الائیڈ بینک لمیٹڈ نے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر مختصر، درمیانی اور طویل المدتی بنیادیوں پر پاکستان کی زرعی کمیونٹی کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں میں توسیع کی ہے تاکہ فارم اور نان فارم طبقات میں قرضوں کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکے۔
فارم کیلئے قرضوں میں توسیع دینے کی وجہ سرمایہ کاری کے اخراجات کی برابری کرنے کیلئے اجناس کی پیداوار کو بڑھانا اور زرعی زمین کی نشوونماکرنا ہے
نان فارم کی سہولتیں لائیو اسٹاک (گائے، بھینسیں، بکریاں، بھیڑیں وغیرہ)،پولٹری(انڈے، چوزے، لیئر، برائلر، ہیچری)اور ماہی گیری(فارم اور سمندری جس میں گہرے سمندر کی ماہی گیری شامل نہیں ہے)کیلئے فراہم کی گئی ہیں
پیداواری قرضے
۰ بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات، گھاس کی ادوایات،ہربل ادویات، مزدوری، پانی کے پیسے، سبزیاں،پھولوں کے کھیت اور جنگلات شامل ہیں۔
۰ کاشتکاری کے مختلف اخراجات پورے کرنے کیلئے ورکنگ کیپیٹل کی فراہمی
نشونما کیلئے قرضے
۰ زرعی زمین، باغات وغیرہ میں بہتری لانا
۰ گوداموں کی تعمیر
ٹریکٹرز،مشینری اور دیگر آلات کی خرید
ٹیوب ویلز کی تنصیب
فارم کیلئے آمدورفت وغیرہ
لائیو اسٹاک
ورکنگ کیپیٹل
جانوروں کیلئے چارے، فیڈ کی خریداری، حفاظتی ٹیکے،وٹامنز اور دیگر ادویات جس میں مصنوعی طریقے سے تخسم کاری شامل ہے
دیگر اخراجات جیسا کہ مزدوری، فیول اور بجلی وغیرہ
مدتی قرضے
دودھ دینے والی گائے/بھینسوں کی خریداری،ڈیری فارمنگ کیلئے کم عمر جانورو ں کی خریداری
دودھ ذخیرہ کرنے کیلئے ٹھنڈے ٹینک اور دودھ کو محفوظ رکھنے والے کنٹینرز کی خریداری،فیڈ بنانے کیلئے گرائنڈرز، ٹوکے،فیڈ مکس کرنے والی مشینیں،فیڈ/دودھ کیلئے کنٹینرز وغیرہ
مستقل شیڈز، واٹر ٹینک، واٹر پمپ وغیرہ کی تعمیر/بحالی
پولٹری
ورکنگ کیپیٹلل
۰ انڈے، چوزوں /مرغیوں، مرغیوں کی خوراک، خوراک کا خام مال اور حفاظتی ٹیکوں کی خریداری
دیگر اخراجات جیسا کہ مزدوری،یوٹیلٹی بلزجیسے دیگر اخراجات کے علاوہ جنریٹرز اور گاڑیوں، آمدورفت وغیرہ شامل ہیں
مدتی قرضے
برائلر/لیئر فارم اور ہیچری کیلئے سامان/مشینری کی خریداری
برائلر، لیئر،ہیچری اور دیگر چیزوں کیلئے فارم کی تعمیر تاکہ پولٹری فارمنگ انڈسٹری کی نشونما ہوسکے
قرضے کا دورانیہ: 3سال(سال میں ایک مرتبہ صفائی)
تین سال کیلئے صرف ایک مرتبہ دستاویزی کاروائی
قرضے کی حد الائیڈ بینک/اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق