تشکیل:
محترم ظفر اقبال (چیئر مین)
مبشر اے اختر(ممبر)
محتر مہ نضرت بشیر(ممبر)
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
بورڈ آڈٹ کمیٹی کی بنیادی ذمہ داری بینک کے اثاثہ جات کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی موزونیت کا تعین کرنا، مالیاتی گوشواروں کے جائزے کے ذریعے اہم فیصلوں پرتوجہ، اہم ایڈجسٹمنٹس ، کاروبارجاری رکھنے کے مفروضات، اکاؤنٹنگ پالیسی میں تبدیلیاں، لاگو قوانین و ضوابط پر عمل درآمد اور ریلیٹیڈ پارٹی سے لین دین ہے۔ بیرونی آڈیٹرز کی تقرری پر مشاورت اور ان سے رابطہ سازی کرنا تاکہ قانونی اور کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کے معیارات پر عمل کیا جا سکے۔ یہ کمیٹی داخلی نظم و ضبط کو مؤثر کرنے کے لئے ذمہ دار ہے جس میں مالیاتی اورآپریشنل نظم و ضبط، موزوں اور مؤثر اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ ڈھانچہ کو یقینی بنانا اور کارپوریٹ گورننس پر عمل درآمد کی نگرانی شامل ہے۔ کمیٹی مالیاتی رپورٹنگ پر داخلی کنٹرولز، SBPمعائنہ دستاویزات کے مندرجات کا جائزہ، بیرونی آڈیٹر زکے انتظامی خط اورآڈٹ گروپ کی جانب سے داخلی نظم و ضبط میں کمزوریوں کی شناخت، بورڈ کی تصدیق سے قبل داخلی نظم و ضبط کے سہ ماہی بینک اسٹیٹمنٹ کا جائزہ اورنگرانی رکھنے کی بھی ذمہ دارہے۔ کمیٹی کے دیگر افعال میں یہ یقین دہانی بھی شامل ہے کہ ایک خود مختار اور مؤثر داخلی آڈٹ گروپ فعال ہو۔
تشکیل:
محترم شیخ مختار احمد (چیئر مین)
محترم عبد العزیز خان۔ ممبر
محتر مہ نضرت بشیر(ممبر)
محترم ایزد رزاق گِل (CEO) – ممبر
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
بورڈ رسک مینجمنٹ کمیٹی کے بنیادی کاموں میں قابل عمل اور مربوط رسک پالیسیوں پر انتظامیہ کے عمل درآمد کی نگرانی، ہرمتغیر رسک پروفائل کا جائزہ اوربینک کے لئے خطرات کی قبولیت کے معیار کا تعین کرنا شامل ہیں۔ کمیٹی سٹیک ہولڈرز کے اعتماد، تحفظ اور ساکھ کو بڑھانیکے انتظامی قواعد میں پیش رفت کو بھی یقینی بناتی ہے۔ کمیٹی اثاثہ جات کے معیار کی نگرانی بھی کرتا ہے اور ناقص پورٹ فولیو کو کم ترین درجہ پر رکھنے کے لئے اقدامات کی تجویز بھی دیتی ہے۔ کمیٹی قرضہ جات کے لئے خطرہ کی حدود، مارکیٹ اور آپریشنل رسک، قرضہ جات جاری کرنے کے اختیارات اور ایک حد سے زائدقرض کی معافی سے متعلق تجاویزکو منظور کرتی ہے۔ کمیٹی نان پرفارمنگ لونز (NPLs) کے تصفیہ اور ان کی دوبارہ فروخت کی صورت میںجائیدادوں کے حصول کی منظوری دیتی ہے۔ یہ ماسوائے انفوسیک سسٹم، رسک مینجمنٹ سسٹمز کے حصول، ترقی اور اپ گریڈ کا بھی جائزہ لیتی ہے اور اس کی منظوری دیتی ہے۔کمیٹی انفارمیشن سیکورٹی کے اقدامات اور مقررہ معیار کے مطابق رسک کا بھی جائزہ لیتی ہے۔ ایسٹ لائیبلٹی کمیٹی (ALCO) اور رسک مینجمنٹ کمیٹی (RMC)، رسک مینجمنٹ، سپیشل ایسٹ مینجمنٹ اور کمپلائنس گروپس بھی BRMC کے زیر نگرانی ہوتے ہیں۔ کمیٹی بینک کے رسک پروفائل کی بھی نگرانی کرتی ہے اور مختلف رسک رپورٹس کا جائزہ لیتی ہے جس میں نقصان کے واقعات کی رپورٹس، اسٹریس ٹیسٹ کے نتائج، این پی ایل اور پروویژن شامل ہیں۔ مزید برآں یہ کمیٹی بنک کی تعمیل کی حیثیت برائے متعلقہ قوانین کا بھی جائزہ لیتی ہے جس میں اینٹی منی لانڈرنگ، کمبیٹنگ فنانسنگ آف ٹیرریزم، کاؤنٹرنگ پولیفریشن فنانسنگ کی ضروریات خصوصا منی لانڈرنگ ٹیرریزم فنانسنگ کاؤنٹرنگ پولیفریشن فنانسنگ خطرات کی تشخیص سے جڑے بڑے خطرات جو رسک کے میعار کی بنیاد اور نیشنل رسک اسیسمٹ کی دریافتوں پر مبنی ہیں. یہ کمیٹی IFRS-9 پر منتقلی منصوبے کی پیشرفت پر سہ ماہی رپورٹ کا بھی جائزہ لیتی ہے۔
تشکیل:
محترم محمد نعیم مختار (چیئر مین)
محترم محمد وسیم مختار(ممبر)
ظفر اقبال (ممبر)
محترم ایزد رزاق گِل – ممبر
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
ای ویژن کمیٹی کا سب سے اہم کاموں میں آئی ٹی سے متعلق پالیسیوں کا جائزہ لینا اور منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو سفارش کرنا اور ای بینکنگ کے لئے اسٹریٹجک سمت فراہم کرنا اور صارفین کو نئی پروڈکٹس اور بہتر خدمات فراہم کرنے کی غرض سے جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانا اور داخلی نظم و ضبط کے ماحول کو بہترکرنا ہے۔آئی ٹی بنیادی ڈھانچے اور طریق عمل اور نظام کی خودکاری بشمول متبادل ترسیلی ذرائع کو بہتر کرنے کے لئے اسٹریٹیجک منصوبے ای ویژن کمیٹی کی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ کمیٹی ای بینکنگ شعبے کی جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بین الاقوامی ترویج پر توجہ رکھتے ہوئے بینک کے معیارات کو مد نظر رکھ کر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہنمائی کرتی ہے۔یہ آئی ٹی سٹیئرنگ کمیٹی (ITSC) کی کارکردگی، انفارمیشن ٹیکنالوجی گروپ اور ڈیجیٹل بینکاری کے افعال پر بھی نگرانی رکھتی ہے۔ کمیٹی انفارمیشن سیکیورٹی گورننس کے اقدامات اور وقتاً فوقتاً خطرے کے جائزوں کا بھی جائزہ لیتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ رسک مینجمنٹ کی حکمت عملی ، سائبر حملوں اور متعدد اہم انفراسٹرکچر پر حملوں سمیت وسیع پیمانے پر رکاوٹوں کا جواب دینے کے لیے ڈیزائن اور نافذ کی گئی ہے. مذکورہ بالا کے علاوہ، کمیٹی ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر کے حصول/تبدیلی/تجدید یعنی بینکنگ سالیوشنز سے متعلق معاملات پر فیصلہ سازی کرتی ہے۔
تشکیل:
مبشر اے اختر (چیئر مین)
محترم عبد العزیز خان (ممبر)
محترم محمد وسیم مختار(ممبر)
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
ہیومن ریسور س اینڈ ریمونریشن کمیٹی (HR&RC) بینک کے تمام شعبوں کی ادارہ جاتی ڈھانچہ اور فعالی ذمہ داریوں کوواضح کرتا ہے۔ یہ عملہ کی تعداد، اہم تقرریوں، تنخواہ میں رد وبدل، بونس اور خصوصی الاؤنس کی منظوری دیتی ہے اور بورڈ کو چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری کی ملازمت اور دیگر مراعات کی مد میں تقرری، معاوضہ، بونس/کارکردگی ایوارڈاور شرائط و ضوابط کی سفار ش کرتی ہے۔ کمیٹی تربیت و ترقیاتی بجٹ کے استعمال اور منظوری شدہ تربیتی و ترقیاتی پالیسی کے نفاذ کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ کمیٹی بینک کے ڈائریکٹرز اوردیگر کمپنیوں /ذیلی کمپنیوں میں بینک کے نمائندوں کی نامزدگی کرتی ہے۔ کمیٹی ہیومن ریسورس کمیٹی اور ہیومن ریسورس کی کارکردگی کی نگرانی کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ملازمین، ڈائریکٹرز اور ہیومن ریسور س سے متعلق دیگر پالیسیوں کے لیے وضع کردہ معاوضے کی پالیسی کی بھی سفارش کرتی ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، کمیٹی منصفانہ، شفاف اور متقابل معاوضہ کے نظام کو ترتیب دینے او ر نافذ کرنے کو یقینی بناتی ہے تاکہ “کارکردگی پر معاوضہ” کے کلچر کو پروان چڑھایا جا سکے۔
تشکیل:
محترم محمد وسیم مختار (چیئر مین)
محترم عبد العزیز خان (ممبر)
محترمہ نضرت بشیر -(ممبر)
محترم ایزد رزاق گِل(ممبر)
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
کارسٹریٹجک پلاننگ اور مانیٹرنگ کمیٹی درمیانی سے طویل مدتی سٹریٹجک منصوبوں، آپریشنل پلان اور بورڈ کے غور و فکر /منظوری سے قبل بینک کے بجٹ پر نظر ثانی کی ذمہ دارہے۔ کمیٹی مذکورہ بالا ترجیحی پلان اور بجٹ کی مد میں پیش رفت کی بھی ذمہ دار ہے۔ کمیٹی 30 ملین روپے یا اس سے زیادہ کے کیپٹل کے اخراجات اور ایک سے پانچ ملین روپے کی عطیات منظور کرنے کی ذمہ دار ہے۔ یہ بینک کی اخراجات کی پالیسی میں مقرر کردہ رقم اور حدود کے مطابق فکسڈ اثاثوں کے تصرف اور رائٹ آف کی منظوری دیتی ہے اور دیگر اثاثوں (قرضوں اور فکسڈ اثاثوں کے علاوہ) سے متعلق 1.5 ملین روپے سے زیادہ اور 5 ملین روپے تک کے رائٹ آف کی منظوری دیتی ہے۔ کمیٹی کارپوریٹ ترقیاتی سرگرمیوں اور نئے اقدامات بشمول حصول، انضمام، اتحاد، جوائنٹ وینچرز اور ڈیویسٹیچر وغیرہ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مدد کرنے کی بھی ذمہ دار ہے۔ سٹریٹجک پلاننگ اور مانیٹرنگ کمیٹی، مینیجمنٹ کمیٹی (MANCO) اور صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کی کمیٹی (FTC)، کارپوریٹ انویسٹمنٹ بینکنگ، کمرشل اور ریٹیل بینکنگ، اسلامک بینکنگ، ٹریثری،فنانس، کارپوریٹ افیرز، ڈیجیٹل بینکنگ،جنرل سروسزاور رئیل اسٹیٹ گروپس کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتی ہے۔