الائیڈ بینک آپکو الائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے سہولت کے نئے جہاں میں خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ ڈیبٹ کارڈ خاص طور پر الائیڈ بینک کے ناخواندہ اکا ؤنٹ ہولڈرز کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔اگر آپ اکاؤنٹ ہولڈر نہیں توبرائے مہر بانی اکاؤنٹ کھلو انے کے لیے الا ئیڈ بینک کی کسی بھی قریبی برانچ سے رجوع کریں اور الائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ ملنے والے گراں قدر فوائد اور سہو لیات سے فائدہ اٹھا ئیں۔
آپ اپنے کارڈ کو اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے، فنڈز ٹرانسفر، بلوں کی ادائیگی وغیرہ کے لیے یا POS مشین سے روزمرہ سودا سلف کی خریداری یا ریسٹورنٹ، شاپنگ مال، فیول کی ادائیگی کے لیے پاکستان بھر میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کارڈ بیرونِ ملک اور آن لائن خریداری کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا۔
اے ٹی ایم کے ذریعےفنڈ ٹرانسفر:
آپ الائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے الائیڈ بینک یا پاکستان کے کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں بذریعہ اے ٹی ایم رقم ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
نقد رقم کی وصولی کیجئے:
سفر کے دوران آپ کا بینک آپ کے ساتھ چلتا ہے۔ آ پ اپنے الائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے پاکستا ن میں مو جود13,000سے زا ئدATMs سے نقد رقم حاصل کر سکتے ہیں جس میں الا ئیڈ بینک کے 1500 سے زائد ATMs بھی شامل ہیں۔
کہیں بھی خریداری سے لطف اٹھا ئیں:
الائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ سے پاکستا ن بھر میں 50,000 سے زا ئد رٹیلرز پر خریداری کی سہو لت سے فائدہ اٹھا ئیں۔
اےٹی ایم کے ذریعے بلز ادا کریں:
بل کی ادا ئیگی میں مشکلا ت اب ہو ئی ما ضی کی بات۔ اپنے یوٹیلی، ٹیلکو اور کریڈٹ کار ڈز کے بلز کی با آسانی ادا ئیگی کے لیے اپنا الائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ استعمال کیجئے۔بجلی، گیس، ٹیلیفون کا بل ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے موبائل میں بیلنس بھی ڈلوا سکتے ہیں۔
بروقت آگا ہ رہیے:
اپنے اکا ؤنٹ سے ہو نے والے لین دین کا حساب بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کرنے کے لئے ایس ایم ایس الرٹ کی سہو لت حا صل کریں تاکہ آپ تمام ترلین دین سے بروقت مطلع رہیں ۔
ایسے ناخواندہ موجودہ یا نئے کسٹمرجن کا الائیڈ بینک میں فوٹو اکاؤنٹ یا شیکی دستخط (کانپتے دستخط) اکاؤنٹ ہے وہ الائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ لے سکتے ہیں۔
ما ہانہ لمٹ (PKR) | روزانہ لمٹ (PKR) | ||
بذریعہ اے ٹی ایم بل / عطیات کی ادائیگی | اے ٹی ایم فنڈ ٹرانسفر | پوائنٹ آف سیل (POS)پر خریداری | اے ٹی ایم کیش |
100,000 | 50,000 | 25,000 | 50,000 |
الائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ کے چارجز
بینک چارجز کی تفصیلات ملا حظہ کریں۔
کارڈ حاصل کرنے کی اہلیت کیا ہے؟
ایسے ناخواندہ موجودہ یا نئے کسٹمرجن کا الائیڈ بینک میں فوٹو اکاؤنٹ یا شیکی دستخط (کانپتے دستخط) اکاؤنٹ ہے وہ بیسک ڈیبٹ کارڈ لے سکتے ہیں۔
میں اپناالائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ کیسے فعال کروا سکتا ہوں؟
برائے مہربانی کارڈ موصول ہونے پر اسے فعال (ایکٹیویٹ) کروانے کے لیےاپنے قریبی ATM پر تشریف لا کر بائیو میٹرک سہولت سے ایکٹیویٹ کروائیں یا 225 -225-111 پر الا ئیڈ فون بینکنگ سے رابطہ کریں۔
میں اپنے الائیڈ بیسک ڈیبٹ کا رڈ سے کیا کیا کر سکتا ہوں؟
آپ کا الائیڈ بیسک ڈیبٹ کا رڈ پاکستان بھر میں قابل قبول ہے اس وجہ سے آپ اس کے ذریعے کہیں سےبھی اپنے بینک اکا ؤنٹ تک رسائی حا صل کر سکتے ہیں، روزمرہ استعمال کی اشیا ء خرید سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ ریسٹو رانٹس پر ادائیگی کرسکتے ہیں،سفر اور خریدار ی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ایسی بہت سی سہو لیات حا صل کر سکتے ہیں۔
نوٹ :یہ کارڈ بیرونِ ملک اور آن لائن خریداری کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا۔
میں اپنے الائیڈ بیسک ڈیبٹ کا رڈکے ذریعے کس قسم کا لین دین کر سکتا ہوں؟
ATM سے نقد رقم نکلوا نا
- یوٹیلٹی بلز کی ادا ئیگی
- بیلنس کی معلومات
- رقم کی منتقلی
- PIN کی تبدیلی
- پو ائنٹ آف سیل (POS) سے خریدا ری
الائیڈ بیسک ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پرلین دین کی روزانہ حد کیا ہے؟
الائیڈ بیسک ڈیبٹ کا رڈکے پیج پر تفصیلات دیکھیں۔
کارڈ کے گم ہونے کی صورت میں مجھے کہاں کال کرنا ہوگی؟
کارڈ کے گم یا چوری ہونے کا علم ہوتے ہی فوری طورپر پاکستان میں225-225-111 پر الائیڈ فون بینکنگ کو کال کیجئے اور اگر آپ بیرون ملک مو جود ہیں تو +9221-35301094 پر کال کیجئے۔
کیاخواندہ موجودہ یا نئے کسٹمرجن کا الائیڈ بینک میں شیکی دستخط (کانپتے دستخط) اکاؤنٹ ہے وہ بیسک ڈیبٹ کارڈ لے سکتے ہیں؟
نہیں ،صرف ناخواندہ موجودہ یا نئے کسٹمرجن کا الائیڈ بینک میں شیکی دستخط (کانپتے دستخط) اکاؤنٹ ہے وہ بیسک ڈیبٹ کارڈ لے سکتے ہیں