اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ نظام کی کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے ایک پورٹل اور موبائل ایپ ‘سنوائی’ تیار کی ہے، جو کہ ایک کسٹمر شکایات مینجمنٹ سروس ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو بینکوں، ڈی ایف آئیز اور مائیکرو فنانس بینکس (جنہیں یہاں فنانشل ادارے کہا گیا ہے) کے ساتھ اپنی شکایات درج کروانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
سنوائی کو چھوٹے اور درمیانے کاروبار (SMEs) https://sunwai.sbp.org.pk پر استعمال کر سکتے ہیں۔