دن کے 24گھنٹے، سال کے 365دن آپ ملک کے کسی بھی حصے سے کیش نکلواسکتے ہیں اور اس کیساتھ ساتھ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بیرون ملک میں بھی اس سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔آپ کیش یا چیک مختلف شہروں میں تنصیب شدہ کیش ڈپازٹ مشینوں جمع کروانے کے علاوہ اپنی رقم الائیڈ بینک کے اکاؤنٹس میں بھی ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔
آپ کسی بھی پی او ایس مشین پر ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کپڑوں، پٹرول، گراسری یا پھر باہر کھانا کھانے کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ پاکستان بھر میں 50ہزار سے زائد آؤٹ لیٹس پر پی او ایس قابل قبول ہے۔
مائی اےبی ایل انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے آپ بل جمع کرواسکتے ہیں، فنڈ ٹرانسفر کرسکتے ہیں،پاکستان میں کسی کو کیش دے سکتے ہیں، اپنی چیک بک کا آرڈردے سکتے ہیں اور اکاؤنٹ بیلنس اور اسٹیٹمنٹ بھی نہایت باسہولت طریقے سے حاصل کرسکتے ہیں۔یہ سروس اس قدر اسمارٹ ہے کہ آپ کے چینل کو جانتے ہوئے موبائل فونز کیلئے ویب سائٹ کو ہلکے ورژن میں منتقل کردیتی ہے۔
آپ اپنی ٹرانزیکشنز الائیڈ بینک کی کسی بھی قریبی برانچ سے کرسکتے ہیں۔ اپنے علاقے میں الائیڈ بینک کی برانچز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
- کیا آپ بینک اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں؟ اکاؤنٹ کھولنے کا فارم
- اگر آپ اکاؤنٹ کسی دوسرے بینک سے الائیڈ بینک میں منتقل کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو مکمل کسٹمر سروس کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔