تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

ہوٹلز

Features and Benefits - Hotels

الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز دنیا بھر کے 900 سے زائد پُرتعیش ہوٹلوں پر مشتمل Visa Luxury Hotel Collection سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان ہوٹلوں میں معروف عالمی چینز سے لے کر منفرد بوتیک ہوٹلز تک شامل ہیں، جو ایک شاندار تجربے کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
مزید معلومات یا بکنگ کے لیے وزٹ کریں:
www.visaluxuryhotels.com

پرچیز پروٹیکشن

Enhanced Security

الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ سے کی جانے والی خریداری اب چوری یا حادثاتی نقصان سے محفوظ۔ خریداری کریں بے فکری سے، کیونکہ آپ کا کارڈ آپ کی حفاظت کرتا ہے۔
تفصیلات کے لیے:
https://cardholderbenefitsonline.com

ایکسٹینڈڈ وارنٹی

Hotels

یہ سہولت آپ کی خریدی ہوئی اشیاء کی مینوفیکچرر وارنٹی کو 1 سال تک دوگنا کر دیتی ہے۔ مزید تحفظ، زیادہ اعتماد۔
معلومات کے لیے وزٹ کریں:
https://cardholderbenefitsonline.com

زیادہ ٹرانزیکشن لمٹس

Higher Transaction Limits

  • یومیہ اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کی حد: PKR 300,000

  • ریٹیل (POS اور ای کامرس) خریداری کی یومیہ حد: PKR 500,000

میڈیکل و ٹریول اسسٹنس

اب دنیا بھر میں سفر کے دوران ٹیلیفونک میڈیکل ایڈوائس اور ریفرلز حاصل کریں۔
مزید جاننے کے لیے:
https://cardholderbenefitsonline.com

ڈائننگ ڈسکاؤنٹس

Dininig

پاکستان اور بیرون ملک 200+ ریستورانوں پر خصوصی رعایت حاصل کریں۔
ڈریگن پاس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں:
DragonPass Dine & Travel
Apple App Store یا Google Play Store سے دستیاب۔

ایوس کار رینٹل سروس

دنیا کی مشہور رینٹل سروس Avis سے رعایتی نرخوں پر گاڑی حاصل کریں۔
رعایت کے لیے وزٹ کریں:
www.avisworld.com/visa

ویزا پلاٹینم سپلیمنٹری خصوصیات اور فوائد  

  • ایک ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دو فعال سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ جاری کیے جا سکتے ہیں۔
  • سپلیمنٹری کارڈ ہولڈر پاکستان اور بیرونِ ملک ATMs، POS مشینوں اور آن لائن مرچنٹس پر کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
  • سپلیمنٹری کارڈ ہولڈرز بھی ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ پر دستیاب منتخب مرچنٹ ڈسکاؤنٹس اور دیگر خصوصی مراعات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
  • سپلیمنٹری کارڈ کے ذریعے ہونے والی ہر ٹرانزیکشن کی ریئل ٹائم اطلاع (Transaction Alert) سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ ہولڈر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہوتی ہے۔
  • EMV Chip & PIN ٹیکنالوجی کی بدولت ہر ٹرانزیکشن محفوظ، قابلِ اعتماد اور آسان ہوتی ہے، جس سے اہلِ خانہ اعتماد کے ساتھ خریداری اور ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔

 

افراد، واحد ملکیت رکھنے والے (Sole Proprietors)، اور مشترکہ اکاؤنٹ ہولڈرز (Either/Survivor) جو الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ کی درخواست کے وقت درج ذیل میں سے کوئی ایک معیار پورا کرتے ہوں، اہل قرار دیے جاتے ہیں:

  • سالانہ آمدن PKR 1,000,000 یا اس سے زیادہ

  • اکاؤنٹ میں بیلنس PKR 300,000 یا اس سے زیادہ

اگر آپ مذکورہ میں سے کوئی بھی معیار پورا کرتے ہیں، تو براہِ کرم اپنے قریبی الائیڈ بینک کی برانچ پر متعلقہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ تشریف لائیں اور Allied VISA Platinum Debit Card حاصل کریں۔

ویزا پلاٹینم سپلیمنٹری اہلیت کا معیار

  • یہ بنیادی کارڈ ہوڈر کے حیاتِ اہلِ خانہ، یعنی شریکِ حیات، والد، والدہ اور 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے دستیاب ہے۔
  • سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ انفرادی (Individual)، مشترکہ (Joint) اور واحد ملکیتی کاروباری (Sole Proprietor) Current یا Savings Accounts کے لیے جاری کیا جا سکتا ہے۔ یہ سہولت ناخواندہ (Illiterate) یا Photo Account رکھنے والے صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
  • سپلیمنٹری کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کے پاس درست قومی شناختی کارڈ (CNIC) ہونا ضروری ہے، اور اسے بینک کی مقررہ تصدیقی اور جانچ پڑتال کی تمام شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
  • اس سہولت کے لیے یومیہ اوسط بیلنس برقرار رکھنے کی کوئی شرط نہیں ہے۔

الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ ایک ای ایم وی کمپلائنٹ ویزا کارڈ ہے جس میں این ایف سی ٹیکنالوجی شامل ہے، جو اسے جدید، محفوظ اور تیز تر بناتی ہے۔ یہ کارڈ متعدد ذرائع اور مقامات پر استعمال کیا جا سکتا ہے،

جیسے کہ اے ٹی ایمز، پوائنٹ آف سیل (POS) ٹرمینلز، اور ای کامرس ویب سائٹس، جس کے ذریعے صارفین آسانی سے نقد رقم نکلوا سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں اور آن لائن ادائیگیاں انجام دے سکتے ہیں۔

 ذرائع استعمال ویزا پلاٹینم سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ

الائیڈ ویزا پلاٹینم سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کو مقررہ حدود اور قابلِ اطلاق شرائط کے مطابق ATM سے نقد رقم نکلوانے، POS مشینوں پر ادائیگی کرنے اور آن لائن خریداری (E-commerce) کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز الائیڈ بینک کی متعدد خصوصی ڈسکاؤنٹ آفرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان ڈسکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات کے لیے، براہِ کرم یہاں کلک کریں۔

ٹرانزیکشن کی قسم یومیہ حد (روپے میں)
اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنا 300,000/-
POS اور ای کامرس ٹرانزیکشنز 500,000/-
اے ٹی ایم فنڈز ٹرانسفر (FT) اور IBFT 1,000,000/-
اے ٹی ایم بل ادائیگی / عطیات 1,000,000/-

سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کی ٹرانزیکشن حدود

سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کی یومیہ ٹرانزیکشن حدود، بنیادی ڈیبٹ کارڈ کی مقررہ حدود کا 50% ہوں گی۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

سپلیمنٹری کارڈ کی یومیہ حد (بنیادی کارڈ کی حد کا 50%) بنیادی کارڈ کی یومیہ حد ٹرانزیکشن کی قسم
PKR 150,000 PKR 300,000 اے ٹی ایم سے نقد رقم نکلنا
PKR 250,000 PKR 500,000 POS اور آن لائن خریداری (ای کامرس)
PKR 500,000 PKR 1,000,000 ATM Funds Transfer اور IBFT
PKR 500,000 PKR 1,000,000 اے ٹی ایم کے ذریعے بلوں کی ادائیگی / عطیات

الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز بیرونِ ملک سفر کے دوران عالمی کسٹمر معاونت سروس (GCAS) سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ویزا GCAS اور ٹول فری نمبرز کے لیے، براہِ کرم نیچے دیا گیا PDF فائل ڈاؤن لوڈ کریں:
[عالمی کسٹمر معاونت سروس (GCAS) PDF]

سفر کے دوران کسی طبی ایمرجنسی کی صورت میں، براہِ کرم 24/7 اسسٹنس ڈیپارٹمنٹ کی درج ذیل ہیلپ لائنز پر رابطہ کریں:

+44 (0) 208 762 8373 (انگریزی)
+7 (495) 937 6453 (روسی، انگریزی)
+971 (4) 253 6024 (عربی، فرانسیسی، انگریزی)

دیگر تمام دعووں کے لیے، براہِ کرم [email protected] پر ای میل کریں اور درج ذیل معلومات فراہم کریں:

  • کارڈ ہولڈر کا نام

  • کورڈ کارڈ نمبر کے ابتدائی 9 ہندسے

  • کارڈ ہولڈر کا پتہ

  • وہ پالیسی یا سیکشن جس کے تحت آپ دعویٰ کرنا چاہتے ہیں

بین الاقوامی نقد رقم نکالنے کی حد

یومیہ حد (روپے): 90,000
ماہانہ حد (روپے): 450,000

سوال: میرا موجودہ ویزا سفائر 200 ڈیبٹ کارڈ کیا ہوگا؟

جواب:
آپ کا موجودہ ویزا سفائر 200 ڈیبٹ کارڈ اس کی معیاد ختم ہونے تک کارآمد رہے گا۔ معیاد مکمل ہونے پر آپ کو ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔
آپ اپنی قریبی شاخ پر جا کر یا ہیلپ لائن (042) یا (021) 111-225-225 پر کال کر کے اپنا کارڈ تبدیل بھی کروا سکتے ہیں۔

سوال: مجھے الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ کیسے ملے گا؟

جواب:
اگر آپ اہلیت کے معیار پر پورا اُترتے ہیں تو آپ اپنی قریبی الائیڈ بینک برانچ جا کر ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ کے اجرا کی درخواست دے سکتے ہیں۔
تمام موجودہ صارفین جن کے پاس ویزا سفائر 200 ڈیبٹ کارڈ ہے، وہ بھی برانچ جا کر یا ہیلپ لائن پر کال کر کے کارڈ کی تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

سوال: میں اپنا الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ کیسے ایکٹیویٹ کروں؟

جواب:
آپ درج ذیل طریقوں سے اپنا کارڈ ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں:

  • کسی بھی الائیڈ بینک ATM پر بایومیٹرک کے ذریعے

  • 24/7 الائیڈ فون بینکنگ 111-225-225 (042 یا 021 کے ساتھ) پر کال کر کے

  • اگر آپ myABL ڈیجیٹل بینکنگ کے صارف ہیں تو اس کے ذریعے

نوٹ: اگر کارڈ 90 دن کے اندر ایکٹیویٹ نہ کیا گیا تو وہ مستقل بلاک کر دیا جائے گا، اور نیا کارڈ درخواست دینا ہوگا۔

سوال: میں الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ سے کون کون سی ٹرانزیکشنز کر سکتا ہوں؟

جواب:
یہ کارڈ ویزا نیٹ ورک پر ہے، اس لیے آپ اسے دنیا بھر میں لاکھوں مقامات پر استعمال کر سکتے ہیں:

ریٹیل POS ٹرانزیکشنز:

  • دکانداروں کے پوائنٹ آف سیل پر خریداری

  • آن لائن / ای کامرس شاپنگ

الائیڈ بینک ATM پر سہولیات:

  • نقد رقم نکالنا

  • بیلنس چیک کرنا

  • بل ادائیگیاں

  • عطیات

  • چیک بُک کی درخواست

  • فنڈ ٹرانسفر

  • منی اسٹیٹمنٹ

دیگر بینکوں کے ATM پر:

  • نقد رقم نکالنا

  • بیلنس انکوائری

سوال: کونٹیکٹ لیس فیچر کیا ہے؟

جواب:
یہ فیچر NFC (Near Field Communication) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس سے آپ 2 انچ کے فاصلے پر کارڈ کو POS یا ATM کے قریب لا کر بغیر کارڈ نکالے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

سوال: میں کونٹیکٹ لیس کارڈ سے ادائیگی کیسے کروں؟

جواب:

  • POS یا ATM پر کونٹیکٹ لیس کا نشان دیکھیں

  • اپنا NFC فعال الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ مشین کے قریب لائیں

  • اگر کہا جائے تو PIN درج کریں

نوٹ: آپ کارڈ کو چیپ ڈِپ یا میگنیٹک اسٹرائپ سویپ کے ذریعے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

سوال: کیا کونٹیکٹ لیس ادائیگی محفوظ ہے؟

جواب:
جی ہاں، کونٹیکٹ لیس ادائیگیاں نہایت محفوظ ہوتی ہیں اور نقد رقم رکھنے سے زیادہ محفوظ ہیں۔
یہ کارڈ EMV ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو ہر ٹرانزیکشن کو محفوظ بناتی ہے۔

سوال: کیا مجھے آن لائن شاپنگ کے لیے کارڈ ایکٹیویٹ کرنا پڑے گا؟

جواب:
آپ کا کارڈ پہلے سے آن لائن شاپنگ کے لیے ایکٹیویٹ ہے اور Verified by Visa (3D Secure) کے ذریعے محفوظ ہے۔
اگر آپ یہ سہولت بند کرنا چاہیں تو:

  • myABL ڈیجیٹل بینکنگ میں “Debit Card Services” کے تحت

  • یا 111-225-225 پر کال کر کے ایسا کیا جا سکتا ہے

سوال: ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ کی یومیہ ٹرانزیکشن حد کیا ہے؟

جواب:
براہِ کرم اس دستاویز میں دی گئی “Transaction Limits” سیکشن ملاحظہ کریں۔

سوال: اگر میرا کارڈ گم یا چوری ہو جائے تو میں کہاں رابطہ کروں؟

جواب:
اگر آپ کا کارڈ گم، چوری، خراب یا مشتبہ استعمال میں آئے تو فوراً الائیڈ فون بینکنگ (042) یا (021) 111-225-225 پر کال کریں۔
پاکستان سے باہر ہونے کی صورت میں +9221-35301094 پر رابطہ کریں۔
آپ myABL ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے کارڈ کو عارضی طور پر بلاک بھی کر سکتے ہیں۔

سوال: کیا میں POS پر ادائیگی کے لیے اپنا PIN مرچنٹ کو بتا سکتا ہوں؟

جواب:
نہیں، اپنا PIN کبھی کسی کو نہ بتائیں۔ ہمیشہ خود POS مشین میں خفیہ طریقے سے درج کریں۔
مدد کے لیے 111-225-225 پر رابطہ کریں۔

 الائیڈ ویزا پلاٹینم سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کیا ہے؟

یہ ایک اضافی ڈیبٹ کارڈ ہے جو بنیادی (Primary) کارڈ ہولڈر کے اہلِ خانہ کے مستحق فرد کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کارڈ سے ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز کی رقم بنیادی کارڈ ہولڈر کے منسلک اکاؤنٹ سے وصول کی جاتی ہے۔

ویزا پلاٹینم سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کے  لیے درخواست کون دے سکتا ہے؟

صرف الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈکا بنیادی کارڈ ہولڈر ہی سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ جاری کروانے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

    سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کن افراد کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

یہ کارڈ بنیادی کارڈ ہولڈر کے اہلِ خانہ، یعنی شریکِ حیات، والد، والدہ اور 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے بینک کی مقررہ شرائط کے مطابق جاری کیا جا سکتا ہے۔

 سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کتنے جاری کیے جا سکتے ہیں؟

ایک الائیڈ ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دو سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ جاری کیے جا سکتے ہیں۔

سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے؟

یہ کارڈ پاکستان اور بیرونِ ملک جہاں بھی ویزا قبول کیا جاتا ہے، وہاں اے ٹی ایم سے نقد رقم نکلوانے، پی او ایس مشینوں پر ادائیگی کرنے اور آن لائن خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کی ٹرانزیکشن کی حدود کیا ہیں؟

سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ کی یومیہ ٹرانزیکشن حدود بنیادی کارڈ کی مقررہ حدود کا 50% ہوں گی، جو بینک کی پالیسی اور مقررہ حدود کے مطابق لاگو ہوں گی۔

ٹرانزیکشن الرٹس کس کو موصول ہوتے ہیں؟

سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈہولڈر سے ہونے والی ہر ٹرانزیکشن کی اطلاع کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجی جاتی ہے۔ بینک کی دستیاب اطلاع رسانی کی سہولت کے مطابق یہ الرٹس بنیادی کارڈ ہولڈر کو بھی موصول ہو تے ہیں۔

سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ سے ہونے والی ٹرانزیکشنز کی ذمہ داری کس کی ہوگی؟

سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ سے ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز کی ذمہ داری بنیادی کارڈ ہولڈر کی ہوگی، کیونکہ تمام ادائیگیاں اس کے منسلک اکاؤنٹ سے کی جاتی ہیں۔

کیا سپلیمنٹری کارڈ ہولڈر بنیادی اکاؤنٹ کی معلومات دیکھ سکتا ہے؟

نہیں۔ سپلیمنٹری کارڈ ہولڈر بنیادی کارڈ ہولڈر کے اکاؤنٹ کا بیلنس، ٹرانزیکشن ہسٹری یا ڈیجیٹل بینکنگ پروفائل نہیں دیکھ سکتا۔

اگر بنیادی کارڈ یا اکاؤنٹ بند ہو جائے تو کیا ہوگا؟

اگر بنیادی ڈیبٹ کارڈ یا اس سے منسلک اکاؤنٹ بند یا مستقل طور پر بلاک کر دیا جائے تو سپلیمنٹری ڈیبٹ کارڈ بھی خودکار طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔”