جائزہ – مناسب برائے:
- ۰ ایسے افرادکیلئے جو پہلی مرتبہ بینکنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور ایک مضبوط،مستحکم اور بڑے بینک کیساتھ منافع بخش تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں
- ایسے والدین کیلئے جو پہلے سے بچت کررہے ہیں اوراپنے بچوں کی تعلیم، شادی اور دیگر فیملی اخراجات کی سہولت کیلئے اپنی بچت کا فوری متبادل حاصل کرسکیں
- ایسے کاروباری افراد کیلئے جو اپنے ذاتی اور کاروباری اخراجات پورے کرنے کیلئے اپنی بچت پر فوری منافع چاہتے ہوں
- ایسے تنخواہ دار افرادجو افراط زر کی شرح کو شکست دینے کیلئے اپنی بچت سے سرمایہ کاری کرتے ہوئے منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں
- پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی جو اپنی ریمی ٹنس کی کسی ایسی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جو اُن کے پیاروں کو گھر بیٹھے فوری منافع پہنچا سکے۔
- ایسے ادارے جو اپنے پیسے کے بہاؤکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی بچت پر پیشگی منافع چاہتے ہوں
مدت | پیشگی منافع |
---|---|
12ماہ | Rs. 4,393/- |
*ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر
اہم خصوصیات
-
خودکار تجدید
اپنی ہدایت کے مطابق، مقررہ مدت ختم ہونے پر اپنا ٹرم ڈپازٹ موجودہ منافع کی شرحوں پر خودکار طور پر تجدید کریں۔ -
قبل از وقت نکاسی کا آپشن
شرائط و ضوابط کے تحت، مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے رقم نکالنے کی سہولت۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سوال 1: کیا میں 12 ماہ سے زیادہ مدت کے لیے سرمایہ کاری کر سکتا ہوں؟
جواب: نہیں۔ اس اکاؤنٹ کے تحت سرمایہ کاری صرف 1 سال کی مدت کے لیے کی جا سکتی ہے۔
سوال 2: میں الائیڈ ایڈوانس پرافٹ پلس پیمنٹ میں کیسے سرمایہ کاری کر سکتا ہوں؟
جواب: اگر آپ پہلے سے الائیڈ بینک کے صارف ہیں تو قریبی الائیڈ بینک برانچ جا کر ٹرم ڈپازٹ رسید حاصل کرکے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس الائیڈ بینک میں اکاؤنٹ نہیں ہے تو پہلے اپنا کرنٹ یا سیونگز اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا۔
اہم حقائق کے بیانات
اہم حقائق کے بیانات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔