تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

استعمال میں آسان:

اپنا اکاؤنٹ نمبر یاد رکھنے کی ضرورت نہیں – صرف اپنے موبائل نمبر کے ذریعے رقم بھیجیں اور وصول کریں۔

زیرو ٹرانزیکشن فیس:

بغیر کسی ٹرانزیکشن چارجز کے، کم لاگت ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشن سے فائدہ اٹھائیں۔

کاروبار اور افراد دونوں کے لیے موزوں:

کاروبار راست کو تنخواہیں بھیجنے، وینڈر پیمنٹس اور P2P ٹرانسفرز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ افراد آسانی سے رقم بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔

محفوظ اور قابلِ بھروسا:

راست محفوظ ٹرانزیکشنز کے لیے جدید ڈیٹا پروٹیکشن اور فراڈ ڈیٹیکشن فراہم کرتا ہے۔

راست P2M پاکستان کا پہلا فوری “پرسن ٹو مرچنٹ” (شخص سے تاجر کو) ادائیگی کا نظام ہے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متعارف کروایا ہے۔ اس کا مقصد افراد اور تاجروں کے درمیان حقیقی وقت میں ڈیجیٹل ادائیگیاں ممکن بنانا ہے۔ تمام myABL ایپ صارفین QR کوڈ کے ذریعے راست P2M ٹرانزیکشنز کر سکتے ہیں۔

صارف راست P2M کے ذریعے ادائیگی کیسے کر سکتا ہے؟

راست P2M کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں:

  1. myABL ایپ میں لاگ اِن کریں۔

  2. ہوم پیج پر موجود QR اسکین پر کلک کریں۔

  3. اسٹور یا آن لائن مرچنٹ کی جانب سے فراہم کردہ راست QR کوڈ اسکین کریں، یا اپنی فون گیلری سے اپ لوڈ کریں، یا مرچنٹ ID درج کریں۔

  4. اگر QR کوڈ Static ہے تو رقم درج کریں، اور اگر Dynamic QR ہے تو رقم خودکار طور پر درج ہو جائے گی۔

  5. Continue پر کلک کریں۔

  6. لین دین مکمل کرنے کے لیے TPIN درج کریں۔

  7. ٹرانزیکشن مکمل ہو جائے گا اور اسکرین پر ادائیگی کی تصدیق ظاہر ہو جائے گی۔

راست RTP ٹرانزیکشنز کرنے کے مراحل:

  1. myABL ایپ میں لاگ اِن کریں۔

  2. Services میں جائیں اور Request to Pay پر کلک کریں۔

  3. آپ کے لیے بھیجی گئی ادائیگی کی درخواستوں کی فہرست ظاہر ہوگی۔

  4. مرچنٹ کی جانب سے بھیجی گئی RTP درخواست منتخب کریں اور منظور کریں۔

  5. رقم کی تصدیق کریں۔

  6. ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لیے اپنا TPIN درج کریں۔

ادائیگی مکمل ہونے کے بعد، اسکرین پر تصدیق کا پیغام ظاہر ہوگا۔

الائیڈ بینک کے صارفین اب راست کو اوور کاؤنٹر (OTC) سروس کے ذریعے کسی بھی الائیڈ بینک برانچ میں استعمال کر سکتے ہیں، چاہے ان کے پاس موبائل بینکنگ یا انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔ پاکستان کے اندر مقامی ٹرانزیکشنز کے لیے یہ سروس بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

بس اپنی قریبی الائیڈ بینک برانچ پر جائیں اور راست کے ذریعے بینکوں کے درمیان فوری اور محفوظ فنڈ ٹرانسفر کے لیے اپنا چیک جمع کروائیں۔

کارڈ کی قسم راست روزانہ حد
Visa Classic کارڈ 10,00,000 روپے
Visa Platinum کارڈ 25,00,000 روپے
Visa Premium کارڈ 50,00,000 روپے
UnionPay / PayPak (تمام ورژنز) 2,50,000 روپے

راست اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بنایا گیا فوری ادائیگی کا نظام (Instant Payment System) ہے، جو حقیقی وقت (Real-Time) میں بغیر کسی چارجز کے رقم کی منتقلی کو ممکن بناتا ہے۔
آپ اپنا موبائل نمبر راست ID کے طور پر رجسٹر کر سکتے ہیں، یا IBAN کے ذریعے بھی پیسے بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔

راست پر رجسٹریشن کیسے کریں؟

myABL موبائل ایپ کے ذریعے:

  1. myABL ایپ میں لاگ اِن کریں

  2. مین اسکرین یا نیچے دائیں مینو سے RAAST پر کلک کریں

  3. Manage Your RAAST ID پر ٹیپ کریں

  4. جس اکاؤنٹ کو لنک کرنا چاہتے ہیں، اسے منتخب کریں

  5. Link Raast ID پر کلک کریں اور تصدیق کریں

  6. کنفرمیشن اسکرین ظاہر ہو جائے گی

  7. آپ کو SMS یا ای میل کے ذریعے تصدیق موصول ہوگی

نوٹ: اگر آپ پہلے سے کسی دوسرے بینک میں رجسٹرڈ ہیں تو پہلے وہاں سے de-link کریں۔

myABL انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے:

  1. myABL انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ اِن کریں

  2. مین اسکرین یا Sidebar > Services سے Raast ID Management پر جائیں

  3. Mobile Number منتخب کریں

  4. جس اکاؤنٹ سے لنک کرنا چاہتے ہیں، اسے منتخب کریں

  5. Confirm پر کلک کریں

  6. تصدیقی اسکرین ظاہر ہوگی

  7. SMS / ای میل سے کنفرمیشن موصول ہوگی

راست ID کو کیسے ڈی-لنک کریں؟

myABL ایپ کے ذریعے:

  1. myABL ایپ میں لاگ اِن کریں

  2. RAAST > Manage Your RAAST ID پر جائیں

  3. Delink Raast ID پر کلک کریں

  4. OTP (One-Time Password) درج کریں

  5. Confirm پر کلک کریں

  6. تصدیقی اسکرین ظاہر ہوگی

myABL انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے:

  1. myABL انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ اِن کریں

  2. Raast ID Management پر جائیں

  3. جس اکاؤنٹ کو de-link کرنا ہے، اسے منتخب کریں

  4. Link/Delink Toggle کو سلائیڈ کریں

  5. OTP درج کریں

  6. Confirm پر کلک کریں

  7. تصدیقی اسکرین ظاہر ہوگی

راست کے ذریعے رقم کیسے بھیجیں؟

myABL ایپ کے ذریعے:

  1. myABL ایپ میں لاگ اِن کریں

  2. Transfer > New Transfer یا RAAST پر جائیں

  3. IBAN یا Raast ID منتخب کریں

  4. جس اکاؤنٹ سے رقم بھیجنی ہے، اسے منتخب کریں

  5. وصول کنندہ کا Raast ID یا IBAN اور رقم درج کریں

  6. TPIN درج کریں

  7. Continue پر کلک کر کے ٹرانزیکشن مکمل کریں

myABL انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے:

  1. myABL انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ اِن کریں

  2. Transfer > New Payee یا Sidebar > Fund Transfers > Raast Transfers پر جائیں

  3. جس اکاؤنٹ سے رقم بھیجنی ہے، اسے منتخب کریں

  4. Raast ID، رقم، اور مقصد درج کریں

  5. TPIN درج کریں

  6. Transfer پر کلک کریں، ٹرانزیکشن مکمل ہو جائے گا

راست ID کو دوبارہ لنک (Re-Link) کیسے کریں؟

myABL ایپ کے ذریعے:

  1. myABL ایپ میں لاگ اِن کریں

  2. RAAST > Manage Your RAAST ID پر جائیں

  3. جس اکاؤنٹ کو لنک کرنا ہے، اسے منتخب کریں

  4. Link Raast ID پر کلک کریں اور کنفرم کریں

  5. تصدیقی اسکرین ظاہر ہوگی

  6. SMS / ای میل سے کنفرمیشن موصول ہوگی

myABL انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے:

  1. myABL انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ اِن کریں

  2. Raast ID Management یا Sidebar > Manage RAAST ID پر جائیں

  3. Mobile Number منتخب کریں

  4. اکاؤنٹ منتخب کریں

  5. Confirm پر کلک کریں

  6. SMS / ای میل سے کنفرمیشن موصول ہوگی

Raast ID کیا ہے؟

Raast ID آپ کا موبائل نمبر ہے جسے آپ اپنے بینک اکاؤنٹ سے لِنک   کر سکتے ہیں ۔ اپنا پورا بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم  کرنے کے بجائے، آپ براہِ راست اپنے لِنک   کردہ اکاؤنٹ میں ادائیگیاں وصول کرنے کے لیے اپنی Raast ID کا فراہم  کر سکتے ہیں۔ یہ فنڈز وصول کرنے کے عمل کو آسان بناتا ہے اور آپ اکاؤنٹ کی حساس تفصیلات کے بجائے صرف ایک نمبر فراہم  کر سکتے ہیں۔

کیا مجھے Raast استعمال کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ کی ضرورت ہے؟

جی ہاں، Raast استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک فعال بینک اکاؤنٹ درکار ہے۔ آپ کا بینک اکاؤنٹ آپ کی Raast ID سے منسلک ہو جائے گااور آپ کو اس اکاؤنٹ میں رقم وصول  ہو گی ۔

کیا Raast استعمال کرنے کے لیے Raast ID رجسٹر کرنا ضروری ہے؟

آپ کو صرف اُسی صورت میں  Raast ID رجسٹر کرنے کی ضرورت  ہوگی اگر آپ اپنے موبائل نمبر کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ Raast پر رجسٹرڈ نہیں ہیں، تب بھی آپ IBAN (انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر) کے ذریعے ادائیگیاں وصول کر سکتے ہیں ۔

Raast P2P QR کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارف فنڈز کیسے منتقل کر سکتا ہے ؟

QR کے ذریعے Raast P2P ٹرانزیکشنز کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے :

  • اپنی myABL ایپ میں لاگ اِن کریں۔
  • ہوم پیج پر QR Scan پر ٹیپ کریں ۔
  • بھیجنے والے کا QR کوڈ اسکین کریں یا اِسے اپنے فون کی گیلری سے اَپ لوڈ کریں۔
  • RAAST Transfer کو منتخب کریں ۔
  • کسٹمر کی تفصیلات اور ٹرانزیکشن کی رقم کی تصدیق کریں۔
  • Continue پرٹیپ کریں ۔
  • اپنا TPIN درج کریں اور Transfer پر ٹیپ کریں ۔
  • ایک تصدیقی اسکرین ظاہر ہوگی۔ آپ کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر/ای میل پر ٹرانزیکشنز  کا تصدیقی SMS یا ای میل موصول ہوگی۔

کیا میں اپنی RAAST ID سے منسلک بینک اکاؤنٹ تبدیل کر سکتا/سکتی ہوں؟

جی ہاں، آپ اپنی RAAST ID سے منسلک بینک اکاؤنٹ تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو اپنے موجودہ بینک اکاؤنٹ کو ڈی لِنک   کرنے کے بعد  اپنی RAAST ID سے ایک نئے اکاؤنٹ کو لِنک   کرنا ہوگا۔

میں Raast پر کیسے رجسٹرہو سکتا/سکتی ہوں؟

آپ درج ذیل مراحل کے ذریعے Raast پر رجسٹرہو سکتے ہیں:

  • myABL ایپ/انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ اِن کریں۔
  • Raast > Manage Your Raast Id پر  کِلک   کریں۔
  • اپنی Raast ID کے ساتھ لِنک  کرنے کے لیے ایک اکاؤنٹ منتخب کریں۔
  • Link Raast Id پر  کِلک   کریں۔
  • Confirm پر  کِلک   کریں۔
  • اب آپ اپنے موبائل نمبر کے ذریعے فنڈز وصول کر سکتے ہیں۔

کیا میں متعدد Raast IDs کو رجسٹر کر سکتا/سکتی ہوں یا ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کو اپنی Raast ID سےلِنک کرسکتا/سکتی ہوں؟

جی نہیں، آپ ایک بینک اکاؤنٹ کے ساتھ صرف ایک Raast ID رجسٹر کر سکتے ہیں۔ آپ ایک سے زیادہ بینک اکاؤنٹس کو ایک Raast ID سے لِنک   نہیں کر سکتے۔ تاہم، ضرورت پڑنے پرآپ اپنی Raast ID کو ایک بینک اکاؤنٹ سے ڈی لِنک   کرکے اسے دوسرےبینک اکاؤنٹ  سے لِنک   کر سکتے ہیں۔

کیا RAAST پر ترسیلات ِ زر موصول ہو سکتی ہیں؟

جی نہیں، ترسیلات ِزرRAAST کے ذریعے موصول نہیں ہو سکتیں۔

اگر وصول کنندہ نے اپنی Raast ID حذف کر دی ہو  تو کیا ٹرانزیکشن مکمل ہو جائے گی؟

جی نہیں، اگر وصول کنندہ  نے اپنی Raast ID حذف کر دی ہو توتو ٹرانزیکشن کو مسترد کر دیا جائے گا۔

کیا میں اپنی Raast ID میں ترمیم یا اسے حذف کر سکتا/سکتی ہوں؟

جی ہاں، آپ اپنی Raast ID  کو حذف کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ رجسٹر بھی کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیےmyABL میں RAAST Id Management سیکشن میں جائیں ۔

کیا Raast کو بین الاقوامی ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جی نہیں، Raast فی الحال صرف پاکستان میں رقوم کی  اندرونِ ملک منتقلی کے لیے دستیاب ہے۔ Raast کے ذریعے فنڈز کی  بین الاقوامی منتقلی کی سہولت ابھی میسر نہیں ہے۔

اگر میں RAAST ID کے ذریعے رقم بھیجتا/بھیجتی ہوں اور وصول کنندہ کو وہ  رقم موصول نہیں ہوتی لیکن  میرے اکاؤنٹ سے ڈیبٹ ہوجاتی ہے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ نے RAAST ID کے ذریعے رقم  بھیجی ہے اور آپ کے اکاؤنٹ سے رقم ڈیبٹ کر لی گئی ہے لیکن وصول کنندہ کو موصول نہیں ہوئی ، تو براہ ِکرم الائیڈ فون بینکنگ سے 042-111-225-225 پر رابطہ کریں یا فوری مدد کے لیے الائیڈ بینک کی ویب سائٹ کے ذریعے شکایت درج کروائیں۔ ( https://www.abl.com/help-and-support/complaints/ )

 

This site is registered on wpml.org as a development site.