الائیڈ آسان اکاؤنٹ

اب آپ محض 100روپے سے بینک اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔

اب بینک اکاؤنٹ کھلوانا کوئی مشکل مرحلہ نہیں رہا کیونکہ الائیڈ آسان اکاؤنٹ اُن افراد کیلئے آسان اور قابل رسائی ہے جو بینک اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں۔ ایسے افراد چاہے کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہوں الائیڈ بینک میں انہیں بہترین سروسز فراہم کی جائیں گی۔

الائیڈ آسان اکاؤنٹ ایسے افراد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو غیر تعلیم یافتہ ہونے کے علاوہ فری لانسر، طلباء، خاتون خانہ، کسان، مزدور، پنشنرز وغیرہ وغیرہ ہیں۔ الائیڈ آسان اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے 100روپے جمع کروانے کیساتھ درست شناختی کارڈ فراہم کرنا ضروری ہے۔


  • اہلیت کا معیار:

    الائیڈ آسان اکاؤنٹ ایسے افراد کیلئے دستیاب ہے جو:

    • درست کمپویٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر کے حامل ہیں
    • پاکستان کے رہائشی ہیں


  • خصوصیات اورفوائد:

    • کرنٹ یا سیونگ اکاؤنٹ میں انتخاب کی سہولت
    • آسان اکاؤنٹ کھولنے کا عمل صرف آئی ڈی دستاویزات کی فراہم پر ہوتا ہے
    • کم سے کم بیلنس کی کوئی حد نہیں
    • اکاؤنٹ برقرار رکھنے یا سروسز کے حصول پر کسی قسم کے چارجز نہیں
    • مفت ایس ایم ایس بینکنگ
    • الائیڈ پے پاک ڈیبٹ کارڈ  کا مفت اجرا
    • دس صفحات پر مشتمل پہلی چیک بک کا مفت اجرا


  • اضافی خصوصیات:

    • 24گھنٹے فون بینکنگ کی سہولت
    • انٹرنیٹ بینکنگ
    • توسیع شدہ اوقات کار اور ہفتے کے دن بھی بینکنگ کی سہولت
    • 1000برانچز اور900سے زائد اے ٹی ایم کا نیٹ ورک