ڈیبٹ کارڈ کی انواع

الائیڈ ویز ا ڈیبٹ کارڈ اب آپ کو الا ئیڈ بینک کے کیش + شاپ ویز اڈیبٹ کا رڈکی صورت میں کارڈ پر یومیہ خریدا ری کی مد میں لین دین کی حدود اور درون اور

بیرون ملک ATM کے ذریعے اپنی رقم تک رسا ئیکی متعددحدود و سہو لیا ت کے درمیان انتخا ب کے معاملے میں زیا دہ آزاد بنا تا ہے۔


  • پیش کردہ سہولیات/خدمات/فیچرز

    آپ کا بینک ATMسے رقم نکلوا نے اور خریدا ری کی حد کے ضمن میں کثیر انواع کی سہو لیات/خدمات/فیچرز فراہم کرتا ہے: یعنی یہ سہولیات 50,000یومیہ حد سے لے کر سیفائر پیکجز پر 200,000 روپے یومیہ نقد رقم نکلوا نے کی حد تک اور POSپر 500,000روپے یومیہ کی خریداری تک کا احا طہ کرتی ہیں۔

    بات یہاں تک مکمل نہیں ہوتی! کیونکہ یہ پیکجز آپ کو ای بینکنگ کے ذرائع: جیسے ATM، انٹر نیٹ بینکنگ، ایس ایم ایس بینکنگ اور فون بینکنگ کو استعمال کرتے ہوئے رقم کی منتقلی اوربل ادائیگی کی مد میں کیے گئے لین دین کی حد کے حو الے سے بھی انتخاب میں لچک فراہم کرتے ہیں۔

    تو اگلی بار جب آپ بیرون ملک سفر پرہوں تو قیمتی اشیا ء کی خریدا ری کے لیے بس اپنے مو جو دہ الا ئیڈ ویز ا کارڈ پر اپنے مطلو بہ سیفا ئر پیکج کا اطلاق کیجئے۔ ویز ا ڈیبٹ کار ڈ کی انوا ع کے با ر ے میں مزید تفصیلات کے کیے نیچے دیئے گئے”packages“کے بٹن پر کلک کیجئے۔

     

    Transaction Type Visa Classic Visa Sapphire Visa Sapphire 200
    Limits Limits Limits
     ATM Cash Withdrawal 50,000 per day 100,000 per day 200,000 per day
     POS/ eCommerce 100,000 per day 250,000 per day 500,000 per day

  • میں اپنے پیکج کو کیسے بہتر بنا سکتا ہوں

    اپنا پیکج /پیکج کی حد تبدیل کرنے کے لیے الائیڈ بینک لمیٹڈ کی برانچ سے رابطہ کریں اور درخواست فارم جمع کرو ائیں۔ آپ کے مو جودہ ڈیبٹ کارڈ کو EMVچپ ڈیبٹ کا رڈ میں تبدیل / اپ گریڈ کر دیا جا ئے گا۔ برائے مہر با نی خیا ل رکھیں کہ جیسا کہ اوپر پیکج کی تفصیلات میں درج ہے، پیکج میں تبدیلی سے ٹرانزیکشن کی حد اور دیگر ای۔ بینکنگ کے دیگر ذرائع میں بھی تبدیلی ہو گی۔