اب آپ مکمل ذہنی سکون کیساتھ بیرون ملک سے ریمی ٹنس وصول کرسکتے ہیں جس کیلئے آپ کو بیرون ملک رہنے رشتہ داروں اور دوستوں کو صرف اپنا اکاؤنٹ نمبر بتانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ریمی ٹنس کی رقم براہ راسے آپ کے اکاؤنٹ میں بھیج سکیں۔
الائیڈ ایکسپریس اکاؤنٹ ہوم ریمی ٹنس کیلئے آسان اور کسی جھنجھٹ سے آزاد مفت اکاؤنٹ ہے جو آپ کو بینک برانچ میں جائے بغیر اپنی رقم کی وصولی کی سہولت فراہم کرتا ہے
- ابتدائی طور پر بیلنس رکھنے یا کم ازکم بیلنس برقرار رکھنے کی شرط عائد نہیں ہے
- یہ اکاؤنٹ صرف بیرون ملک سے آنے والی ریمی ٹنس وصول کرنے کیلئے جس میں کسی اور کریڈٹ کی اجازت نہیں ہے
- زکواۃ کی کٹوتی نہیں
- ملک بھر میں کسی بھی اے ٹی ایم یا کسی بھی برانچ کاؤنٹر سے چیک کیش کروانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جاتی
- مفت اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ
- مفت چیک بک(دس صفحات پر مشتمل)
- انشورنس کے نقطہ نگاہ سے:آخری ریمی ٹنس وصول کرنے سے اگلے تین ماہ تک رقم بھیجنے والے کی انشورنس کردی جاتی ہے
- 24گھنٹے فون بینکنگ، ایس ایم ایس بینکنگ اور انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت
- اس اکاؤنٹ سے براہ راست غیر ملکی ریمی ٹنس خود کار نظام سے کریڈٹ کرلی جاتی ہے
اضافی فوائد
داخلی ریمی ٹنس کی باحفاظت ترسیل اور یک مشت کی بجائے مختلف حصوں میں رقم نکلوانے کی سہولت
- اے ٹی ایم مشین کے ذریعے اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈزکے استعمال، پوائنٹ آف سیل اور انٹرنیٹ بینکنگ کی مدد سے نان بینکنگ اوقات کار میں بھی بینکنگ سروسز کی دستیابی
- کراس چیک اور کاؤنٹر پے منٹ کے ذریعے ادائیگی
- الائیڈ بینکرز چیک کا اجرا
- بغیر کسی جھنجھٹ کے اے ٹی ایم سے ریمی ٹنس کی وصولی(فارم بھرنے اور برانچ کاؤنٹر پر انتظار کی زحمت سے چھٹکارا)
- داخلی ریمی ٹنس کے ریکارڈ کو بینک اسٹیٹمنٹ کے ذریعے برقرار رکھا جاسکتا ہے اور ضرورت کے تحت ویزا درخواست اور بینک کریڈٹ لائن سمیت مختلف فوائد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے