یہ اکاؤنٹ اُن نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں اور غیر مقیم پی او سی ہولڈرز کے لیے ہے جو کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولنے کے خواہش مند ہیں۔
کم آمدنی والے طبقات کے لیے درج ذیل اقسام کے اکاؤنٹس دستیاب ہیں:
- سمپلیفائڈ اسلامی روشن ڈیجیٹل کرنٹ اکاؤنٹ – لوکل کرنسی (LCY)
- سمپلیفائڈ اسلامی روشن ڈیجیٹل سیونگ اکاؤنٹ – لوکل کرنسی (LCY)
- سمپلیفائڈ اسلامی روشن ڈیجیٹل کرنٹ اکاؤنٹ – فارن کرنسی (FCY)
- سمپلیفائڈ اسلامی روشن ڈیجیٹل سیونگ اکاؤنٹ – فارن کرنسی (FCY)
- نان ریزیڈنٹ پاکستانی فرد
- نان ریزیڈنٹ پی او سی (POC) کارڈ ہولڈر
- وفاقی یا صوبائی حکومت کے وہ ملازمین یا افسران جو ٹیکس سال کے دوران بیرونِ ملک تعینات ہوں
- وہ پاکستانی رہائشی افراد جنہوں نے بیرونِ ملک موجود اپنے اثاثے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) میں اپنے حالیہ گوشوارے میں ظاہر کیے ہوں
- اکاؤنٹس پاکستانی روپے (PKR) اور فارن کرنسی (FCY) میں دستیاب
- کرنٹ اور سیونگ دونوں اقسام میں دستیاب
- جوائنٹ اکاؤنٹ کی سہولت
- کوئی ابتدائی رقم جمع کروانے کی شرط نہیں
- فری ڈیبٹ کارڈ کا اجرا، سالانہ چارجز، تجدید اور متبادل کارڈ
- چیک بُک مفت
- انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT) مفت
- ایس ایم ایس الرٹس مفت
- آؤٹ وارڈ ریمیٹنس مفت
- اکاؤنٹ جاری رکھنے یا بند کروانےکے کوئی چارجز نہیں
- 24/7 انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت
(پریمیم اور انفینیٹ ڈیبٹ کارڈز PKR اور FCY) کے لیے اوسط ماہانہ بیلنس کی شرط لاگو ہوگی)۔ مزید شرائط و ضوابط الائیڈ بینک IBG SOC کے مطابق ہوں گی۔
- درست اور قابلِ تصدیق شناختی کارڈ (CNIC/SNIC/NICOP/POC) کی اسکین شدہ کاپی
- درست پاسپورٹ(پہلے دو صفحے) (پاکستانی اور/یا غیر ملکی) کی اسکین شدہ کاپی، جس میں کسٹمر کی معلومات، دستخط، تصویر، ویزا، داخلہ/خروج کی مہر یا قانونی قیام کا کوئی دوسرا ثبوت موجود ہو(جسے نان ریزیڈنٹ پاکستانی ہونے کا ثبوت سمجھا جا سکے )
- پیشہ اور ذرائع آمدن/فنڈز کا ثبوت :کسٹمر کی اپنی آمدن یا فنڈز مہیا کرنے والے کی آمدن کا ثبوت (مثلاً ملازمت کا سرٹیفیکیٹ، ٹیکس ریٹرن، کرایہ نامہ، سیلری سلپ وغیرہ)
- گاہک کی لائیو تصویر (فرنٹ یا پورٹل کے ذریعے لی گئی ہو)
- گاہک کے دستخط کا اسکین شدہ نمونہ
- بینک کی طرف سے مطلوبہ کوئی مزید اضافی دستاویز
 
  
  
  
 
