی شرط کو پورا کرنے کے لئے  ABLکے اندر کسٹمر کے متعدد اکاؤنٹس (انفرادی یا Sole Proprietor کی حیثیت کے طور پر) پر غور کیا جاسکتا ہے۔

  • قبل از وقت اداءیگی/خاتمہ

    کسٹمر کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اجارہ کی مدت پوری ہونے سے پہلے متفقہ قیمت خرید پر معاہدہ ختم کردے جیسا کہ "اقرار نامہ براۓ اجارہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے ” میں ذکر کیا گیا ہے۔ قیمتِ خرید اِن پر مشتمل ہے:

    • Amortization Schedule  کے مطابق بقایا پرنسپل
    • سیکیورٹی ڈپازٹ کے مطابق قیمت
    • بقایا تکافل، رجسٹریشن اور دیگر اخراجات
    • قبل از وقت اداءیگی کے چارجز اور FED موجودہ شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق لاگو ہوں گے۔

  • مطلوبہ دستاویزات

    • شناختی کارڈ کی واضح کاپی
    • درخواست دہندہ کے درست ڈرائیونگ لائسنس کی کاپی یا اس کے بدلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی وصولی اور کاپی فراہم کریں اگر درخواست دہندہ کے علاوہ کسی اور شخص کے ذریعہ گاڑی چلانی ہو
    • پاسپورٹ سائز کی تازہ ترین دو(2)  تصاویر
    • پچھلے دو ماہ کی تنخواہ کی پرچی یا/ سرٹیفکیٹ ، واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مجموعی اور خالص تنخواہ تمام کٹوتیوں کی تفصیلات کے ساتھ ہے
    • تنخواہ دہندگان کے لئے چھ ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ اور خصوصی صارفین / کاروباری افراد کے لئے ایک سال
    • ملکیت کے دستاویزات کی کاپی (استعمال شدہ گاڑیوں کی صورت میں)
    • مکمل طور پر حل شدہ (بھرا ہوا) درخواست فارم کسٹمر کے دستخط کے ساتھ
    • کوئی اور دستاویز ، اگر ضرورت ہو

     

  • درخواست کا طریقہ کار

    • درخواست فارم ڈاؤن لوڈ اور پُر کریں (جوکہ اسلامک برانچز میں دستیاب ہے
    • [فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں]
    • درخواست فارم کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں
    • الاءیڈ اسلامک بینکنگ تشریف لایں اور برانچ سے دستخط کی تصدیق کے ساتھ اپنی درخواست جمع کروائیں
    • اپنی فنانسنگ منظور کروائیں