ڈیبٹ کارڈ آپ کوآپ کے بینک اکا ؤنٹ میں مو جود رقم تک رسائی فراہم کرتا ہے جبکہ کریڈٹ آپ کے بینک کی جانب سے فراہم کردہ قرض کی سہو لت ہے۔ آپ کا الائیڈ کیش + شاپ ویز اڈیبٹ کا رڈویز ا انٹر نیشنل کی سہو لت سے آراستہ ہے اوریہ دنیا بھر میں مو جود 27ملین رٹیلرزپر قابل قبول ہے جن میں پاکستان کے49,000 رٹیلرز بھی شامل ہیں۔آپ کا الائیڈ کیش + شاپ ویز اڈیبٹ کا رڈ پاکستا ن میں موجو د 3,500سے زائد ATMsپر بھی قابل استعمال ہے ان ATMsمیں الائیڈ بینک کے ملک گیر ATMنیٹ ورک بھی شامل ہے۔
برائے مہر با نی کارڈمو صول ہونے پر اسے فعال کر وانے کے لیے 225-225-111پر الا ئیڈ فون بینکنگ سے رابطہ کریں۔
آپ کا الائیڈ کیش + شاپ ویز اڈیبٹ کا رڈدنیا بھر میں قابل قبول ہے اس وجہ سے آپ اس کے ذریعے کہیں بھی اپنے بینک اکا ؤنٹ تک رسائی حا صل کر سکتے ہیں، روزمرہ استعمال کی اشیا ء خرید سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ ریسٹو رانٹس پر کھا نا کھا سکتے ہیں،سفر اور خریدار ی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ایسی بہت سے سہو لیات حا صل کر سکتے ہیں!
- ATMسے نقد رقم نکلوا نا
- یوٹیلٹی بلز کی ادا ئیگی
- بیلنس کی معلومات
- رقم کی منتقلی
- PINکی تبدیلی
- جہاں بھی VISAکا نشان آویزاں ہواس پو ائنٹ آف سیل (POS) سے خریدا ری
اس بابت الائیڈ کیش + شاپ ویز اڈیبٹ کا رڈکے پیج پر تفصیلات دیکھیں۔
تفصیلات کیلئے براہ کرم الائیڈ کیش +شاپVISAڈیبٹ کارڈ کا سیکشن دیکھیں
خریداری پرکیشئر پوائنٹ آف سیل ٹرمینل (POS) پر الائیڈ کیش + شاپ ویز اڈیبٹ کا رڈکوسوا ئپ کرے گا اور آپ کو چارج رسید مہیا کرے گا۔ اس رسید پرلین دین کی رقم غور سے دیکھنے کے بعد دستخط کر دیں۔ برائے مہر با نی لین دین کے مکمل ہونے کے بعد اپنا کارڈ اور چارج رسید لینا مت بھو لیں۔ ایک بار ٹرانزیکشن مکمل ہو جا نے پر الائیڈ بینک کے اکا ؤنٹ سے متعلقہ رقم کاٹ لی جا ئے گی۔
کارڈ کے گم، چوری یا خرا ب ہونے یا اس بات کا علم ہوتے ہی کہ آپ کے کارڈ کو بذریعہ فراڈ استعما ل کیا گیا ہے فوری طورپر پاکستان میں 225-225-111 پر الائیڈ فون بینکنگ کو کال کیجئے اور اگر آپ بیرون ملک مو جود ہیں تو +92-35301094 پر کال کیجئے۔