تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

خفیہ سیکیورٹی فیچرز

ABL لوگوز:
بینک گارنٹی کے آگے اور پیچھے دونوں جانب پرنٹ کیے جاتے ہیں۔

BG تفصیلات:
آگے اور پیچھے ترچھی (Diagonal) ملٹی لائن پرنٹنگ کی جاتی ہے۔

مائیکرو پرنٹ بارڈر لائن:
بارڈر میں انتہائی باریک تحریر شامل ہوتی ہے جو صرف میگنیفکیشن کے ذریعے نظر آتی ہے۔
ننگی آنکھ سے یہ ایک سادہ لائن کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
یہ تحریر عام فوٹو کاپی یا اسکیننگ کے ذریعے نقل نہیں کی جاسکتی۔

وائیڈ پینٹاگراف:
جب بینک گارنٹی کو فوٹو کاپی یا اسکین کیا جاتا ہے تو اس پر پوشیدہ متن
“Not Original – Duplicate”
ظاہر ہوتا ہے۔


نمایاں سیکیورٹی فیچرز

2D بارکوڈ:
عام بارکوڈ اسکینر یا موبائل ایپس سے اسکین کیا جاسکتا ہے، جس سے BG کا محفوظ ڈیٹا ظاہر ہوتا ہے۔

اینٹی ٹیمرنگ پیٹرن:
کسی بھی متن میں رد و بدل کرنے کی کوشش سے بیک گراؤنڈ خراب ہوجاتا ہے اور چھیڑ چھاڑ واضح ہوجاتی ہے۔

سیکیورٹی فیچر کی تفصیلات:
بینفشریز کی آسانی کے لیے بینک گارنٹی کی پچھلی طرف انگریزی اور اردو میں تمام سیکیورٹی فیچرز درج ہوتے ہیں تاکہ ان کی تصدیق میں سہولت ہو۔

Visual Sample of BG with Security Features