تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

  • آپ کے طویل المدت مالی اہداف کو تحفظ فراہم کرتا ہے؛ مثلا بچوں کی تعلیم، شادی، ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی اور / یا ذاتی سفر
  • فیملی تکافل کوریج کی خاطر خواہ سہولت
  • زرتعاون کی ادائیگی کی مدت میں لچک جس کے ذریعے آپ باقاعدگی سے بچت کرسکتے ہیں اور رسک کو برداشت کرنے کے لحاظ سے سرمایہ کاری کی حکمت عملی کا انتخاب بھی خود کرسکتے ہیں
  • ریگولر زرتعاون کی صکوک سے لے کراسلامی میوچل فنڈ جیسے مختلف النوع مواقع میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔
  • پالیسی کی تکمیل کی صورت میں یکمشت ادائیگی
  • ماہر فنڈ مینیجرز کے ذریعے آپ کی سرمایہ کاری کا انتظام
  • چھٹے سال سے ریگولر زرتعاون کی ادائیگی پر 5% بونس کا اختصاص
  • اضافی یکمشت زرتعاون کی ادائیگی پر 1% بونس کا اختصاص
  • پالیسی کی تکمیل کی صورت میں بونس

یہ پلان کم از کم دس سال تک زرتعاون کی ادائیگی کی سہوت فراہم کرتا ہے، جبکہ آپ کا پلان اس مدت کے بعد بھی جاری رہے گا۔ اس سہولت کے ذریعے آپ ادائیگی کی مدت کے بعد بھی پالیسی کی تکمیل تک تکافل کوریج اور سرمایہ کاری کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

الف)بلٹان فوائد
.iمہلک امراض کی صورت میں ملنے والے فوائد:اگر شریک تکافل کو ایسی کوئی مہلک بیماری لاحق ہوتی ہے جس میں اس کی زندگی کا دورانیہ 12 ماہ سے کم بچا ہو تو وفات کی صورت میں ملنے والے فوائد پیشگی ادا کردیے جائیں گے۔
.iiحج کے فوائد:دوران حج کسی بھی وجہ (حادثاتی یا طبعی)سے وفات کی صورت میں تکافل کوریج ادا کی جائے گی جو کہ وفات کی صورت میں نارمل تکافل فوائد کے علاوہ ہوگی۔ 

ب)دیگر تکافل فوائد:
شریک تکافل کو ذیل کے اضافی فوائد کو منتخب کرنے کا اختیار ہے:
.iحادثاتی وفات کی صورت میں ملنے والے فوائد(ADB)
.iiحادثاتی وفات اور معذوری کے فوائد(ADDB)
.iiiفیملی انکم کے فوائد(FIB)
.ivبچوں کی تعلیم کے فوائد(CEB)

  • حادثہ یا حادثاتی کی اصطلاح سے مراد اچانک، غیر متوقع اور غیر طے شدہ واقعہ ہے اصطلاحی لفظ حادثہ یا حادثاتی سے مراد ایسا حادثہ ہے جو اچانک،غیر متوقعاورپہلے سے ترکیب کیا ہوا نہ ہو اور یہ متعلق ہو کسی ایسے بیرونی نظر آنے والے پر تشدد حادثےسے، جس کے نتیجے میں شریکِ تکافل کی زندگی کونقصان پہنچے ۔
  • شریکِ تکافل اس وقت مستقل اور مکمل معذور سمجھا جائے گاجبکہ وہ ایسی معذوری میں مبتلا ہو کہ وہ اس معذوری کے آغاز میں یا اس کے بعد کسی بھی وقت ، کوئی بھی کام کرنے یاکسی ایسے پیشے سے منسلک ہونے کے قابل نہ ہو جس کے ذریعے کوئی اجرت،نفع یا  کوئی معاوضہ حاصل کر سکے۔ تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ ایسی معذوری کم ازکم چھ ماہ رہے اور کوئی مستند ادارہ یا مجاز شخص اس کی تصدیق بھی کر دے۔
  • بچوں کی تعلیم کے فوائد اس رائیڈر کی تاریخ تنسیخ تک قابل اد اہے۔
  • فیملی انکم کے فوائدFIB کی پوری مدت تک قابل ادا ہے

وفات کی صورت میں ملنے والے فوائد

پاک قطر ریگولر تکافل اینڈ سیونگز پلان(G6) بلٹ-ان بنیادی تکافل فوائد فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے پلان کی مدت کے دوران شریک تکافل کی وفات کی صورت میں اس کے مستفیدین کو فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ کسٹمر وفات کی صورت میں تکافل فوائد کے حوالے سے ذیل میں سے کسی ایک آپشن کو اختیار کرسکتا ہے۔
الف)وفات کی صورت میں تکافل کوریج یا وفات کے وقت کی مجموعی کیش ویلیو میں سے جو زیادہ ہو؛ یا
ب)وفات کی صورت میں تکافل کوریج بمع وفات کے وقت کی مجموعی کیش ویلیو
پالیسی کی تکمیل کی صورت میں ملنے والے فوائد
پالیسی کی تکمیل کی تاریخ پر شریک تکافل کو اس کے سرمایہ کاری اکاؤنٹ میں موجود کیش ویلیو کے ساتھ درجِ ذیل ٹیبل کے اعتبار سے میچیورٹی بونس بھی ملے گا:

پہلے سال کے سالانہ زرتعاون کی شرح رکنیت کی مدت(سال)
5% 10 سے 14
15% 15 سے 19
25% 20 سے 24
35% 25 سے 29
45% 30 اور آگے

یہ پلان بینک کے18سے70سال کی عمر کے تمام کسٹمرز کے لئے ہے۔ یہ ایک طویل المیعاد سرمایہ کاری اور تکافل پراڈکٹ ہے، اس کا کم از کم دورانیہ 10سال ہے۔

اس پلان کے تحت آپ کو درج ذیل سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں سے انتخاب کا حق حاصل ہے

  • محتاط فنڈ

میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری، صکوک اور بینک ڈپازٹ

  • گروتھ فنڈ

یہ فنڈ ایکویٹی کی بنیاد پر قائم میوچل فنڈز، ایکویٹی شیئرز، صکوک، انکم/کیش فنڈز اور بینک ڈپازٹ میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک زیادہ رسک اور زیادہ منافع والا فنڈ ہے۔ اگر کلی یا جزوی طور پر اس فنڈ کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو ایک علیحدہ ڈکلیریشن دستخط کرنے ہوں گے جس میں اس بات کا اظہار ہوگا کہ آپ کو اس سرمایہ کے اندر موجود رسک کا اچھی طرح علم ہے زیادہ منافع کے حصول کے لیے آپ یہ رسک لینے کو تیار ہیں ۔ آپ کو سال میں چار مرتبه بالکل مفت اوپر ذکر کردہ فنڈ منتقلی کا اختیار حاصل ہے

شریک ’’شریک تکافل کی رکنت دستاویز‘‘ (پی ایم ڈی) کی وصولی کے چودہ (14) دن کے اندراندر رکنیت کو منسوخ کرسکتا ہے۔ اس فری لک پیریڈ کے دوران منسوخی کی صورت میں ادا شدہ کنٹری بیوشن (شرائط و ضوابط کے تحت) قابل واپسی ہے۔

الف)حصول کی فیس

ریگولر زرتعاون کا % 45 پہلا سال
ریگولر زرتعاون کا % 30 دوسرا سال
کوئی نہیں تیسرا سال اور آگے

ب)    رکنیت کے انتظام کی ماہانہ فیس:
ہر ماہ کے آغاز پر رکنیت کے انتظام کی فیس قابل ادا ہے۔ اس فیس کی شرح سالانہ ریگولر زرتعاون کی بنیاد پر ہے اور شریک تکافل کو فراہم کردہ  السٹریشن کی دستاویز میں اس کی مقدار مذکور ہے۔

ج)سرمایہ کاری کے انتظام کے چارجز:
قیمتوں کے تعین کے وقت سالانہ اثاثہ جات کی صافی مالیت کا% 1.50منہا کیا جائے گا۔

د)بڈ / آفر اسپریڈ
5%

ہ)اسٹیمپ ڈیوٹی:
اسٹیمپ ایکٹ1899 (صوبہ سندھ)کے تحت پی ایم ڈی کے اجراء کے وقت فیس ویلیو کے ہر ہزار پر 1.2 روپے

و)فنڈ منتقلی کی فیس:
ایک سال میں چار منتقلی کے بعد تکافل آپریٹر/وکیل کو منتقلی کے چارجز لاگو کرنے کا حق حاصل ہے جوکہ ہر منتقلی کے 1,000 روپے سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

ز)اسٹیٹمنٹ فیس:
شریک تکافل کی درخواست پر اضافی اسٹیٹمنٹ پر 500 روپے قابل ادا ہیں۔

ح)وکالہ فیس:
انڈررائٹنگ، ایڈمنسٹریشن اور عمومی انتظامات  کو پورا کرنے کے لیے ہر ماہ تکافل تبرعات کا 20% شریک تکافل کے انفرادی فیملی تکافل فنڈ سے منہا کیا جائے گا۔

اس پلان کے لیے درخواست دینے کے لیے ، براہ کرم درج ذیل دستاویزات اپنی قریبی برانچ میں جمع کرائیں

  • تصدیق شدہ کاپی درکار ہے   CNIC
  • دستخط کے ساتھ مکمل تجویز فارم۔
  • دستخط شدہ آٹو ڈیبٹ ہدایات۔
  • بنیادی فیکٹ شیٹ پر دستخط۔
  • کے تعارف کی دستخط شدہ دستاویز پلان
  • دستخط شدہ تشخیصی فارم۔
  • دستخط شدہ نمونہ مثال پر دستخط

تکافل کیا ہے؟
تکافل کا مطلب ایک دوسرے کو ضمانت دینا ہے جو اسلامی قانون (شریعت) کے قواعد وضوابط کے مطابق ہے۔یہ تکافل اور سیونگز پلان شرعی (اسلامی)اصولوں کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
شریک تکافل ہونے کی حیثیت سے آپ شریک تکافل کے انفرادی فیملی تکافل فنڈ(IFTPF)میں اعلان کردہ سرپلس کے حصہ دار ہوں گے۔ سرپلس کی تقسیم شریعہ ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے منظور شدہ کمپنی کی سرپلس ہدایات کے تحت ہوتی ہے۔

سرپلس شیئرنگ کیا ہے؟
سرپلس شیئرنگ تکافل کا اہم اصول ہے جو تکافل کو روایتی انشونس سے ممتاز کرتا ہے شریک تکافل کے انفرادی فیملی تکافل فنڈ(IFTPF)میں کسی بھی سرپلس کی صورت میں شرکاء کے درمیان زائد فنڈز کی تقسیم  فنڈ میں ان کے مجموعی کنٹری بیوشن کے حساب سے ہوتی ہے۔ یہ سرپلس رقم شرکاء تکافل کواضافی یونٹس کی صورت میں دی جاتی ہے اور ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹ میں جمع کردی جاتی ہے۔

ریگولر تکافل اور سیونگز پلان کس طرح کام کرتا ہے؟
اس پلان میں مستقل طور پر ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ کنٹری بیوشن کی رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔ تمام ادائیگیاں ایک خودکار انداز سے آپ کے اکاؤنٹ سے منہا کردی جاتی ہیں۔

 کیا کنٹری بیوشن کی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ بھی کوئی حد ہے؟
اس پلان کے تحت کم از کم سالانہ کنٹری بیوشن 30 ہزار روپے ہے اور زیادہ کی کوئی حد نہیں۔

کسی بھی سوال یا شکایت کے لیے کیا کیا جائے؟
کسی بھی سوال کے لیے آپ ہم سے بلا جھجھک [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں یا ہیلپ لائن 56-34311747-21- 92+ پر کال کرسکتے ہیں۔ آپ اپنی بینک کی برانچ سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

کلیمز پر عمل درآمد کس طرح ہوتا ہے؟
کلیمز سے متعلق معاملات کے لئے پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ سےاس نمبر 56 -34311747 (021) پر رابطہ کریں یا اپنے ریلیشن شپ مینیجر سے رابطہ کریں۔ آپ اپنے کلیم کی اطلاع [email protected] پر بھی دے سکتے ہیں۔

کیا مجھے اپنی سیونگز تک رسائی حاصل ہوگی؟
جی ہاں! آپ کو اپنے سرمایہ کاری اکاؤنٹ سے فنڈز نکالنے کی اجازت ہے، لیکن یہ آپ کی سرمایہ کاریوں کے مثبت کیش ویلیو سے مشروط ہے۔ لیکن ایسا کرنے کی آپ کو تجویز نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ آپ کی پالیسی کے تکمیلی فوائد پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

السٹریشن کا خاکہ
تکافل ڈیتھ بینیفٹ آپشن:A
کسٹمر کی عمر:30 سال
رکنیت کا دورانیہ:20 سال
زرتعاون کی ادائیگی کا دورانیہ:20 سال
زرتعاون: 150,000 سالانہ
تکافل ڈیتھ کوریج:3,000,000
دوران حج وفات: 3,000,000 نارمل وفات کی صورت میں ملنے والے فوائد کے علاوہ

مہلک امراض کے فوائد:وفات کی صورت میں ملنے والے فوائد کے برابر(پیشگی فوائد)

Membership Year

رکنیت کا سال

9% p.a. Rate of Return

9٪ سالانہ شرح منافع

11% p.a. Rate of Return

11٪ سالانہ شرح منافع

13% p.a. Rate of Return

13٪ سالانہ شرح منافع

Main Plan Death Benefit

بنیادی پلان کے وفات کے فوائد

Cash Plan

کیش ویلیو

Main Plan Death Benefit

بنیادی پلان کے وفات کے فوائد

Cash Plan

کیش ویلیو

Main Plan Death Benefit

بنیادی پلان کے وفات کے فوائد

Cash Plan

کیش ویلیو

1 3,000,000 57,987 3,000,000 59,246 3,000,000 60,507
5 3,000,000 660,669 3,000,000 694,337 3,000,000 731,577
10 3,000,000 1,848,541 3,000,000 2,050,022 3,000,000 2,274,526
15 3,554,320 3,554,320 4,184,687 4,184,687 4,936,576 4,936,576
Maturity Year

تکمیل کا سال

6,029,232 6,029,232 7,568,176 7,568,176 9,544,732 9,544,732

شکایت کی صورت میں یا مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں پاک قطر فیملی تکافل ہیڈ آفس۔ 27-A # پلاٹ,   بزنس آرکیڈ 101-105 بلاک-06, P.E.C.H.S شاہراہ فیصل کراچی -75400

فون :56 -34311747 21(0092)

  • السٹریشن کے خاکہ میں فراہم کردہ کیش ویلیو اندازے کی بنیاد پر فرض کی گئی ہیں۔
  • حقیقی ویلیوز منتخب کردہ سرمایہ کاری کی کارکردگی کی بنیاد پر اوپر ذکر کردہ مقدار سے کم یا زیادہ ہوسکتی ہیں۔
  • کیش ویلیوز سالانہ 9%,11%,13% کے اعتبار سے فرض کی گئی ہیں۔
  • پلان پر مخصوص چارجز لاگو ہوں گے؛ برائے مہربانی تفصیلات کے لیے ذاتی السٹریشن ملاحظہ فرمائیں۔
  • یہ کنٹریکٹ کس طرح کام کرتا ہے اس کی وضاحت شریک تکافل کی رکنیت دستاویز(PMD)میں دی گئی ہے۔ یہ کتابچہ پراڈکٹ کی عمومی معلومات فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ بالا اعداد وشمار نشاندہی کے لئے اور نمونے کے طور پر پیش کئے گئے ہیں۔
  • سرمایہ کاری کا رسک شریک تکافل کو برداشت کرنا ہوگا،میچیورٹی اور سرینڈر کی حقیقی ویلیوز مجوزہ اعاد سے کم یا زیادہ ہوسکتی ہے۔
  • فنڈ کی ماضی میں کارکردگی مستقبل کی کارکردگی سے متعلق نہیں ہے۔ کوئی بھی پیشگوئی مستقبل کے لئے تخمینہ ہے یقینی نہیں یا فنڈ کی پسندیدہ کارکردگی لازمی نہیں۔
  • یہ پراڈکٹ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کی طرف سے پیش کی جارہی ہے۔
  • یہ پراڈکٹ الائیڈ بینک لمیٹڈ اور اس کے شراکت داروں کی جانب سے انشورڈ یا گارنٹیڈ نہیں ہے اور نہ ہی الائیڈ بینک لمیٹڈ کی اپنی پراڈکٹ ہے۔ الائیڈ بینک لمیٹڈ صرف ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے اور الائیڈ بینک لمیٹڈ اس اسکیم کے تحت ہونے والے کلیمز کے تصفیہ یا کسی کلیم کی منظوری یا منسوخی یا تکافل آپریٹر کی طرف سے کسی کام کے ہونے یا رد کرنے کا کسی بھی طرح ذمہ دار نہیں ہے۔
  • تکافل پلان کا وضاحتی مواد اور تفصیل جو کہ الائیڈ بینک لمیٹڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے تکافل کمپنی کے براؤشر سے اخذ کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے تکافل کمپنی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
This site is registered on wpml.org as a development site.