تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

  • صارفین اپنی بنیادی الائیڈ بینک برانچ جاکر ٹرانزیکشن اور بینی فشری کی تفصیل درج کرتے ہوئے ریمی ٹنس فارم پر کریں
  • بینی فشری کی تفصیل جس میں بینی فشری کا نام،کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی تاریخ تنسیخ،بینی فشری کا موبائل نمبر، پتہ،ریمی ٹنس بھیجنے والے کاموبائل نمبر اور ٹرانزیکشن کا مقصد شامل ہیں
  • پے اینی ون کی ٹرانزیکشن صارف کے اکاؤنٹ سے ڈیبٹ کی جائے گی
  • ٹرانزیکشن مکمل ہونے پر،16ہندسوں پر مشتمل نمبر بنایاجائے گا اور یہ نمبر ریمی ٹنس بھیجنے والے کو بتادیا جائے گا
  • جب ٹرانزیکشن کامیابی سے مکمل ہوجائے تو ایک ایس ایم ایس ریمی ٹنس بھیجنے والے کے موبائل نمبر پر بھیج دیا جائے گا
  • ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد فنڈ فوری طور پر الائیڈ بینک کی کسی بھی برانچ میں پے منٹ کاؤنٹر پر دستیاب ہونگے

براہ راست آنے والے صارفین الائیڈ بینک کی برانچ کے کاؤنٹرکے ذریعے پے اینی وَن کی سہولت استعمال کرسکتے ہیں جس کیلئے ان کے اپنے لیے اور بینی فشری کیلئے کسی بینک کا اکاؤنٹ ہولڈر ہونا ضروری نہیں ہے۔براہ راست آنے والے صارفین کیلئے پے اینی وَن کی سہولت درج ذیل طریقوں سے استعمال کی جاسکتی ہے:

  • ریمی ٹنس بھیجنے والا الائیڈ بینک کی کسی بھی برانچ میں جائے گا اوٹرانزیکشن کی تفصیل کیساتھ ساتھ ر بینی فشری کی تفصیلات ریمی ٹنس فارم میں پر کرے گا
  • ریمی ٹنس بھیجنے والا اپنے کمپیوٹرازڈ شناختی کارڈکی کاپی دکھائے گا
  • ٹرانزیکشن کی تکمیل پر، 16ہندسوں پر مشتمل ریفرینس نمبر بنایا جائے گا جو ریمی ٹنس بھیجنے والے کو بتایا جائے گا تاکہ اس کی اطلاع ریمی ٹنس وصول کرنے والے کو دی جاسکے
  • جیسے ہی ٹرانزیکشن کامیابی سے مکمل ہوگی،ایک ایس ایم ایس ریمی ٹنس بھیجنے والے کو اس کے دیے گئے نمبر پر بھیج دیا جائے گا جس میں ریفرینس نمبر اور ٹرانزیکشن کی دیگر تفصیلات موجود ہونگی
  • ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد فنڈ فوری طور پر الائیڈ بینک کی کسی بھی برانچ میں پے منٹ کاؤنٹر پر دستیاب ہونگے

آپ اپنے انٹرنیٹ بینکنگ اکاؤنٹ سے الائیڈ ڈائریکٹ کے ذریعے بھی پے اینی وَن تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور نیوی گیشن سے فنڈزٹرانسفر کریں یا پھر 111-225-225پر کال کریں۔پے منٹ کے دو طریقہ کار ہیں جنہیں ذیل میں بتایا جارہا ہے:

کیش ادائیگی کریں
الائیڈ ڈائریکٹ کے یوزرز پاکستان بھر میں کسی بھی برانچ سے فنڈز بھیج سکتے ہیں جس کیلئے درج ذیل معلومات کی دستیابی ضروری ہے:

  • رقم وصول کرنے والے کو منتخب کریں
  • بینی فشری کا نام،کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر،ای میل اور موبائل نمبر درج کریں
  • رقم، فنانشل پن اور دیگر تفصیلات تاکہ ٹرانزیکشن کا عمل شروع ہوسکے

جب تمام معلومات کی وصولی اور تصدیق ہوجائے تو 16ہندسوں پر مشتمل ریفرینس نمبر رقم بھیجنے والے کو ایس ایم ایس اور ای میل کردیاجائے گا۔کال سنٹر پر فون کرنے کی صورت میں ریفرینس نمبر زبانی بتایا جائے گا۔رقم بھیجنے والا یہ ریفرینس نمبر بینی فشری کو بھی بتایا جاسکتا ہے۔

ٹرانزیکشن کے چھ سے بارہ گھنٹوں کے دوران بینی فشری 16ہندسوں پر مشتمل یہ ریفرینس نمبر بمعہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی کیساتھ دکھا کر الائیڈ بینک کی کسی بھی برانچ سے رقم وصول کرسکتا ہے۔

چیک میں ادائیگی کریں
انٹرنیٹ بینکنگ کے صارفین بینکرکے چیک(الائیڈ ایکسپریس چیک)کے ذریعے فنڈز ٹرانسفر کرسکتے ہیں جو مخصوص بینی فشری کے پتہ پر بھیجا جائے گا اور الائیڈ بینک کی کسی بھی برانچ سے کیش کروایاجاسکے گا۔فنڈز بھیجنے کیلئے درج ذیل معلومات درکار ہونگی:

  • رقم وصول کرنے والے کو منتخب کریں
  • بینی فشری کا نام،کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر،ای میل اور موبائل نمبر درج کریں
  • رقم، فنانشل پن اور دیگر تفصیلات تاکہ ٹرانزیکشن کا عمل شروع ہوسکے

جب تمام معلومات کی وصولی اور تصدیق ہوجائے تو الائیڈ ایکسپریس چیک (اے ای سی)تین دن کے اندر بینی فشری کے پتہ پر ارسال کردیا جائے گا۔

درج ذیل طریقہ کار کیساتھ اپنے موبائل فون سے کسی بھی وقت پے اینی وَن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں:

  • ٹائپ کریں PAB(اسپیس)رقم وصول کرنے والے کا شناختی کارڈ نمبر(اسپیس)رقم(اسپیس)رقم وصول کرنے والے کا موبائل فون نمبر
  • اب یہ ایس ایم ایس 9080پر بھیج دیں
  • رقم کی تفصیلات کیلئے آپ کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس کا جواب Y(تصدیق کرنے کیلئے) یا N(منسوخ کرنے کیلئے)کیساتھ دیں
  • تصدیق کے بعد آپ کو خودکار کال موصول ہوگی اور موبائل پن درج کریں
  • موبائل پن کی تصدیق کے بعد آپ کو تصدیق کیلئے ایس ایم ایس موصول ہوگا
This site is registered on wpml.org as a development site.