کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز

الائیڈ بینک ادائیگی کے طریقہ کار کی ایک وسیع رینج اور مختلف راستے پیش کرتا ہے جو ہمارے صارفین کی خدمت کیلئے نہایت اہم اور معاون ثابت ہورہے ہیں

ایک عشرہ قبل یہ بالکل بھی انوکھی بات نہیں تھی کہ آپ ڈنر پر جائیں یا گراسری شاپ کے کیش کاؤنٹر پر کھڑے ہوکر آپ کو اچانک اس بات کا احساس ہو کہ بل کی ادائیگی کیلئے آپ کے پاس پورا کیش نہیں ہے۔

آج ہم کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے نہایت سہولت کیساتھ بل کی ادائیگی الیکٹرانک طریقہ کار کے تحت کرسکتے ہیں۔یہ سوچنا اب مشکل محسوس ہوتا ہے کہ جب کارڈ کی مدد سے ادائیگی کے طریقہ کار کی سہولت موجود نہ تھی۔

ڈیبٹ کارڈزبینک اکاؤنٹ کیساتھ جاری کیے جاتے ہیں تاکہ پیسے خرچ یا نکالے جاسکیں جو خود کار طریقے سے اکاؤنٹ میں سے رقم منہا کرلیتا ہے۔یہ کیش کا باسہولت متبال ہے اور خاص طور پر شاپنگ کے وقت یہ نہایت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ دکاندار کے پاس رکھی ہوئی POS(پوائنٹ آف سیل) مشین کے ذریعے براہ راست ادائیگی کرتے ہیں۔

کریڈٹ کارڈ کی مدد سے جتنے پیسے آپ کے پاس موجود ہیں آپ اس سے زیادہ خرچ کرسکتے ہیں یا پھر کریڈٹ بیلنس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، آپ اپنی ادائیگیوں کا شیڈول اپنی سہولت کے مطابق بھی ترتیب دے سکتے ہیں اور ایسا کرنے میں نہ صرف آپ کو بہتر انعام ملتا ہے بلکہ بہتر انشورنس کی سہولت بھی میسر آتی ہے۔کریڈ ٹ کارڈ آپ کو فوری طور پر پیسے خرچ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ ادائیگی بعد میں کی جاسکتی ہے۔

ہمارے صارفین کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ان کارڈز سے ملنے والی سہولت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں بلکہ وہ اپنی مالی انتظام کاری کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔