الائیڈ بینک ایک جدید حل "الائیڈ پے" متعارف کروا رہا ہے، جو صارفین کو تعلیمی فیس، سرکاری ادائیگیاں، ہاؤسنگ سوسائٹی کی اقساط، بلز اور دیگر ادائیگیاں الائیڈ بینک کے ڈیجیٹل اور روایتی ذرائع کے ذریعے باآسانی ادا کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
الائیڈ بینک ایک جدید سہولت “الائیڈ پے” متعارف کروا رہا ہے، جو صارفین کو تعلیمی فیس، سرکاری ادائیگیاں، ہاؤسنگ سوسائٹی کی اقساط، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر متعدد ادائیگیاں الائیڈ بینک کے ڈیجیٹل اور روایتی ذرائع سے بآسانی ادا کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے ادائیگی کرنے والے کو صرف الائیڈ بینک کی کارپوریٹ ویب سائٹ پر جانا ہوگا، الائیڈ پے کا انتخاب کرنا ہوگا، اور مطلوبہ واؤچر تیار کرنا ہوگا۔ ایک بار واؤچر نمبر تیار ہوجانے کے بعد، صارفین کسی بھی ABL چینل جیسے myABL، اے ٹی ایم، برانچ کاؤنٹر یا کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر موجود 1Bill سروس کے ذریعے بغیر کسی دقّت کے آن لائن ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل سروس صارفین کو برانچ میں جانے اور قطار میں لگنے کی زحمت سے بچاتے ہوئے ادائیگیوں کے عمل کو آسان اور تیز تر بناتی ہے۔
الائیڈ پے کے بارے میں معلومات یا سوالات کے لیے ہم سے [email protected] پر رابطہ کریں۔