کال ڈپازٹ رسیدیں (CDRs)عمومی طور پر ٹھیکیداروں یا سروس فراہم کنندگان وغیرہ کی جانب سے اداروں کے حق میں، اکاؤنٹ ٹرانسفریا کیش کے عوض جاری کی جاتی ہیں
- یہ سہولت صرف فعال اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین کو فراہم کی جائے گی۔
- نان اکاؤنٹ ہولڈرز بھی کال ڈپازٹ رسید خرید سکتے ہیں (مقررہ حد تک جو وقتاً فوقتاً جاری کی جاتی ہے) ۔
- کال ڈپازٹ رسید کے اجرا ء پر شیڈول آف چارجز کے مطابق اسٹینڈرڈ چارجز لاگو ہوں گے۔
- کال ڈپازٹ رسید کی واپسی صرف جاری کنندہ برانچ سے ہی ممکن ہوگی۔
کال ڈپازٹ رسید کے اجراء کیلئے درخواست دینے سے قبل درج ذیل دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنائیں:
کسٹمر | درکار دستاویزات |
الائیڈ بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز
|
چیک اور درخواست فارم
نوٹ: کال ڈپازٹ رسید انفرادی اکاؤنٹ ہولڈرز(سنگل)اور واحد مالک(Sole Proprietor) کے لیے، جن کا لوکل کرنسی اکاؤنٹ ہو، بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے بھی جاری کی جا سکتی ہے۔ |
نان اکاؤنٹ ہولڈرز | درخواست فارم اور شناختی دستاویزکی کاپی |
اپنی پیرنٹ برانچ میں چیک کے ہمراہ یا الائیڈ بینک کی کسی بھی برانچ میں کیش کے ساتھ تشریف لائیں، اور کال ڈپازٹ رسید کے اجرا ء کے لیے درخواست فارم مکمل کریں۔
چیک کی صورت میں درج ذیل امور کو یقینی بنائیں:
- چیک الائیڈ بینک کے نام پر ہو۔
- چیک اور درخواست فارم پر درج کی ہوئی رقم ایک جیسی ہو۔
- چیک اور درخواست فارم پر دستخط ایک جیسے ہوں۔
- ہندسوں اور لفظوں میں لکھی ہوئی رقم ایک جیسی ہو۔
- چیک بعد کی تاریخوں کا نہ ہو اور نہ ہی پرانا ہو۔
- چیک یا درخواست فارم پر کوئی کٹنگ یا اوور رائٹنگ نہ ہو۔
|