شرائط و ضوابط
- پاکستانی شہری کے علاج کے لئے غیر ملکی کرنسی کی مد میں 50,000/- امریکی ڈالر یا مساوی منتقل کر سکتے ہیں۔
- ترسیلات متعلقہ غیر ملکی ہسپتال کے اکاؤنٹ میں بذریعہ SWIFT یا ٹیلی گرافک ٹرانسفر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ کی صورت میں براہ راست بھیجے جائیں گے۔
الائیڈ بینک منظور شدہ غیر ملکی تعلیمی اداروں /یونیورسٹیوں میں تعلیمی اخراجات میں فرد واحد کو سہولیات فراہم کرتا ہے جیسے۔
- داخلہ کے لئے درخواست/کارروائی کے اخراجات
- ٹیوشن فیس، رہائشی اخراجات وغیرہ
- ابتدائی نقد زر مبادلہ کی ضروریات
شرائط و ضوابط
آپ ایک کیلنڈر ایئر میں درخواست جمع کرانے اور اس پر عمل درآمد کے اخراجات، ٹیوشن فیس، رہائشی اخراجات وغیرہ کی مد میں غیر ملکی تعلیمی ادارے کو70,000/- امریکی ڈالر یا مساوی رقم کی غیر ملکی کرنسی میں غیر ملکی زرمبادلہ منتقل کر سکتے ہیں۔
- غیر ملکی تعلیمی ادارے/یونیورسٹی کو رقوم براہ راست منتقل کی جائیں گی۔
- رقوم متعد د تعلیمی اداروں /یونیورسٹیوں کو منتقل کی جا سکتی ہیں۔
ٹیوشن فیس، رہائشی اخراجات اور دیگر واجبات (صحت،بیمہ،یونین، کھیل، لائبریری فیس وغیرہ) کی ادائیگی کی لئے مندرجہ ذیل دستاویزات کا ہونا لازمی ہے:
- طالب علم/والدین/سرپرست کاباقاعدہ پُرشدہ درخواست فارم
- طالب علم کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)/فارم (ب) اور والدین/سرپرست کے CNIC کی نقول
- طالب علم کے پاسپورٹ کی نقل
- غیر ملکی تعلیمی ادارے کا داخلہ لیٹر
- غیر ملکی تعلیمی ادارے سے تفصیلی اخراجات پر مشتمل لیٹر/کاسٹ شیٹ/فیس چالان
متعلقہ غیر ملکی ادارے/یونیورسٹی کی جانب سے بتائے گئے رہائشی یا متفرق اخراجات جو ادارے کو نہ بھیجے جا سکتے ہوں تو اُسے طالبعلم کو بذریعہ SWIFT، ٹیلی گرافک ترسیل یا ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعہ بھیجا جاسکتاہے۔
بورڈنگ /لاجنگ اور/یا طالبعلم کی دیگر ضروریات کی مد میں ابتدائی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے طالب علم
کو 5000/- امریکی ڈالر یا مساوی کی رقم بھیجی جا سکتی ہے جس کی تصدیق اُس کے پاسپورٹ پر کی جانی چاہیے۔
شرائط و ضوابط
- پاکستانی شہری بنگلہ دیش اور افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک میں 2100 امریکی ڈالرسالانہ کے حساب سےفی فرد 50امریکی ڈالر روزانہ حاصل کر سکتے ہیں۔
- بنگلہ دیش کے لئے فی شخص 25 امریکی ڈالر اور بھارت کے لئے 100/- امریکی ڈالر فی شخص کی اجازت ہے۔
- مسافروں کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ جاری کرنے کے لئے مندرجہ ذیل دستاویزات لازمی ہوں گی:
- پاسپورٹ
- ٹکٹ
- ویزا
- قومی شناختی کارڈ
- باقاعدہ پُر شدہ T-1 فارم
مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی قریبی ABL برانچ پر رجوع کریں یا ہیلپ لائن 111-225-225 پر کال کریں۔
اضافی خصوصیات
- اپنی بینکنگ ضروریات پر مکمل کنٹرول
- توسیعی اوقات کار اور ہفتہ وار بینکنگ
- 1380 شاخوں اور1540 سے زائد ATM کا وسیع نیٹ ورک
ڈاؤن لوڈ کریں
Share this valuable information with others
-
[easy-social-share buttons="facebook,twitter,linkedin,mail" counters=0 style="icon" url="https://www.abl.com/ur/services/atm-branch-warehouse-locator/foreign-exchange-services/" text="فارن ایکسچینج سروسز"]