الائیڈ اعتبار نوٹس پیریڈ سرٹیفکیٹ کسٹمرز کو شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے آفر کیا گیا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹس مختلف آسان مدتوں کے ساتھ دستیاب ہیں جن میں منافع کی ادائیگی مدت مکمل ہونے پر کی جاتی ہے۔ اگر آپ مختصر مدت کی سرمایہ کاری / بچت (معین دنوں کے لیے)کے خواہاں ہیں تو یہ پراڈکٹ آپ کے مالی اہداف کو اسلامی اصولوں کے مطابق پورا کرنے کے لیے موزوں ہے۔
خصوصیات
| نام | الائیڈ اعتبار نوٹس پیریڈ سرٹیفکیٹس |
| پراڈکٹ کی اقسام
|
1. نوٹس پیریڈ ڈپازٹ ایسے سرٹیفکیٹس جن پر ریک پی ایس آر/ویٹیجز لاگو ہوں گے۔2. نوٹس پیریڈ ڈپازٹ – اسپیشل ایسے سرٹیفکیٹس جن پر اسپیشل پی ایس آر/ ویٹیجز لاگو ہوں گے اور سرٹیفکیٹ کی مدت کسی بھی معین دنوں پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ |
| کرنسی | صرف پاکستانی روپیہ |
| معاہدے کی نوعیت | مضاربہ |
| اہلیت کا معیار | موجودہ کسٹمرز (یعنی افراد اور کاروباری ادارے)جن کے پاس کرنٹ یا سیونگ اکاؤنٹ موجود ہو۔ |
| ٹارگٹ مارکیٹ | یہ پراڈکٹ انفرادی کسٹمرز اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے پیش کی جاتی ہے۔ |
| منافع کی ادائیگی کی مدت | سرٹیفکیٹ کی مدت مکمل ہونے پرپراڈکٹ کے لیے اعلان کردہ تازہ ترین شرحِ منافع کے مطابق ۔ |
| کم از کم سرمایہ کاری کی شرط | 25،000روپے یا اس سے زائد |
| شرحِ منافع کا اعلان | ماہانہ بنیاد پر |
| اسٹرکچر | سنگل ٹئیر |
| نوٹس کی مدت (دنوں میں) | 1. نوٹس پیریڈ ڈپازٹ 7سے 29 دن، 30 دن یا اس سے زیادہ 2. نوٹس پیریڈ ڈپازٹ – اسپیشل مدت کم از کم 7 دن سے لیکر کسی بھی تعداد کے دنوں تک ہو سکتی ہے۔ |
| قبل از وقت انکیشمنٹ (پری میچیور انکیشمنٹ پالیسی) | سرٹیفکیٹ کی قبل از وقت انکیشمنٹ کی صورت میں اسلامی بینکاری کی پول مینجمنٹ پالیسی کے مطابق قریب ترین مکمل شدہ مدت کا ویٹیج لاگو ہوگا۔
کسی بھی قسم کے انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹ پر قبل از وقت انکیشمنٹ یا اختتامی چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔ |
| منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس | تمام ٹیکسز اور لیویز موجودہ انکم ٹیکس قوانین اور حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق لاگو ہوں گے۔ |
