الائیڈ بینک لمیٹڈ کو ریاض، سعودی عرب میں پاکستان کلچرل گروپ کے زیرِ اہتمام منعقدہ اینول پکنک گالا کی بطور ڈائمنڈ اسپانسر سرپرستی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
اس پروقار تقریب کو سعودی عرب کے لیے پاکستان کے سفیر، عزت مآب احمد فاروق کی موجودگی نے رونق بخشی۔ تقریب کے دوران الائیڈ بینک کے گروپ ہیڈ جناب قاضی محمد ذیشان علی (فنانشل انسٹی ٹیوشنزانٹرنیشنل اور ہوم ریمیٹنس) نے بینک کے اسٹال پر معزز سفیر کا استقبال کیا اور انہیں مملکت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بینک کے خصوصی اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ تقریب ثقافتی روایات کے احیاء اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے الائیڈ بینک کی سماجی ذمہ داریوں اور شمولیت کے عزم کی آئینہ دار ہے۔
