اس مالیاتی سہولت کے تحت کاشتکار دودھ دینے والے جانوروں کے روز مرہ اخراجات،نئے جانوروں اور دودھ ذخیرہ کرنے کے آلات کی خریداری اور فارم کی توسیع و تعمیر کے لیے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیری فارمنگ سے منسلک کاروباری حضرات مندرجہ ذیل دو قسم کے قرضہ جات حاصل کر سکتے ہیں:
ورکنگ کیپیٹل فنانس
ڈویلپمنٹ فنانس
دودھ یا جانوروں کے چارہ،خوراک وٹامن،ادویات،لیبر اور بجلی کے اخراجات وغیرہ کو پورا کرنے کے لیے قرضہ کی سہولت
خصوصیات:
قرضہ کی مدت ایک سال تک
قرضہ کی منظوری ضرورت اور بینک پالیسی کے مطابق
چیکنگ اکاؤنٹ کی شکل میں قرضہ کی سہولت،جب چاہیں رقم نکلوائیں یا جمع کر وائیں
مارک اپ کا اطلاق صرف استعمال شدہ رقم پر ہو گا
یہ مالیاتی سہولت خواتین ڈیری فارمرز کے لیے بھی دستیاب ہے
ڈیری فارم کی تعمیر،دودھ ذخیرہ کرنے کے آلات اور دودھ دینے والے جانور خریدنے کے لیے قرضہ کی سہولت
خصوصیات:
قرضہ کی مدت ایک سے پانچ سال تک
قرضہ کی منظوری ضرورت اور بینک پالیسی کے مطابق
قرضہ کے وقت پوری مدت کے لیے ایک دفعہ کاغذی کارروائی
یہ مالیاتی سہولت خواتین ڈیری فارمرز کے لیے بھی دستیاب ہے
شرائط و ضوبط:
درخواست گزارکی عمر 18 سے 64 سال کے درمیان
پیش کردہ سکیورٹیز ہر قسم کی قانونی پیچیدگیوں سے پاک ہو ں
اعلان: شرائط و ضوابط لاگو ہیں، بینک کسی بھی قرضہ کی درخواست کو کسی بھی وجہ سے نامنظور کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
This site is registered on wpml.org as a development site.