جائزہ
الائیڈ بینک کا فارن کرنسی ٹرم ڈپازٹ آپ کی منتخب کردہ ٹرم پر مسابقتی شرح منافع دیتا ہے جو آپ کے غیر ملکی سرمایہ کو محفوظ کرنے میں مددگار ہے۔یہ اکاؤنٹ مختلف کرنسیوں جیسا کہ:
- امریکی ڈالر (USD)
- برٹش پاؤنڈ (GBP)
- یورو (EUR)
منافع کی شرحیں
منافع مروجہ متوقع منافع کی شرحوں کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
شرح منافع دیکھنے کیلیے یہاں کلک کریں
- لچکدار دورانیہ: کم از کم 3ماہ سے زیادہ سے زیادہ 12ماہ کا دورانیہ منتخب کریں
- ترغیبی شرح منافع: بہترین مسابقتی شرح منافع سے لطف اٹھائیں
- آسان بینکنگ:24 گھنٹے انٹرنیٹ بینکنگ،ایس ایم ایس بینکنگ اور فون بینکنگ
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سوال 1: میں الائیڈ بینک کی فارن کرنسی ٹرم ڈپازٹ سہولت کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟
اگر آپ پہلے سے الائیڈ بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو آپ قریبی الائیڈ بینک برانچ کا دورہ کرکے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ فی الحال الائیڈ بینک کے صارف نہیں ہیں، تو آپ کو اپنی مطلوبہ کرنسی میں فارن کرنسی کرنٹ یا سیونگز اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا، اس کے بعد آپ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سوال 2: الائیڈ بینک کا فارن کرنسی ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ کھولنے میں کتنے دن لگتے ہیں؟
اگر تمام ضروری کارروائیاں مکمل ہوں — جیسے کہ فارن کرنسی کرنٹ یا سیونگز اکاؤنٹ میں مطلوبہ فنڈز کی موجودگی اور چیک بک دستیاب ہو — تو آپ کا ٹرم ڈپازٹ 1 سے 2 ورکنگ دنوں میں بک کیا جا سکتا ہے اور سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔