تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

خصوصیات اور فوائد

  • کم از کم بیلنس رکھنے کی کوئی شرط نہیں

  • اکاؤنٹ مینٹیننس چارجز یا پوشیدہ اخراجات بالکل نہیں

  • ویزا، یو پی آئی اور پے پیک ڈیبٹ کارڈ کا اجراء

  • مفت آن لائن کیش ڈپازٹ، رقم نکالنے اور اکاؤنٹ ٹو اکاؤنٹ ٹرانسفرز

  • myABL انٹرنیٹ بینکنگ اور واٹس ایپ بینکنگ تک مفت رسائی

ابتدائی ڈپازٹ: صرف 1,000 روپے

سوال: الائیڈ کرنٹ اکاؤنٹ اور الائیڈ ایزی کرنٹ اکاؤنٹ میں کیا فرق ہے؟

جواب: الائیڈ کرنٹ اکاؤنٹ ایک ریگولر اکاؤنٹ ہے جو مختلف بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے اور اس میں بیلنس برقرار رکھنے کی شرط ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، الائیڈ ایزی کرنٹ اکاؤنٹ میں وہی سہولت ملتی ہے لیکن اس میں کم از کم بیلنس رکھنے کی شرط اور سروس چارجز نہیں ہوتے۔

سوال: میں الائیڈ ایزی کرنٹ اکاؤنٹ کیسے کھلوا سکتا ہوں؟

جواب: اپنے قریبی الائیڈ بینک (ABL) برانچ پر اپنے شناختی کارڈ اور آمدنی کے ثبوت کے ساتھ جائیں اور ایزی کرنٹ اکاؤنٹ کھلوائیں۔

سوال: اکاؤنٹ کھلنے اور ریگولر ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

جواب: اگر تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہوں تو اکاؤنٹ 1 سے 2 ورکنگ دن میں ریگولر ہو جاتا ہے۔

This site is registered on wpml.org as a development site.