اسلام آباد میں منعقدہ پہلی سالانہ سمندر پار پاکستانی کنونشن، جو کہ ۱۳ تا ۱۶ اپریل ۲۰۲۵ تک جاری رہی، الائیڈ بینک سمیت بڑے بینکوں کی جانب سے مضبوط باہمی اشتراک کا مظہر تھی۔ ا تاریخی تقریب میں نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا گیا، بلکہ ان کی ضروریات پر توجہ دی گئی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے بوتھ پر، الائیڈ بینک کی ٹیم نے نہ صرف سمندر پار پاکستانی شرکاء کے ساتھ ربط قائم کیا، بلکہ کمیونٹی کو ان کی گراں قدر خدمات کے لیے خراج تحسی بھی پیش کیا۔