بورڈ آف ڈائریکٹرز

بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پروفائل

محمد نعیم مختار

محمد نعیم مختار

چیئرمین / نان ایگزیکٹو اسپانسر ڈائریکٹر

محمد نعیم مختار

چیئرمین / نان ایگزیکٹو اسپانسر ڈائریکٹر
آپ 2004 سے الائیڈ بینک کے بورڈ کے چیئرمین ہیں۔ آپ نے کارڈف بزنس اسکول برطانیہ سے ایم بی اے ، برطانیہ سے ہی ٹیکسٹائل میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما اور مانچسٹر برطانیہ کے ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ سے چارٹرڈ ٹیکسٹائل انجینئر (سی ٹیکسٹ اے ٹی آئی) کیا ہے۔ ان کے پاس فنانس اور صنعتی تیاری کا 34 سال سے زیادہ کا تجربہ ہےالائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہونے کے علاوہ ، وہ میسرز ابراہیم فائبرز لمیٹڈ اور میسرز ابراہیم ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر /ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ میسرز ابراہیم ایجنسیز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، اے بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، کراچی ایجوکیشن انیشی ایٹو اور پاکستان جرمن بزنس فورم کے بورڈ پر بھی ہیں۔ وہ نیشنل مینجمنٹ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی ہیں ، جو لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کی بنیادی تنظیم ہے۔ وہ پاکستان بزنس کونسل میں الائیڈ بینک کی نمائندگی بھی کررہے ہیں اور نسٹ کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل (سی اے سی) کے انڈسٹری شریک چیئر بینکنگ سیکٹر ہونےکے علاوہ گلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک (جی ٹی ٹی این) میں سینئر فیلو ہیں۔

شیخ مختار احمد

شیخ مختار احمد

نان ایگزیکٹو اسپانسر ڈائریکٹر

شیخ مختار احمد

نان ایگزیکٹو اسپانسر ڈائریکٹر
آپ نے 1947 میں پاکستان کی آزادی کے وقت ہندوستان سے ہجرت کے فوری بعد اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی کاروباری صلاحیتوں کے ذریعہ پاکستان کی صنعتی اور کاروباری ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہیں مختلف صنعتی اور مالیاتی کمپنیوں کے قیام اور کامیابی کے ساتھ چلانے کا 58 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ 2005 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے "سندیافتہ ڈائریکٹر” ہیں- وہ میسرز ابراہیم فائبرز لمیٹڈ ، ابراہیم ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، ابراہیم ایجنسیز(پرائیوٹ) لمیٹڈ اور اے بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں۔

محمد وسیم مختار

محمد وسیم مختار

نان ایگزیکٹو اسپانسر ڈائریکٹر

محمد وسیم مختار

نان ایگزیکٹو اسپانسر ڈائریکٹر
آپ امریکہ کے الینوائے یونیورسٹی آف شکاگو بوتھ اسکول آف بزنس سے ایم بی اے ہیں۔ انہوں نے ویلز، برطانیہ میں یونیورسٹی آف گلیمورگن سے ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ (ٹی کیو ایم) میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی ہے- انہیں فنانس ، آئی ٹی اور انڈسٹری کا 22 سال کا متنوع تجربہ ہے۔ ان کی سٹریٹیجک رہنمائی نے بینک کے تکنیکی اپ گریڈیشن میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 2004 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے ” سندیافتہ ڈائریکٹر” ہیں- وہ میسرز ابراہیم فائبرز لمیٹڈ ، ابراہیم ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، ابراہیم ایجنسیز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور اے بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔

عبد العزیز خان

عبد العزیز خان

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

عبد العزیز خان

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
آپ کوجنرل بینکنگ ، کریڈٹ ، لیز فنانس ، بزنس ڈویلپمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں 56 سال سے زیادہ کا متنوع تجربہ ہے-ان کے کارناموں میں اے بی ایل کے بورڈ ممبر کی حیثیت سے 16 سال کا تجربہ ، میسرز ابراہیم لیزنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے 11 سال کا تجربہ  اور 9 سال بین الاقوامی بینکاری میں اہم عہدوں پر فائز رہنا شامل ہے۔ وہ 2004 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل ہیں-

ڈاکٹر محمد اکرم شیخ

ڈاکٹر محمد اکرم شیخ

آزاد ڈائریکٹر

ڈاکٹر محمد اکرم شیخ

آزاد ڈائریکٹر
ڈاکٹر محمد اکرم شیخ (ہلال امتیاز) کو سرکاری اور نجی شعبے میں 54 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے گلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک (جی ٹی ٹی این) کی بنیاد رکھی ہے اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں۔ وہ کوالٹی اسکول فاؤنڈیشن اور ٹرائیکون بوسٹن کنسلٹنگ کارپوریشن (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر بھی ہیں (جوکہ سفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ – ایس ٹی ایم ایل کا %100 ماتحت ادارہ ہے) ۔ مزید برآں ، جناب اکرم شیخ کے پی کے سرچ اینڈ سلیکشن کمیٹی فار وائس چانسلرز اور پاکستان انجینئرنگ کونسل ایلڈرز کمیٹی کے ممبر ہیں۔ وہ وفاقی وزیر / منصوبہ بندی کمیشن کے ہیڈ ، مواصلات ، پانی و بجلی اور صنعت و پیداوار کی وزارتوں کے وفاقی سکریٹری ، منیجنگ ڈائریکٹر اور کچھ بڑے سرکاری شعبے کے صنعتی اداروں کے چیئرمین سمیت معزز اعلی عہدوں پر فائزرہے ہیں۔ 1998 سے 2008 کے دوران ، انہوں نے وسط مدتی ترقیاتی فریم ورک اور وژن 2030 سمیت متعدد اسٹریٹجک پالیسی اقدامات کی بھی پیش کش کی جو ملک کے مستقبل کے لئے اسٹریٹجک سمت پیش کرتی ہے۔ وہ فروری 2015 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

ظفر اقبال

ظفر اقبال

آزاد ڈائریکٹر

ظفر اقبال

آزاد ڈائریکٹر
مالی اور بجلی پیدا کرنے کےشعبے میں اعلی انتظامی عہدوں پر آپ کا 34 سال کا تجربہ ہے۔ آپ پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او رہ چکے ہیں ، جو حکومت پاکستان اور سلطان عمان کی مشترکہ ملکیت والی ڈی ایف آئی ہے۔ پاک عمان میں اپنے 8 سال قیام کے دوران انہوں نے کمپنی کو ہمعصر گروپ میں سر فہرست بنانے کیلئے قیادت کی۔ گذشتہ 27 سالوں میں انہوں نے فہرستی اور غیر فہرستی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے بورڈز پر خدمات انجام دی ہیں ۔ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز (آئی سی اےای ڈبلیو) میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اورانسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے ” سندیافتہ ڈائریکٹر” ہیں۔ وہ انویسٹمنٹ بینکنگ ، کارپوریٹ فنانس ، کیپیٹل مارکیٹس ، لیزنگ ، ائیرکرافٹ فنانسنگ اور توانائی اینڈ پاور جنریشن میں مہارت رکھتے ہیں ۔ اس وقت ، وہ مشاورتی کاروبار سے وابستہ ہیں اور کاروباری مذاکرات کے لئے مشرق وسطی ، جنوبی ایشیاء ، یورپ اور شمالی امریکہ میں بڑے پیمانے پر سفر کرتے ہیں۔ وہ اگست 2015 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

نضرت بشیر

نضرت بشیر

آزاد ڈائریکٹر

نضرت بشیر

آزاد ڈائریکٹر
آپکا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ وہ گورنمنٹ سروس سے بی پی ایس- 22 میں ریٹائر ہوئیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت امریکہ کے نیو یارک یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹرز اور پشاور یونیورسٹی سے ماہر نفسیات میں ہے۔ وہ پی آئی سی جی سے سندیافتہ ڈائریکٹر ہیں۔ آپکے کریڈٹ میں 36 سال سے زیادہ کا سول سروس کا متنوع تجربہ ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دیں۔ وہ ایڈیشنل فنانس سکریٹری ، انٹرنل فنانس ، فنانس ڈویژن حکومت پاکستان ، منیجنگ ڈائریکٹر ، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) اور سینئر ایڈوائزر ، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ رہیں۔ ان کی مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ڈائریکٹر شپ بھی رہی ہے اور انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک متعدد کانفرنسوں ، ورکشاپس اور سیمینارز میں بھی شرکت کی ہے ۔ وہ اگست 2018 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

طاہر حسن قریشی

طاہر حسن قریشی

چیف ایگزیکٹو آفیسر

طاہر حسن قریشی

چیف ایگزیکٹو آفیسر
آپ ایک پیشہ ور بینکر اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے فیلو ممبر (ایف سی اے) ہیں۔ آپکا 31 سال سے زائد متنوع تجربہ ہے جس میں بینکاری صنعت کا 26 سال کا تجربہ بھی شامل ہے جہاں وہ سینئر مینجمنٹ کے عہدوں پر فائز رہے ۔ انہوں نے آئی سی اے پی اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی مختلف کمیٹیوں میں خدمات انجام دی ہیں۔ الائیڈ بینک لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل وہ دی بینک آف پنجاب ، حبیب بینک لمیٹڈ اور ایم سی بی بینک لمیٹڈ میں سینئر مینجمنٹ کے عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے 2008 میں الائیڈ بینک لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور چیف آڈٹ اینڈ رسک ریویو, چیف فنانشل آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں- انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف سیمینارز اور کانفرنسوں میں شرکت کے علاوہ ورلڈ اکنامک فورم کے نیو چیمپینز کے سالانہ اجلاسوں میں الائیڈ بینک لمیٹڈ کی نمائندگی بھی کی ہے ۔وہ آئی سی اے پی سے ‘‘سندیافتہ ڈائریکٹر ’’ ہیں اور حبیب الائیڈ ہولڈنگ لمیٹڈ – برطانیہ اور اے بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بینک سے نامزد ہیں ۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کونسل اور فنانس اینڈ انویسٹمنٹ کمیٹی (IBP کونسل کی ایک ورکنگ کمیٹی) کے رکن ہیں اور آئی سی اے پی کے AML سپروائزری بورڈ کے ممبر بھی ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے تاحیات ممبر اور منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان بزنس کونسل میں بینک کے نمائندے ہیں۔