الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ

الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ آپ کے مالی امور کو آپ کے اتنا قریب رکھتی ہے جتنا قریب آپ کا موبائل فون ہے۔ اب انٹرنیٹ یا جی پی آر ایس کے بغیر کسی بھی موبائل فون سے الائیڈ بینک کو شارٹ کوڈ9080بھیج کر اپنی تمام فنانشل ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں،خودکار کال (IVR)میں آپ کی سہولت کیلئے پانچ نئی مقامی زبانیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینکنگ اور فون بینکنگ کے بعد بینک کی ای بینکنگ پراڈکٹس میں ایک نیا اضافہ ہے جو بااعتماد ٹیکنالوجی، بہترین معیاراکیساتھ لائیڈ بینک کے صارفین کیلئے ایک عمدہ اور اچھوتا تجربہ ہے۔یہ سروس الائیڈ بینک کو شارٹ کوڈ 9080کیساتھ ایک ایس ایم ایس کے ذریعے فنانشل اور نان فنانشل ٹرانزیکشن کو محفوظ بناتی ہے،اس طرح کبھی بھی کہیں بھی اسپیڈ، سیکورٹی اور آسانی کیساتھ بینکنگ کو ممکن بنایا جاتا ہے۔

تمام الائیڈ کیش+شاپ ویزاڈیبٹ کارڈ ہولڈرزاب انٹرنیٹ یا جی پی آر ایس کے بغیر بھی کسی بھی موبائل فون سے الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ سے مستفید ہوتے ہوئے ایس ایم ایس وصول/بھیج سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ اور بلیک بیری اسمارٹ فون پر الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ استعمال کرنے والے صارفین ہماری اسمارٹ فون ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اسمارٹ فون


  • اہم خصوصیات

    9080پر یوزر ریکویسٹ بھیج کر درج ذیل سروسز استعمال کی جاسکتی ہیں۔

    • بیلنس انکوائری
    • منی اسٹیٹمنٹ
    • چیک بک ریکویسٹ
    • فنڈز ٹرانسفر(انٹرا بینک اور انٹر بینک)
    • یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی(لیسکو، کے ای ایس سی،ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل،ہیسکو،پی ٹی سی ایل وی فون)
    • موبائل بل کی ادائیگی(موبی لنک، یوفون،زونگ، ٹیلی نار،وارد)
    • کسی کو بھی ادائیگی کریں


  • نمایاں خصوصیات

    7زبانوں میں خودکار (IVR)کال کی سہولت: الائیڈ بینک ایس ایم ایس بینکنگ کے یوزرز کو طے شدہ طور پر انگلش اور اردو زبان کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ خود کار کال میں اب 5مقامی زبانیں پیش کی جارہی ہیں اور صارفین اپنی جغرافیائی ضرورت کے مطابق پنجابی، سندھی، بلوچی،پشتو اور سرائیکی میں سے کسی ایک زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ زبان کا انتخاب کرنے کیلئے 111-225-225پر الائیڈ فون بینکنگ کو کال کریں۔111-225-225.

    • محفوظ اور ذاتی:ایس ایم ایس کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کو چار ہندسوں پر مشتمل موبائل پن کے ذریعے مکمل طور پر محفوظ بنایا جاتا ہے۔ موبائل پن یوزر خود بناتا ہے جسے صیغہ راز میں رکھنا چاہیے (جیسا کہ اے ٹی ایم پن)اور کسی کے سامنے ظاہر نہیں کرنا چاہیے۔
    • تیزاورباسہولت: کسی بھی جگہ باسہولت بینکنگ کو ممکن بناتے ہوئے یوزرز اپنا وقت بچا سکتے ہیں۔
    • ہر وقت قابل رسائی: یوزرز اپنے موبائل فون سے کسی بھی وقت فنانشل ٹرانزیکشنز کرسکتے ہیں۔
    • بالکل مفت: الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ کیلئے رجسٹریشن بالکل مفت ہے، یوزرز کو صرف عام ایس ایم ایس کا ریٹ ادا کرنا ہوگا


  • اہلیت کا معیار:

    تمام الائیڈ کیش+ویزا ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز قریبی الائیڈ بینک کی برانچ جاکر الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ سروس کو سبسکرائب کرواسکتے ہیں سبسکرپشن فارم کیساتھ شرائط و ضوابط, برانچز پر دستیاب ہے اور آن لائن ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے

    مہربانی نوٹ کریں:

    • برانچ پر فارم جمع کرواتے ہوئے اپنااصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ضرور ہمراہ لائیں۔
    • فی صارف صرف ایک موبائل فون رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے۔
    • چار ہندسوں پر مشتمل موبائل پن سیٹ کرنے کے بعد یوزر کو 042-38356999یا 042-32560901سے خود کار(IRV) کال موصول ہوگی۔
    • موبائل پن بن جانے کے فوری بعد سروس استعمال کیلئے دستیاب ہوگی۔


  • مفید معلومات: