الائیڈ بینک کی ڈیمانڈ فنانس فیسلٹی کاروباری اداروں کی طویل مدتی فنانسنگ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جو انفراسٹرکچر، مشینری اور پیداواری صلاحیت میں توسیع میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ یہ فیسلٹی ان کمپنیوں کے لیے بہترین ہے جو ایک سال سے زائد مدت کے منظم اور باقاعدہ ادائیگی کے منصوبے چاہتی ہیں۔
یہ ایک درمیانی سے طویل مدت کی کریڈٹ فیسلٹی ہے جو درج ذیل مقاصد کے لیے فراہم کی جاتی ہے:
نئے منصوبوں کا قیام
بیلنسنگ، ماڈر نائزیشن اور ری پلیسمنٹ (BMR)
پیداواری صلاحیت میں توسیع
اس فیسلٹی کی ادائیگی کی مدت ایک سال سے زائد ہوتی ہے، اور قرض کی واپسی منظم اقساط میں کی جاتی ہے۔
یہ سہولت فیکٹری کی تعمیر، سرمایہ جاتی اخراجات (Capital Expenditure)، یا مشینری کی خریداری جیسے منصوبوں کی فنانسنگ کے لیے موزوں ہے، جو صارفین کو اپنے کاروبار کو مستحکم اور پائیدار طریقے سے بڑھانے اور وسعت دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔