الائیڈ بینک نے ، لمز کے اشتراک سے ، فنٹیک ہیکاتھون کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی کی۔ اس پروگرام کا مقصد فنٹیک اسٹارٹ اپس ، انوویٹرز اور طلباء کو تخلیقی فائنانشل ٹکنالوجی حل تیار کرنے کے لئے بااختیار بنانا ہے جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ کی تزئین میں معاون ہیں۔
چوتھے الائیڈ بینک فنٹیک ہیکاتھون کے شرکاء کو ایکسپرٹ مینٹور شپ ، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور انڈسٹری پروفیشنلز تک رسائی حاصل تھی شرکاء کی کیٹیگریز کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا: گروتھ اسٹیج اور ارلی اسٹیج۔
ایونٹ درج ذیل موضوعاتی شعبوں پر مرکوز تھا: ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور کے وائی سی سمپلیفکیشن ، پائیدار اور گرین بینکنگ، اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ گفتگو پر مبنی بینکنگ، سپر ایپ ٹرانسفارمیشن، ڈیجیٹل پیمنٹس کے لیے اسٹیبل کوائن انٹیگریشن، اور راست پرسن ٹو مرچنٹ پی ٹو ایم۔
شرکاء نے انفرادی طور پر اور ٹیموں کی شکل میں اپنے حل معزز ججز کے پینل کے سامنے پیش کیے۔
جناب ایزد رزاق گِل ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، الائیڈ بینک نے کہا
ہماری فِن ٹیک کے لیے کمٹمنٹ صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں بلکہ یہ نئی جنریشن کے انوویٹرز اور تھنکرز کو امپاور اور نرچر کرنے سے متعلق ہے۔ پچھلے تین ہیکاتھون ایڈیشنز کے دوران، ہم نے ایسے سلوشنز دریافت کیے جو ہماری کنٹینیوس انوویشن کلچر کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس سال کا ہیکاتھون ملک بھر کے برائٹ مائنڈز کے لیے ایک یونیک پلیٹ فارم ثابت ہوا، جہاں انہوں نے اشتراک کے ذریعے بینکنگ سیکٹر کے بدلتے ہوئےچیلنجز کے لیے پریکٹیکل اور فارورڈ لکنگ حل پیش کیے۔
جناب شاہد حسین، ریکٹر، لمز نے کہا
ہم یقین رکھتے ہیں کہ فِن ٹیک آج کی اکانومی کو تشکیل دینے والی سب سے ٹرانسفارمیٹو فورسز میں سے ایک ہے، جو فائنانشل انکلوژن کو فروغ دیتی ہے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لاتی ہے، اور اس بات کو ریڈیفائن کرتی ہے کہ افراد اور ادارے فنانس کے ساتھ کیسے انگیج ہوتے ہیں۔ الائیڈ بینک کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ ہماری مشترکہ کمٹمنٹ کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان برج قائم کرتے ہوئے نئی جنریشن کے انوویٹرز اور کاروباری افراد کو بااختیار بنائیں
الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بارے میں
الائیڈ بینک پاکستان کے سرِفہرست کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے، جو انفرادی صارفین، ایس ایم ایز، اور کارپوریٹ کلائنٹس کو مالیاتی مصنوعات اور سروسز کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے. جدت، کسٹمر سینٹرک اپروچ، اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مضبوط فوکس کے ساتھ، الائیڈ بینک ہر ٹچ پوائنٹ پر شاندار بینکنگ ایکسپیرینس فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
لمز کے بارے میں
لمز ایک نان پرافٹ یونیورسٹی ہے اور جنوبی ایشیا کے ممتاز تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، جو اعلیٰ تعلیم، تحقیقی سرگرمیوں، اور ٹیچنگ ایکسیلینس کے عزم کے لیے جانی جاتی ہے۔یہ اپنی شاندار اکیڈمک کوالٹی اور ریلیوینس کے باعث مشہور ہے، جو رسائی ، اشتراک، اور پریکٹیکل لرننگ پر زور دیتی ہے، جبکہ عالمِ جنوب کو درپیش بڑے چیلنجز کے حل پر بڑھتا ہوا فوکس رکھتی ہے۔
 
  
  
  
 
