الائیڈ ڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ

بینکنگ آپ کی انگلیوں پر!

الائیڈ ڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ کی مدد سے اپنی سہولت کے مطابق اپنی بینکنگ اور فنانس کو منظم اور کنٹرول کریں …جب آپ چاہیں، جہاں آپ چاہیں! یہ آسان، باسہولت، محفوظ اور تیز ترہے۔تو پھر کلک کریں اور قدم رکھیں الائیڈ ڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ کی دنیا میں!


  • نمایاں خصوصیات:

    • اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ
    • چیک بُک ریکویسٹ
    • انٹر بینک اور انٹرا بینک فنڈز ٹرانسفر
    • یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی
    • کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی
    • موبائل ٹاپ اَپس
    • کسی کو بھی ادائیگی
    • ایس ایم ایس الرٹ
    • عطیات


  • نمایاں فوائد:

    • آسان اورباسہولت:اس سروس کا ہر مرحلے پر بھرپور انداز میں استعمال کرنے کیلئے آسان نیوی گیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔الائیڈ ڈائریکٹ کیساتھ سہولت صرف ایک کلک کے فاصلے پر ہے۔
    • محفوظ اور تیز:الائیڈ ڈائریکٹ جدید ٹیکنالوجی اور ٹولز کیساتھ محفوظ اور مرموزہے اور یوں یہ سروس تیز اور محفوظ انٹرنیٹ بینکنگ کیلئے اولین ترجیح بنتی جارہی ہے۔ یوزرز کیلئے سیکورٹی کو مزید محفوظ بنانے کیلئے الائیڈ بینک نے ون ٹائم فنانشل پن متعارف کروائی ہے۔
    • ہر وقت قابل رسائی:دن کے 24گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔حتی کہ چھٹی کے دن بھی آپ فنڈ ٹرانسفر اور بل کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔


  • کیسے رجسٹر کریں:

    الائیڈڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ استعمال کرنے کیلئے درست اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ کیساتھ الائیڈ بینک کا اکاؤنٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے۔اگر آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے اپنی قریبی الائیڈ بینک کی برانچ تشریف لائیں اور اپنا اکاؤنٹ کھلوائیں۔جلد از جلد اکاؤنٹ کھولنے کیلئے ہمارا دوستانہ مزاج کا حامل اسٹاف آپ کی مدد کرے گا۔

    اگر آپ الائیڈ بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر ہیں اور اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ رکھتے ہیں تو پھر رجسٹریشن کیلئے درج ذیل اقدامات کریں:

    • آن لائن رجسٹریشن کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے الائیڈ ڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کریں
    • رجسٹریشن فارم پُر کریں جس میں بنیادی معلومات کے بارے میں پوچھا گیا ہے
    • آپ کے دیے گئے ای میل ایڈریس پر 8ہندسوں پر مشتمل ایکٹیویشن کوڈ کیساتھ ایکٹیویشن نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

    نوٹ: اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر پر رجسٹریشن کروائیں جو آپ نے بینک ریکارڈ کیلئے ہمیں فراہم کیا تھا۔اگر آپ اپنی تفصیلات میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو قریبی الائیڈ بینک برانچ میں تشریف لائیں۔

    انٹرنیٹ بینکنگ کے استعمال کرتے ہوئے رابطے کی تفصیل کو کیسے اَپ ڈیٹ کریں پر کلک کریں۔


  • کیسے ایکٹیویٹ کریں

    انٹرنیٹ بینکنگ کو ایکٹیویٹ کرنے کیلئے قریبی الائیڈ بینک اے ٹی ایم پر تشریف لائیں اور درج ذیل اقدامات کریں۔

    • قریبی الائیڈ بینک اے ٹی ایم پر تشریف لائیں
    • اپنا الائیڈ بینک اے ٹی ایم /ویزا ڈیبٹ کارڈداخل کریں اور پھر اے ٹی ایم پن درج کریں
    • اے ٹی ایم پن درست ہونے کی صورت میں دیگر سروسز کا مینو اسکرین پر نمودار ہوگا
    • الائیڈ ڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ کو منتخب کریں
    • ایکٹیویٹ نیو اکاؤنٹ کو منتخب کریں
    • 8ہندسوں پر مشتمل ایکٹیویشن کوڈ درج کریں جس کے متعلق اوپر بتایا گیا ہے
    • ایکٹیویشن کامیاب ہونے کے بعد اے ٹی ایم کی مشین کی اسکرین پر تصدیق کا پیغام نمودار ہوگا

    جب آپ کی انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت ایکٹیویٹ ہوجائے تو الائیڈ ڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ اِن کریں الائیڈ ڈائریکٹ انٹرنیٹ بینکنگ اور رجسٹریشن کے عمل کا بقیہ طریقہ کار پورا کریں جس کی رہنمائی سسٹم میں کی گئی ہے۔