تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

  • زیادہ منافع: عام اسلامی انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹس کے مقابلے میں 1٪ تک زیادہ منافع

  • بیرون ملک سے رقوم وصول کرنے والوں کے لیے شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کا بہترین انتخاب

  • آسان بُکنگ کا عمل، بغیر کسی پوشیدہ فیس کے

  • 12 ماہ کی مدت کے لیے منافع کی ادائیگی ماہانہ یا میچورٹی پر

اگر آپ کے پاس الائیڈ اسلامک ایکسپریس اکاؤنٹ ہے، تو اپنا AIIC ٹرم ڈپازٹ بک کروانے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں:

  1. اپنی قریبی الائیڈ اسلامک برانچ یا اسلامک بینکنگ ونڈو پر Allied Islamic Express Plus 1 TDR کی بکنگ کی درخواست کریں۔

  2. منافع اور اصل رقم کی ادائیگی کے لیے اسلامک کرنٹ اکاؤنٹ کھلوائیں (اگر پہلے سے موجود نہیں ہے)۔

  3. KYC/AML پالیسیوں کے مطابق تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروائیں۔

  • صرف الائیڈ اسلامک ایکسپریس اکاؤنٹ ہولڈرز اس پراڈکٹ کے لیے اہل ہیں۔
  • مدت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ سرمایہ کاری (رول اوور) کی اجازت نہیں ہے۔
  • مدت سے پہلے رقم نکالنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ یہ اسلامک بینکنگ پول پالیسی کے مطابق ہو۔
  • مدت سے پہلے اکاؤنٹ بند کرنے پر کوئی جرمانہ لاگو نہیں ہوتا۔

1- الائیڈ اسلامک ایکسپریس پلس 1 ٹی ڈی آر کیا ہے؟

یہ ایک ٹرم ڈپازٹ ہے جو خصوصی طور پر الائیڈ اسلامک ایکسپریس اکاؤنٹ کے بنیادپر غیر ملکی ترسیلات زر وصول کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنے کیےلئےجاری کیا جاتاہے ۔

 2-الائیڈ اسلامک ایکسپریس پلس 1 ٹی ڈی آر سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت کیا ہے؟

صرف  الائیڈ اسلامک ایکسپریس اکاؤنٹ کا ہونا ہی واحد ضرورت ہے۔ تاہم  اصل اورنفع  کی نقد ادائیگی کے لئے کرنٹ اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے۔

3- کس قسم کا کرنٹ اکاؤنٹ کھولا جائے؟

یہ الائیڈ اسلامک  کرنٹ اکاؤنٹ، الائیڈ اسلامک   آسان کرنٹ اکاؤنٹ یا کوئی بھی کرنٹ اکاؤنٹ(الائیڈ اسلامک بیسک بینکنگ اکاؤنٹ)  ہوسکتا ہے۔

4- کیا اس ٹی ڈی آر میں رول اوور کی اجازت ہے؟

کسی رول اوور کی اجازت نہیں ہے۔

5- کیا کوئی گاہک ایک سے زیادہ الائیڈ اسلامک ایکسپریس پلس 1 ٹی ڈی آر بک کر سکتا ہے؟

جی ہاں، ایک  اکاونٹ ہولڈر الائیڈ اسلامک ایکسپریس اکاؤنٹ  میں وصول شدہ ترسیلات کےبیلنس کے ذریعےمتعدد الائیڈ اسلامک ایکسپریس 1 پلس ٹی ڈی آر بک کر سکتا ہے۔

6-  الائیڈ اسلامک ایکسپریس  پلس 1 کتنی مدت کیلیے بک کیا جاسکتاہے؟

ایک گاہک 1، 3، 6 یا زیادہ سے زیادہ 12 ماہ کے لئے الائیڈ اسلامک ایکسپریس  پلس 1 ٹی ڈی آر بک کر سکتا ہے۔

7- پیش  کردہ نفع  کی شرح کیاہے؟

الائیڈ اسلامک ایکسپریس  پلس1 کے نفع کی شرح ا لائیڈ اسلامک انوسٹمنٹ سرٹیفکیٹ    کی اسی مدت  کے لئے پیش  کردہ  عام شرح سے تقریبا ایک فیصد   تک  زیادہ ہوسکتی ہے۔

8- سرمایہ کاری کیلیے کم از کم کتنی  رقم  درکارہے؟

سرمایہ کاری کیلیے کم از کم رقم25,000روپے ہے۔

9-  مدت پوری ہونےپر اصل رقم کا کیاکیا جاۓگا؟

مدت پوری ہونے پر اصل رقم  لنک کرنٹ اکاؤنٹ میں   منتقل  کردی جائے گا۔

10-نفع  کی ادائیگی کا تعدد کیا ہے؟

نفع  کی ادائیگی  ماہانہ اور مدت پوری ہونے کی بنیادپر دستیاب ہے ۔

11- اگر گاہک کے پاس نفع  کی ادائیگی کے لئے پہلے سےہی کوئی اور اکاؤنٹ ہوتواس صورت میں کیاہوگا؟ 

اگر گاہک کے پاس پہلےسے ہی  کرنٹ اکاؤنٹ ہے ، تو گاہک کو اضافی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس  کو نفع  اور اصل رقم  کی ادائیگیوں کے لئےا لائیڈ اسلامک ایکسپریس  پلس1 ٹی ڈی آر کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔

12-لنک کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کون سی دستاویزات درکار ہوں گی؟ 

موجودہ  لاگوپالیسی اور کے وائی سی/ اے ایم ایل  کےتحت دستاویزات درکار ہوں گی۔

13- کیا لنکڈ کرنٹ اکاؤنٹ میں  چیک بک جاری کی جائے گی؟ 

جی ہاں، چیک بک ایس او سی کے مطابق جاری کی جائے گی۔

14-کیا لنکڈ کرنٹ اکاؤنٹ میں اے ٹی ایم جاری کیا جائے گا؟

اگر گاہک کے پاس پہلے سے ہی کوئی ڈیبٹ کارڈ ہے تو نئے ڈیبٹ کارڈ کے اجراء کی ضرورت نہیں ہوگی۔  الائیڈ اسلامک ایکسپریس (یا کوئی اور) اکاؤنٹ کا موجودہ کارڈ لنک کرنٹ اکاؤنٹ تک رسائی کے لئے منسلک کیا جائے گا۔

This site is registered on wpml.org as a development site.