سوال نمبر 1: کیا میں اپنی پرانی چیک بک کا استعمال جاری رکھ سکتا ہوں ؟
جواب:جی ہاں
سوال نمبر 2: میں اپنے کنوینشنل اکاؤنٹ کے ذریعے الائیڈ بینک کا ڈیبٹ کارڈاستعمال کر رہا ہوں۔ کیا یہ کارڈ کام کرتا رہے گا؟
جواب: جی ہاں، آپ کا موجودہ الائیڈ بینک ڈیبٹ کارڈ کام کرتا رہے گا –
سوال نمبر 3: کیا کنوینشنل بینکنگ برانچ کی اسلامک بینکنگ برانچ میں تبدیلی کے بعد میرا اکاؤنٹ نمبر تبدیل ہو جائے گا ؟
جواب: جی نہیں، تبدیلی کے بعد آپ کا موجودہ اکاؤنٹ نمبر وہی رہے گا۔
سوال نمبر 4: کیا مجھے اکاؤنٹ کو اسلامک بینکنگ برانچ میں تبدیل کرنے کے لیے کسی اضافی دستاویز پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے؟
جواب: جی ہاں۔ آپ کو اسلامک بینکنگ اکاؤنٹ کو چلانے کے لیے شرائط و ضوابط کے تصدیقی صفحہ پر دستخط کرنا ہوں گے۔ اور آپ اپنی رضامندی myABL ایپ کے زريعے بھی جمع کروا سکتے ہيں –
سوال نمبر5: کیا میں اپنی روزمرہ کی آن لائن ٹرانزیکشنز جیسا کہ کیش جمع کروانا، کیش نکلوانا یا ، فنڈ ٹرانسفر، بذریعہ برانچ ،اے ٹی ایم، انٹرنیٹ وغیرہ کےلیے اے بی ایل کا پورا نیٹ ورک استعمال کر سکوں گا؟
جواب: جی ہاں، آپ بغیر کسی رکاوٹ کے ا پنی روزمرہ کی آن لائن سروسزکا استعمال جاری رکھ سکیں گے۔
سوال نمبر 6: کیا میں الائیڈ بینک کے موجودہ متبادل ڈیلیوری چینل (ADC) نیٹ ورک کو استعمال کر کے اپنی ADC سے متعلقہ خدمات جیسے اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم کی منتقلی، انٹرنیٹ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کر سکوں گا ؟
جواب: جی ہاں، آپ بغیر کسی رکاوٹ کے ADC سروسز کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔اگر آپ کا اکاؤنٹ کنوینشنل ورچوئل کاسٹ سینٹر / قریبی برانچ میں منتقل ہو جاتا ہےتو آپ کو عارضی ADC چینلز بند ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سوال نمبر7: کیا میں کنوینشنل ورچوئل کاسٹ سینٹر میں کنوینشنل بینکنگ خدمات جاری رکھ سکوں گا؟
جواب: نہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق کنوینشنل ورچوئل کاسٹ سینٹر کی میعاد اسلامی بینکنگ لائسنس کے اجراء کی تاریخ سے ایک [01] سال تک ہے۔اس کے بعد اکاؤنٹ کو کسی اور کنوینشنل برانچ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
سوال نمبر 8: الائیڈ اسلامک بینکنگ ٹرم سرٹیفیکیٹس کے لیے کیا آفر کرے گا؟
جواب: الائیڈ اسلامک بینک منافع کے مقابلہ کی شرح پر آپ کو شریعہ انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس کی ایک مکمل رینج آفر کرتا ہے۔ ان انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس پر منافع سود سے پاک ہے۔ الائیڈ اسلامک انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس ایک ماہ تا پانچ سال تک کی مدت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ جبکہ منافع کی ادائیگی ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی یا میعاد مکمل ہونے پر متعلقہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہو گی۔ الائیڈ اسلامک انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس کيلے قبل از وقت ادائیگی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ یہ سہولت شرائط و ضوابط کے مطابق فراہم کی جاۓ گی۔
سوال نمبر9: اسلامک کرنٹ اکاؤنٹس، سیونگ اکاؤنٹس اور انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس کس طرح کام کرتے ہیں؟
جواب: تمام لوکل اور فارن کرنسی کرنٹ اکاؤنٹس” قرض” کے اسلامک اصولوں پر مبنی ہیں جبکہ منافع بخش سیونگ اکاؤنٹس اور انویسٹمنٹ سرٹیفیکیٹس (ٹرم ڈپازٹس)”مضاربہ” کے اصولوں پر مبنی ہیں اور اسلامک شریعت کے اصولوں کے مطابق بینک کے شریعہ بورڈ سے منظور شدہ ہیں۔
سوال نمبر10: کیا اسلامک بینکنگ اور کنوینشنل بینکنگ میں منافع کی شرح ایک جیسی ہے؟
جواب: سیونگ ڈپازٹ / انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح کنوینشنل بینکنگ کے مقابلے میں مختلف ہو سکتی ہے۔ گزشتہ24 ماہ کے دوران اعلان کردہ منافع کی شرح اور متوقع منافع کی ويٹيجز بينک ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ متوقع یا اعلان کردہ منافع کی شرح کے بارے میں مزید پوچھ گچھ کے لیے، براہ کرم اپنی برانچ سے رابطہ کریں-
سوال نمبر11 :کیا اسلامک بینکنگ میں تبدیل ہونے کے بعد میرے اکاؤنٹ پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟
جواب: اسلامک کرنٹ اکاؤنٹس میں تبدیل ہونے والے کنوینشنل کرنٹ اکاؤنٹس کے لیے کوئی زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔ تاہم، اسلامک سیونگ اکاؤنٹس میں تبدیل ہونے والے کنوینشنل کرنٹ اکاؤنٹس کے لیے زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔ اگر آپ زکوٰۃ کی ادائیگیوں کا انتظام خود کرنا چاہتے ہیں تو، “زکوٰۃ اعلامیہ” (فارم CZ-50) یکم رمضان سے کم از کم 30 دن پہلے آپ کی برانچ میں جمع کروانا ضروری ہے۔ پراڈکٹ موازنہ کی تفصیلات بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ منسلک خط پر لنک اور QR کوڈ موجود ہے۔
سوال نمبر12 :کیا مزید معلومات کےسلسلے میں کوئی فون نمبر دستیاب ہے؟
جواب:جی ہاں، آپ منسلک خط میں دیے گئے کسی بھی نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
سوال نمبر13 : کیا کنوینشنل اور اسلامک بینکنگ کے چارجز کا شیڈول ایک جیسا ہے؟
جواب: بنیادی طور پر کنوینشنل اور اسلامک بینکنگ کے چارجز کا شیڈول یکساں ہے، تاہم شرعی ا عتبار کی بنیاد پر کچھ فرق ہیں۔ چارجز کے تازہ ترین شیڈول کے لیے براہ کرم اپنی برانچ یا ہماری ویب سائٹ پرملاحظہ کریں۔
