تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

اس مالیاتی سہولت کے تحت پولٹری فارمز (برائلر،لیئر اور ہیچری) کے روز مرہ اخراجات مختلف پولٹری مشینری و آلات کی خریداری اور موجودہ فارم کی تو سیع و تعمیر کے لیے قرضہ جات حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پولٹری فارمنگ سے منسلک کاروباری حضرات مندرجہ ذیل دو اقسام کے قرضہ جات حاصل کر سکتے ہیں:

  • ورکنگ کیپیٹل ریوالونگ فنانس
  • ڈویلپمنٹ فنانس

انڈے خریدنے،چوزے،خوراک،وٹامن،ادویات،لیبر،بجلی  اور روزمرہ کے اخراجات وغیرہ کو پورا کرنے کی سہولت

خصوصیات:

  • قرضہ کی مدت ایک سال
  • قرضہ کی حصولت چیکنگ اکاؤنٹ کی شکل میں،جب چاہیں نکلوائیں اور جمع کروائیں
  • مارک اپ کا اطلاق صرف استعمال شدہ رقم پر ہو گا
  • یہ مالیاتی سہولت پولٹری سے منسلک کاروباری خواتین کے لیے بھی دستیاب ہے

پولٹری فارم کی تو سیع،پولٹری فارم اور مرغبانی کے لیے مشینری وغیرہ خریدنے کے لیے قرضہ کی سہولت

خصوصیات:

  • قرضہ کی مدت ایک سے پانچ سال تک
  • قرضہ کی واپسی آسان اقساط پر
  • یہ مالیاتی سہولت پولٹری سے منسلک کاروباری خواتین کے لیے بھی دستیاب ہے

شرائط و ضوابط:

  • درخواست گزارکی عمر قرض ختم ہونے تک 65 سال سے زائد نہ ہو
  • پیش کردہ سکیورٹیز ہر قسم کی قانونی پیچیدگیوں سے پاک ہو ں
اعلان: شرائط و ضوابط لاگو ہیں، بینک کسی بھی قرضہ کی درخواست کو کسی بھی وجہ سے نامنظور کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
This site is registered on wpml.org as a development site.