بورڈکی کمیٹیاں


  • بورڈ کی محاسبی کمیٹی

    تشکیل:

    • جناب ظفر اقبال – چیئرمین
    • جناب محمد وسیم مختار ۔ ممبر
    • جناب محمد اکرم شیخ – ممبر

    ٹرمز آف ریفرنس

    بورڈ کی آڈٹ کمیٹی (ACOB) کی بنیادی ذمہ داریاں یہ ہیں کہ وہ بینک کے اثاثوں کی حفاظت کے لئے انتظامیہ کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی مناسبات کا تعین کریں ، مالیاتی گوشواروں کا جائزہ تاکہ اہم فیصلوں پر توجہ مرکوز کی جاسکے ، اہم ایڈجسٹمنٹ ، گوئنگ کنسرن ازمپشن ، اکاؤنٹنگ پالیسیوں میں کوئی تبدیلی ، قابل اطلاق قانونی اور ریگولیٹری ضروریات کی تعمیل اورریلیٹڈ پارٹی ٹرانزیکشنز۔ بیرونی آڈیٹرز کی تقرری کی تجویز اورا نکے ساتھ ہم آہنگی تاکہ کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کی تعمیل کے ساتھ ساتھقانونی تقاضوں کو بھی پورا کیا جاسکے ۔ یہ کمیٹی اندرونی کنٹرول سسٹم کی تاثیر ، جن میں مالیاتی اور آپریشنل کنٹرول بھی شامل ہے ، کا پتہ لگانے کے لئے ذمہ دار ہے ، تاکہ مناسب اور مؤثر اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ ڈھانچے کو یقینی بنائے اور کارپوریٹ گورننس کے بہترین طریقوں پر عمل پیرا ہوا جاسکے ۔ ACOB مضبوط اخلاقی عوامل ، ثقافت ، جامع پالیسیوں ، طریقہ کار ، عوامل اور تکنیکی نظام کی بنیاد پر اور اس کی تائید میں داخلی کنٹرول کے مضبوط اور موثر نظام کے قیام میں BOD کی سہولت کی بھی ذمہ دار ہے۔ بورڈ کی آڈٹ کمیٹی مالیاتی رپورٹنگ پر اندرونی کنٹرول کی نگرانی اور سہ ماہی جائزہ لینے, اسٹیٹ بینک انسپیکشن رپورٹ ، بیرونی آڈیٹروں کے مینجمنٹ لیٹر اور آڈٹ اینڈ رسک ریویو کے ذریعہ اندرونی کنٹرول میں کمزوریوں کی نشاندہی کرنے والے بینک سٹیٹمنٹس پر نظرثانی, بورڈ کے ذریعہ توثیق سے قبل, کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔ کمیٹی کے دوسرے کام میں یہ یقین دہانی بھی شامل ہے کہ ایک آزاد اور موثر داخلی آڈٹ کا نظام موجود رہے.

  • بورڈ رسک مینجمنٹ کمیٹی

    تشکیل:

    • جناب شیخ مختار احمد – چیئرمین
    • جناب عبد العزیز خان ۔ ممبر
    • ڈاکٹر محمد اکرم شیخ – ممبر
    • جناب طاہر حسن قریشی – ممبر

    ٹرمز آف ریفرنس

    بورڈ رسک مینجمنٹ کمیٹی (BRMC) کے بنیادی فرائض میں انتظامیہ کے دانشمندانہ طریقے سے مستحکم رسک پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے ، بدلتے ہوئے خطرات کی کمیت کا اندازہ لگانے اور بینک کےلئے خطرات والے ماحول کا تعین کرنا شامل ہے۔ کمیٹی اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد ، حفاظت اور ساکھ کو بڑھانے کے لئے رسک مینجمنٹ اصولوں کی ڈیویلپمنٹ کو بھی یقینی بناتی ہے۔ کمیٹی اثاثوں کے پورٹ فولیو کے معیار پر بھی نظر رکھتی ہے اور متاثرہ پورٹ فولیو کو کم سے کم سطح پر رکھنے کے لئے اقدامات تجویز کرتی ہے۔ کمیٹی کریڈٹ ، مارکیٹ اور آپریشنل رسک ، کریڈٹ منظوری کے گرڈ اور رائٹس آف سے متعلق حدوں کو منظور کرتی ہے۔ بینک کی بازیابی پالیسی کی مد میں ، کمیٹی ڈیبٹ – اثاثہ تبادلہ کی تجاویز پر غور اور اسے منظور کرتی ہے۔ یہ بینک کے باسل اقدامات کی بھی نگرانی کرتی ہے ، جس میں مناسب سرمائے کی صلاحیتوں کی ضروریات اور رسک مینجمنٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ کمیٹی انفارمیشن سیکیورٹی گورننس کے اقدامات اور وقتا فوقتا رسک کے جائزوں کا تجزیہ بھی کرتی ہے۔ بی آر ایم سی کے ذریعہ ایسیٹ لائیبیلیٹی کمیٹی (ALCO) اور رسک مینجمنٹ کمیٹی (RMC) ، رسک مینجمنٹ ، اسپیشل ایسیٹ مینجمنٹ کے انتظام اور تعمیل کے افعال کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ یہ بینک کی تعمیل کی حیثیت کا بھی جائزہ لیتی ہے جس میں AML / CFT کی ضروریات ، IFRS-9 پر عمل درآمد کی سہ ماہی پیشرفت رپورٹ شامل ہیں ۔

  • ای ویژن کمیٹی

    تشکیل:

    • جناب محمد نعیم مختار – چیئرمین
    • جناب ظفراقبال ۔ ممبر
    • محترمہ نضرت بشیر ۔ ممبر
    • جناب طاہر حسن قریشی – ممبر

    ٹرمزآف ریفرنس

    ای ویژن کمیٹی کے اہم کاموں میں سے ایک ای بینکاری کے لئے اسٹریٹجک سمت فراہم کرنا اور جدید ٹیکنالوجیز کو اپناتے ہوئے اپنے صارفین کو نئی مصنوعات , بہتر خدمات کی فراہمی اور داخلی کنٹرول کے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے حکمت عملی کا جائزہ اور متبادل ڈلیوری چینلز سمیت عوامل کی آٹومیشن ای ویژن کمیٹی کی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔ بینک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کمیٹی بورڈ کو ای بینکاری ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی پیشرفت کے بارے میں بصیرت و معاونت فراہم کرتی ہے ۔ یہ آئی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی (ITSC) اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے افعال کی بھی نگرانی کرتی ہے۔ مزید برا ں، یہ کمیٹی ٹیکنالوجی ، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر جیسے بینکنگ سلوشنز ، اے ٹی ایم وغیرہ کے حصول / تبدیلی / اپ گریڈ کرنے کے متعلق معاملات پر بھی جنکی مالیت 15 ملین یا اس سے زیادہ ہو, اصولی طور پر فیصلہ کرتی ہے۔

  • انسانی وسائل اور معاوضہ کمیٹی

    تشکیل:

    • جناب عبدالعزیزخان – چیئرمین
    • جناب محمد وسیم مختار – ممبر
    • ڈاکٹر محمد اکرم شیخ – ممبر

    ٹرمزآف ریفرنس

    انسانی وسائل اور معاوضہ کمیٹی (HR&RC) بینک کے تمام شعبوں کے تنظیمی ڈھانچے اور عملی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتی ہے۔ یہ عملے کی تعداد، اہم تقرریوں ، تنخواہوں پر نظر ثانی ، بونس اور خصوصی الاؤنس کی منظوری دیتی ہے اور اہم عہدوں کی تقرری ، معاوضہ, بونس/ کارکردگی ایوارڈز ، ملازمت کی شرائط و ضوابط اور دیگر فوائد کی بورڈ کو سفارش کرتی ہے۔ یہ کمیٹی ٹریننگ اور ترقیاتی بجٹ کے استعمال اور منظور شدہ ٹریننگ اور ترقیاتی پالیسی کے نفاذ کی بھی نگرانی کرتی ہے۔ کمیٹی دیگر کمپنیوں / ماتحت اداروں کے بورڈ پر بینک کے ڈائریکٹرز اور انتظامی اہلکاروں کو نامزد کرتی ہے۔ یہ کمیٹی ہیومن ریسورس کمیٹی اور ہیومن ریسورس فنکشن کی کارکردگی کی نگرانی کے علاوہ بورڈ کو معاوضہ پالیسی اور انسانی وسائل سے متعلق دیگر پالیسیوں کی بھی سفارش کرتی ہے۔ مزید برا ں، کمیٹی یہ بھی یقینی بناتی ہے کہ ’کارکردگی کے حساب سے ادائیگی‘ کے کلچر کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک منصفانہ ، شفاف اور مسابقتی معاوضہ کا نظام موجود ہے اور استعمال کیاجارہا ہے ۔

  • اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی

    تشکیل:

    • جناب محمد وسیم مختار – چیئرمین
    • جناب عبدالعزیزخان – ممبر
    • محترمہ نضرت بشیر ۔ ممبر
    • جناب طاہر حسن قریشی – ممبر

    ٹرمزآف ریفرنس

    اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (SMPC) بورڈ سے غور/منظوری سے قبل درمیانے تا طویل مدتی اسٹریٹجک منصوبوں ، آپریشنل پلان اور بینک کے بجٹ کا جائزہ لینے کی ذمہ دار ہے۔ کمیٹی مذکورہ بالا منصوبوں اور بجٹ کے مطابق پیشرفت کی بھی نگرانی کرتی ہے۔ یہ کمیٹی 15 ملین روپے سے زائد کے سرمایی اخراجات اور 10 لاکھ روپے سے 50 لاکھ تک کے عطیات اور (فروخت قیمت سے قطع نظر) جائیداد کے تصرفات کی منظوری کی ذمہ دار ہے۔ یہ کمیٹی بورڈ کو کارپوریٹ ترقیاتی سرگرمیوں اور نئے اقدامات بشمول حصول ، انضمام ، اتحاد ، مشترکہ منصوبوں بھی مدد فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ یہ کمیٹی مینجمنٹ کمیٹی (MANCO) اور صارفین سے منصفانہ سلوک کی کمیٹی (FTC)، کارپوریٹ انویسٹمنٹ بینکنگ ، کمرشل اور ریٹیل بینکنگ ، اسلامک بینکنگ ، ٹریژری ، فنانس ، بینکنگ سروسز ، کارپوریٹ افیئرز ، ڈیجیٹل بینکنگ ، جنرل سروسز اینڈ سکیورٹی, رئیل اسٹیٹ کے افعال کی کارکردگی کی بھی نگرانی کرتی ہے۔