- کم ترین مارک اپ شرح پر خواتین کے لئے خصوصی فنانسنگ
- 1سے 4 سال تک ادائیگی کی مدت کا انتخاب کرنے کی سہولت
- قرض کی رقم /-400,000 روپے تک
- ذاتی شراکت (ایکویٹی) – کم از کم %30
- کوئی پوشِیدَہ چارجز نہیں
آپ الائیڈ بینک کو اسکوٹی فنانسنگ کے لیے درخواست دے سکتی ہیں اگر:
- آپ ایک پاکستانی شہری ہیں۔
- آپ کی عمر کم از کم 21 سال ہے۔
- آپ الائیڈ بینک لمیٹڈ کے ساتھ کم از کم 6 ماہ اور کسی دوسرے بینک کے ساتھ کم از کم 1 سال سے اکاؤنٹ برقرار رَکھے ہُوئے ہیں ۔
تنخواہ دار خاتون ہونے کی صورت میں
- آپ کی عمر زیادہ سے زیادہ 59 سال ہے۔
- آپ مستقل یا براہ راست معاہدے پر ملازمت کر رہی ہیں۔
- گزشتہ 6 ماہ کے دوران تنخواہ کے اکاؤنٹ میں چھ (6) تنخواہیں جمع ہوئی ہیں ۔
- آپ کی کم از کم خالص ماہانہ تنخواہ /-35,000 روپے ہے۔
سیلف امپلائیڈ خاتون ہونے کی صورت میں
- آپ کی عمر زیادہ سے زیادہ 64 سال ہے۔
- آپ کم از کم 1 سال سے کاروبار میں ہیں۔
- آپ کی کم از کم خالص ماہانہ آمدنی /-50,000 روپے ہے۔
الائیڈ اسکوٹی فنانس کی درخواست دینے کے لیے مندرجہ ذیل بنیادی دستاویزات درکار ہیں:
- آمدنی کا ثبوت
- گزشتہ 06 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ
- کمپیوٹرائزڈ / اسمارٹ قومی شناختی کارڈ کی کاپی
- 2 حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر
- مکمل اور دستخط شدہ “درخواست فارم”
سوال: الائیڈ اسکوٹی فنانسنگ کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟
جواب: پاکستان میں مقیم 21 سے 59 سال کی عمر کی تنخواہ دار خواتین اور 21 سے 64 سال کی عمر کی سیلف امپلائیڈ خواتین الائیڈ اسکوٹی فنانسنگ کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔
سوال: الائیڈ اسکوٹی فنانسنگ کے لیے کم از کم ماہانہ آمدنی کتنی ہونی چاہیے؟
جواب: الائیڈ اسکوٹی فنانسنگ کی درخواست دینے کے لیے تنخواہ دار خواتین کے لیے کم از کم خالص ماہانہ آمدنی /-35,000 روپے اور سیلف امپلائیڈ خواتین کے لیے کم از کم خالص ماہانہ آمدنی /-50,000 روپے، ہونی چاہیے ۔
سوال: پاکستان کے کن شہروں میں الائیڈ اسکوٹی فنانس پیش کی جا رہی ہے؟
جواب: فی الحال الائیڈ اسکوٹی فنانس صرف مندرجہ ذیل شہروں میں پیش کی جا رہی ہے:
- کراچی
- لاہور
- اسلام آباد
- راولپنڈی
- فیصل آباد
- ملتان
سوال: کونسی اسکوٹیاں فنانس کی جا سکتی ہیں؟
جواب: مقامی طور پر اسمبل / تیار کردہ روایتی / الیکٹرک / ہائبرڈ انجن والی نئی اسکوٹیاں فنانس کی جا سکتی ہیں، بشرطیکہ متعلقہ ایکسائز/موٹر گاڑی کے محکمے سے رجسٹریشن ہو سکے ۔
سوال: زیادہ سے زیادہ کتنی رقم کی فنانسنگ کی جا سکتی ہے؟
جواب: اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کے بعد، آپ /-400,000 روپے تک کی فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں۔
سوال: فنانسنگ کس شرح پر پیش کی جائے گی؟
جواب: الائیڈ اسکوٹی فنانس 1 سالہ کائبور+ 0.5 فیصد یا موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق پیش کی جا رہی ہے۔
سوال: کیا الائیڈ بینک فکسڈ مارک اپ شرح پر الائیڈ اسکوٹی فنانس پیش کر رہا ہے؟
جواب: فی الحال، الائیڈ بینک متغیر(غیر مستقل) مارک اپ شرح پر فنانسنگ پیش کر رہا ہے، جس میں مارک اپ کی شرح فنانسنگ کے ہر ایک سال مکمل ہونے پرکائبور میں تبدیلی کی وجہ سے تبدیل ہوتی ہے، تاہم، بینک کا اسپریڈ فنانسنگ کی مدت کے دوران تبدیل نہیں ہوتا۔
سوال: فنانسنگ کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ مدت کیا ہے؟
جواب: آپ کم از کم 1 سال اور زیادہ سے زیادہ 4 سال کی مدت کے لیے فنانسنگ حاصل کر سکتی ہیں۔
سوال: میں فنانس شدہ رقم کی ادائیگی کیسے کروں گی؟
جواب: قرض کی ادائیگی برابر ماہانہ قسطوں میں کی جائے گی، جیسا کہ ادائیگی کے شیڈول میں بتایا گیا ہے۔
سوال: ادائیگی کے طریقے کیا ہیں؟
جواب: آپ کی ماہانہ قسطیں براہ راست ڈ یبٹ کی ہدایات کے مطابق یا بینک کی طرف سے بتائے جانے والے طریقے سے آپ کے اے بی ایل اکاؤنٹ سے کاٹ لی جائیں گی۔
سوال: براہ راست ڈ یبٹ اتھارٹی کی صورت میں میرے اے بی ایل اکاؤنٹ میں کم از کم کتنا بیلنس ہونا چاہیے؟
جواب: اکائونٹ میں ادائیگی کے شیڈول کے مطابق کل ماہانہ قسط کی رقم اور واجب الادا تاریخ پر کسی بھی قسم کی اضافی رقم (اگر لاگو ہو) کے برابر کم از کم بیلنس ہونا ضروری ہے۔
سوال: کیا میں قبل از وقت جزوی ادائیگیاں کر سکتی ہوں؟
جواب: جی، ایک سال مکمل ہونے کے بعد، فنانسنگ کی مدت کے دوران دو (2) قبل از وقت جزوی ادائیگیوں کی اجازت ہے۔ قبل از وقت جزوی ادائیگی چھ ماہ کی قسطوں کی رقم سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری قبل از وقت جزوی ادائیگی پہلی قبل از وقت جزوی ادائیگی کے چھ (6) ماہ بعد کی جاسکتی ہے۔
سوال: کیا میں فنانسنگ کی مدت سے پہلے ہی قرض کی رقم کی ادائیگی کر سکتی ہوں؟
جواب: جی، آپ اپنی الائیڈ اسکوٹی فنانس کی باقی رقم کی ادائیگی مدت سے پہلے بھی کر سکتی ہیں۔
سوال: جزوی یا مکمل پیشگی ادائیگی کے لیے مجھے کون سے چارجز ادا کرنے ہوں گے؟
جواب: پیشگی ادائیگی کے چارجز موجودہ شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق لاگو ہوں گے۔
سوال: کیا میں انشورنس پریمیم براہ راست انشورنس کمپنی کو ادا کروں گی؟
جواب: نہیں، آپ پہلے سال کا انشورنس پریمیم الائیڈ بینک کو ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ادا کریں گی ۔ فنانسنگ کی باقی مدت کے لیے، انشورنس پریمیم قسطوں میں EMI کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔
سوال: میں اپنی اسکوٹی کی انشورنس کیسے کروا سکتی ہوں؟
جواب: الائیڈ اسکوٹی فنانسنگ کی درخواست دینے کے وقت آپ کے پاس اے بی ایل کی پینل لسٹ میں سے انشورنس کمپنی منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ اے بی ایل آپ کے لیے منتخب شدہ انشورنس کمپنی سے خصوصی کارپوریٹ ریٹ پراسکوٹی کی اصل قیمت پر انشورنس کا انتظام کرے گا۔
سوال: اسکوٹی کی حفاظت کیسے کی جائے گی؟
جواب: فنانس شدہ اسکوٹی، فنانسنگ کی مدت کے دوران جامع انشورنس کے ذریعے محفوظ رہے گی۔
سوال: فنانسنگ کی سیکیورٹی کیا ہے؟
جواب: فنانس شدہ اسکوٹی بینک کے حق میں گروی رکھی جائے گی اور متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ لیئن درج کیا جائے گا۔
سوال: آفر لیٹر کی منظوری کے بعد مجھے کون سی ادائیگیاں کرنی ہیں؟
جواب: فنانسنگ آفر لیٹر قبول کرنے کے بعد مندرجہ ذیل ادائیگیوں کی ضرورت ہوگی:
- ڈاون پیمنٹ
- پراسیسنگ فیس
- پہلے سال کا پیشگی انشورنس پریمیم
سوال: مجھے کم از کم کتنی ڈاون پیمنٹ کرنی ہو گی؟
جواب: آپ کو اسکوٹی کی قیمت کا کم از کم 30 فیصد یا اس سے زائد ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی ۔
سوال: اگر میری اسکوٹی فنانسنگ کی درخواست منظور نہیں ہوئی تو کیا پھر بھی مجھ سے پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی؟
جواب: نہیں، پراسیسنگ فیس صرف آپ کی درخواست کی منظوری اور آفر لیٹر پر دستخط کے بعد ہی وصول کی جائے گی۔
سوال: کیا بینک لسٹڈ/ایکس فیکٹری قیمت سے زیادہ کسی بھی رقم کی ادائیگی/فنانس کرے گا؟
جواب: نہیں، ریگولیٹری ضروریات کے مطابق، الائیڈ بینک لسٹڈ/ایکس فیکٹری انوائس قیمت سے زیادہ کسی بھی رقم کی ادائیگی یا فنانس نہیں کرے گا۔
سوال: کیا بینک اضافی لوازمات کی فنانسنگ کرے گا؟
جواب: نہیں، بینک صرف اسکوٹی کی بنیادی قیمت کی فنانسنگ کرے گا، کسی بھی اضافی لوازمات کی نہیں۔
سوال: الائیڈ اسکوٹی فنانس کے لیے درخواست دینے کا پہلا قدم کیا ہے؟
جواب: الائیڈ اسکوٹی فنانس کی درخواست دینے کے لیے، آپ اپنی قریبی اے بی ایل برانچ تشریف لے جائیں یا
111-225-225 پر کال کریں۔