الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ اسمارٹ فون ایپ

الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ کے یوزر ز اب اسمارٹ فون ایپ کی مدد سے زیادہ تیز، محفوظ اور اسمارٹ بینکنگ کرسکتے ہیں۔

ہماری محفوظ اسمارٹ فون ایپ آپ کو اپنے اسمارٹ فون کی مدد سے اپنے اکاؤنٹ تک تیز اور آسان رسائی فراہم کرتی ہے۔آسانی سے قابل استعمال اس ایپ میں بے شمار ایسے مفید فیچرز ہیں جو آپ کو کہیں بھی، کبھی بھی روزمرہ کی بینکنگ تک رسائی کی آزادی فراہم کرتے ہیں۔


  • آپ کیا کرسکتے ہیں:

    • اپنا ”اکاؤنٹ بیلنس“ چیک کریں
    • ”یوٹیلٹی بلز“ کی ادائیگی کریں
    • ”موبائل ٹاپ اَپس“ حاصل کریں
    • کسی بھی الائیڈ بینک اکاؤنٹ میں ”فنڈز“ ٹرانسفر کریں

    MobApp

    نوٹ: ”الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ“ایپ صرف اینڈرائیڈ اور بلیک بیری اسمارٹ فونز کیلئے دستیاب ہے۔ ایک مرتبہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد جی پی آر ایس یا ڈیٹا نیٹ ورک کی ضرورت نہیں ہے بلکہ فون کے ایس ایم ایس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے وائس نیٹ ورک پر اسے چلایا جاسکتا ہے۔


  • ڈیمو: ایپ کیسے ڈاؤن لوڈ اور استعمال کریں

    اگر آپ الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ کے یوزر ہیں تو،اپنے گوگل پلے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کیلئے گوگل پلے پر الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔App World for your Blackberry handset.


  • رجسٹر کیسے کریں

    اگر آپ الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ کے یوزر نہیں ہیں؟قریبی الائیڈ بینک برانچ پر تشریف لائیں اور الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔

  • آپ کو بس چاہیے:

    • اینڈ رائیڈ آپریٹنگ سسٹم ورژن2.3سے اس سے زیادہ کا حامل اسمارٹ فون یابلیک بیری آپریٹنگ سسٹم ورژن3سے اس سے زیادہ (بلیک بیری10کے علاوہ)
    • انٹرنیٹ (جی پی آر ایس/تھری جی/وائی فائی)کی ضرورت انسٹالیشن اور مستقبل میں ایپ کو اَپ گریڈ کرنے کیلئے ہوگی
    • وہی موبائل فون نمبر استعمال ہوگا جو آپ نے الائیڈ ایس ایم ایس بینکنگ کیلئے رجسٹر کروایا ہے


  • آپ کی حفاظت ہماری ترجیح!

    ہماری اسمارٹ فون ایپ دوطرفہ سیکورٹی فراہم کرتی ہے۔اسمارٹ فون ایپ سے ٹرانزیکشن کرتے ہوئے آپ کو درج کرنے کی ضرورت ہے:

    • سائن اِن کے وقت پاس کوڈ
    • موبائل پن جو 042-38356999 یا 042-32560901سے خود کار کال (IVR)موصول ہونے پر مہیا کیا جائے گا۔

    نوٹ: اپنا پاس کوڈ اورموبائل پن کسی کو بھی نہ بتائیں۔