الائیڈ رائزنگ اسٹار

30ہزار سے زائد بچے اب الائیڈ رائزنگ اسٹارز ہیں!

یہ 18سال سے کم عمر نوجوانوں کیلئے سیونگ اکاؤنٹ ہے۔ یہ جیب خرچ کو بچانے میں آپ کی مدد کرنے کیساتھ ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر منافع بھی دیتا ہے۔ جب آپ کے پاس خاصی رقم جمع ہوجائے تو آپ سیونگ کرسکتے ہیں جیسا کہ آپ اس سیونگ سے اپنی پسندیدہ کتابیں،پسندیدہ کھلونے یا اپنے ممی یا ڈیڈی کیلئے خاص تحائف خرید سکتے ہیں یا پھر سیونگ کرتے جائیں!اس لیے اگر آپ 18سال سے کم عمر ہیں تو آپ اپنا الائیڈ رائزنگ اسٹاراکاؤنٹ کھول سکتے ہیں جو نوجوانوں کیلئے پہلا بینک اکاؤنٹ ہے جس سے آپ بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں!


  • خصوصیات

    جب آپ یہ اکاؤنٹ کھلوائیں گے تو یہ آپ کے اپنے نام کیساتھ ہوگا مگر درج ذیل کیلئے آپ کو ممی یا ڈیڈی یا سرپرست کو ساتھ لانا ہوگا:

    • دستخط
    • اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کیلئے
    • بینک کی عمومی سرگرمیاں
    • آپ اپنا اکاؤنٹ کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے والدین یا سرپرست کی مدد سے پیسے نکلواسکتے ہیں یا خود پیسے جمع کروائیں،جیسے بھی آپ چاہیں
    • الائیڈ رائزنگ اسٹار بنتے ہوئے آپ دو اکاؤنٹس کے مالک بن جائیں گے،ایک آپ کا بنیادی اکاؤنٹ ہوگا جس میں آپ کے جمع کروائے گئے تمام پیسے ہونگے۔دوسرا آپ کا والیٹ اکاؤنٹ ہوگا جہاں سے آپ اپنا منافع وصول کرسکتے ہیں۔
    • ایک ٹرانزیکشن ایک لاکھ روپے تک محدود ہے

    آپ ’روزانہ‘ کی بنیاد پر منافع حاصل کرسکتے ہیں۔آپ کا منافع روزانہ کی بنیادوں پر آپ کے والیٹ اکاؤنٹ میں جمع ہونگے، جس کا مطلب ہے کہ ہر روز آپ کی بچت میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔مگر یہ سب کچھ نہیں ہے!بینک آپ کو آپ کے منافع پر بونس کیش بھی دے گا۔


  • اضافی فوائد

    • ایک کیش باکس جس میں آپ روزانہ پیسے جمع کرسکتے ہیں
    • آپ اپنے پہلے بینک اکاؤنٹ کے سرٹیفیکیٹ کو فخر کیساتھ اپنے بیڈ روم کی دیوار پر آویزاں کرسکتے ہیں
    • آپ کی اپنی تصویر سے آئی کارڈ بنے گا جسے آپ فخر سے اپنے دوستوں کو دکھا سکتے ہیں
    • گھر پر آپ کیلئے ایک پرجوش تحفہ
    • الائیڈ کیش +شاپ ویزا کارڈکو دنیا بھر میں کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یہ کارڈ آپ کے والدین/سرپرست کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
    • دو چیک بکس…ایک آپ کے بنیادی اکاؤنٹ اور ایک آپ کے والیٹ اکاؤنٹ کیلئے
    • بنیادی اور والیٹ دونوں اکاؤنٹ کیلئے دس صفحات پر مشتمل دو چیک بکس
    • اپنے اکاؤنٹ تک کسی بھی وقت اور کسی جگہ رسائی کیلئے انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت
    • مزید سہولت کیلئے ایس ایم ایس الرٹس
    • کسی بھی حادثے کی صورت میں 5لاکھ تک کی انشورنس


اب کس بات کا انتظار ہے؟ بن جائیں الائیڈ رائزنگ اسٹار!