چیئر پرسن شریعہ بورڈ
مفتی طیب امین الائیڈ بینک لمیٹڈ میں چیئرپرسن شریعہ بورڈ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے شہادۃ العالمیہ( اسلامیات اور عربی میں ماسٹرز ڈگری، جو کہ ایچ ای سی سے منظور شدہ ہے) اور اسلامی فقہ میں تخصص مکمل کیاہے۔ یہ ادارہ پاکستان کا انتہائی ممتاز اور قابلِ اعتماد دینی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ماسٹرز اور یونیورسٹی آف سرگودھا سے اسلامیات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بحرین میں قائم اکاؤنٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (AAOIFI) سے سرٹیفائیڈ شریعہ ایڈوائزر اینڈ آڈیٹر (CSAA) کورس بھی مکمل کیاہے۔
مفتی طیب امین نے فرسٹ ایلیٹ کیپیٹل مضاربہ میں چھ سال اور فرسٹ پنجاب مضاربہ میں تین سال بطور شریعہ ایڈوائزر خدمات سرانجام دےچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے الفلاح انشورنس )ونڈو تکافل آپریشن( میں تین سال شریعہ کمپلائنس آفیسر کے طور پر بھی کام کیاہے۔وہ بینکوں کے عملے، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، اور علمائے کرام کے لیے اسلامی بینکاری اور مالیات پر تربیتی سیشنز بھی منعقد کرتے ہیں۔انہیں اسلامی مائیکروفنانس سمیت مختلف کاروباری شعبوں میں شریعہ کنسلٹنٹ کے طور پر تیرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔