اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو IPSاکاؤنٹس پیش کریں۔صارفین IPSاکاؤنٹ کے ذریعے ٹی بلز اور PIBکی خرید/فروخت بھی کرسکتے ہیں۔الائیڈ بینک اپنے تمام صارفین کو IPSاکاؤنٹ پیش کرتا ہے جس کیلئے صارف کا الائیڈ بینک میں پاکستانی کرنسی میں کرنٹ/سیونگ اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔اگر صارف کا الائیڈ بینک میں اکاؤنٹ موجود نہیں ہے تو پھر سب سے پہلے صارف کو الائیڈ بینک میں کرنٹ/سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا تاکہ IPSاکاؤنٹ کے عمل کا آغاز کیا جاسکے۔IPSاکاؤنٹ کھلوانے کیلئے صارفین ٹریژری سلیز ٹیم کے اراکین سے رابطہ کرسکتے ہیں یا پھر نیچے دیے گئے لنک سے IPSاکاؤنٹ کھولنے کا فارم ڈاؤن لوڈ کریں: