الائیڈ اعتبار اسلامک بینکنگ نے ‘الائیڈ اعتبار رائزنگ اسٹار اکاؤنٹ’ بنایا ہے، جو مائینرز/بچوں کی بینکنگ ضروریات پوری کرنے کے لیے شریعت سے ہم آہنگ حل فراہم کرتا ہے ۔ اس کے تحت مائینر اپنے والدین/اصل سرپرست(والد) یا عدالت کی جانب سے مقرر کردہ سرپرست کی زیر نگرانی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے ۔ یہ پروڈکٹ مندرجہ ذیل اقسام میں دستیاب ہے:
- گارڈین (مین)اکاؤنٹ – الائیڈ اعتبار رائزنگ اسٹار اکاؤنٹ (سیونگ)
- والٹ (مائینر) اکاؤنٹ – الائیڈ اعتبار رائزنگ اسٹار پاکٹ منی اکاؤنٹ (کرنٹ)
- گارڈین اکاؤنٹ کے لیے ابتدائی طور پر جمع کروائی جانے والی رقم 2,000 روپے اور پاکٹ منی اکاؤنٹ کے لیے 100 روپے ہے
- پہلا بینک اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ
- والدین / اصل سرپرست (والد) یا عدالت کی جانب سے مقرر کردہ سرپرست کی مفت حادثاتی تکافل کوریج 500,000 روپے تک
- مفت چیک بک
- مفت آن لائن کیش جمع کروانا/ نکالنا/ اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ منتقلی
- مفت myABL انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت (صرف مین/ گارڈین اکاؤنٹ کے لیے)
- منافع کے لیے کم سے کم بیلنس کی کوئی شرط نہیں
- کوئی اکاؤنٹ مینٹینینس/ سروس چارجز نہیں
- اکاؤنٹ بندی کے کوئی چارجز نہیں
- الائیڈ فون بینکنگ کے ذریعے 24/7 اکاؤنٹ تک رسائی
برائے مائینر:
- جو مائینروالدین/ اصل سرپرست (والد) کی زیر نگرانی ہے اسکی عمر 18 سال سے زائد نہ ہو
- جومائینر عدالت کی جانب سےمقرر کردہ سرپرست کی زیر نگرانی ہے اسکی عمر 21 سال سے زائد نہ ہو
برائے گارڈین:
تمام ایسے افراد جو CNIC / SNIC، POC، NICOP رکھتے ہیں
- والد ین(یعنی والدہ/ والد)
- اصل سرپرست(یعنی والد)
- عدالت کی جانب سے مقرر کردہ سرپرست