تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

  • توانائی بچانے والے پنکھوں کے ذریعے اپنے گھر کو جدید بنائیں اور ہر ماہ بجلی کے بل (استعمالی لاگت) میں 70% تک کمی لانے میں مدد حاصل کریں۔
  • 10,000 روپے سے 300,000 روپے تک لچکدار اسلامی فنانسنگ۔
  • DISCO بل کے ذریعے آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کی سہولت، 6 سے 18 ماہ کی مدت میں قابلِ واپسی۔
  • صرف NEECA لیبل 5-اسٹار پنکھے بنانے والے ادارے اس پروگرام میں شامل ہیں۔
  • بغیر کسی پریشانی کے تنصیب، تیز رفتار سیٹ اپ، اور پرانے پنکھوں کی منتقلی کی سہولت۔
  • KIBOR + 2٪ شرحِ منافع
  • پہلی قسط (EMI) کے ساتھ 500 روپے اضافی منافعِ مساومہ شامل ہوگا۔
  • کسی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں؛ درخواست سے لے کر تنصیب تک مکمل طور پر خودکار (Automated) نظام۔
  • آن لائن پورٹل [https://efan.gov.pk/] یا موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے رجسٹر کریں اور Allied Bank کا انتخاب کریں۔
  • آپ کی سہولت کے لیے ماہانہ اقساط آپ کے بجلی کے بل میں شامل کر دی جائیں گی۔

  •  درست CNIC: درخواست دہندہ کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ (CNIC) ہونا ضروری ہے۔
  •  بجلی کے بل کی ملکیت: بجلی کا بل قابلِ تصدیق ہونا چاہیے، یعنی CNIC پر درج نام اور بجلی کے بل پر درج نام ایک ہی ہونا چاہیے۔
  •  PMD: درخواست دہندہ کے نام پر PMD سے تصدیق شدہ موبائل فون سم نمبر ہونا ضروری ہے۔
  •  درخواست دہندہ کی گزشتہ 24 ماہ میں چار سے زیادہ تاخیر سے ادائیگیاں نہ ہوں۔وہ صارفین جو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی DISCOسے کم از کم گزشتہ 24 ماہ سے بجلی استعمال کررہے ہوں ۔جن میں گرین میٹر والے صارفین بھی شامل ہوں
  • e-CIB یا دیگر نجی کریڈٹ بیوروز کے مطابق کریڈٹ ہسٹری صاف ہو۔
  •  فین ریپلیسمنٹ پلان: درخواست دہندہ نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران فین ریپلیسمنٹ پلان سے فائدہ نہ اٹھایا ہو۔

کون اس پروگرام کے لیے اہل ہے؟ کیا میں درخواست دے سکتا/سکتی ہوں؟

درخواست گزار کے لیے درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں:

  • درست قومی شناختی کارڈ
  • بجلی کا بل آپ کے نام پر ہو
  • گزشتہ 24 ماہ میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں 4 سے زیادہ تاخیر نہ ہوئی ہو
  • گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران fan replacement program سے فائدہ اٹھایا نہ گیا ہو
  • آپ کو رجسٹرڈ سم کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے درخواست دینی ہوگی۔

میں الائیڈ بینک کے ذریعے فین ریپلیسمنٹ پروگرام کے لیے کیسے درخواست دوں؟

درخواست پورٹل تک رسائی حاصل کریں:

  • سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://efan.gov.pk/
  • Android یا Apple App Store سے “PM Fan Replacement Program” موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

رجسٹر کریں اور اہلیت چیک کریں:

  • CNIC اور بجلی کے بل کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے درخواست فارم مکمل کریں۔
  • نظام خودکار طور پر آپ کی اہلیت اور فنانسنگ کی حد چیک کرے گا۔
  • فنانسنگ کے لیے الائیڈ بینک کا انتخاب کریں۔

پنکھوں کا انتخاب اور آرڈر:

  • اپنی ضرورت کے مطابق توانائی بچانے والے پنکھوں کی تعداد منتخب کریں۔
  • آرڈر کی تصدیق کے بعد منتخب شدہ مینوفیکچرر آپ کے گھر آ کر پنکھے تبدیل کرے گا۔

تنصیب کی تصدیق:

  • انسٹالیشن فیس ادا کرنے کے بعد آن لائن پورٹل کے ذریعے تنصیب کی تصدیق کریں۔

آن بل فنانسنگ کیا ہے؟

آن بل فنانسنگ ایک آسان ادائیگی کا طریقہ ہے جس میں نئے توانائی بچانے والے پنکھوں کی قیمت آپ کے ماہانہ بجلی کے بل میں شامل کر دی جاتی ہے۔ اس طرح علیحدہ قرض یا ادائیگی کے انتظام کی ضرورت نہیں رہتی۔

ادائیگی کی مدت 6 سے 18 ماہ تک منتخب کی جا سکتی ہے۔

اگر بجلی کا کنکشن میرے نام پر نہیں ہے تو کیا میں درخواست دے سکتا ہوں؟

نہیں۔ صرف وہی افراد درخواست دے سکتے ہیں جن کے نام پر بجلی کا بل رجسٹرڈ ہو۔

اگر میری ایک سے زیادہ جائیدادیں ہیں تو کیا میں ہر جائیداد کے لیے درخواست دے سکتا ہوں؟

ایک CNIC پر صرف ایک درخواست دی جا سکتی ہے اور صرف ایک رہائشی جائیداد کے لیے پروگرام سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ تاہم آپ اپنی منظور شدہ حد کے اندر متعدد پنکھے حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا تنصیب کی لاگت فنانسنگ میں شامل ہے؟

نہیں۔ تنصیب کے اخراجات الگ ادا کرنے ہوں گے۔

فیس درج ذیل ہے:

  • پہلے پنکھے کی تنصیب: PKR 1,000
  • اسی مقام پر ہر اضافی پنکھے کی تنصیب: PKR 800

پنکھوں کی فراہمی اور تنصیب کس پتے پر کی جائے گی؟

نئے پنکھوں کی فراہمی اور تنصیب اسی پتے پر کی جائے گی جو بجلی کے بل پر درج ہے۔

کیا کرایہ دار درخواست دے سکتا ہے؟

نہیں۔ صرف رہائشی جائیداد کا مالک (رجسٹرڈ بجلی صارف) درخواست دینے کا اہل ہے۔

اگر بجلی کا بل کسی اور کے نام پر ہو تو کیا میں درخواست دے سکتا ہوں؟

نہیں۔ بجلی کا بل درخواست دہندہ کے اپنے نام پر ہونا لازمی ہے۔

اہلیت کے لیے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کا صارف کتنے عرصے سے ہونا ضروری ہے؟

آپ کو کم از کم گزشتہ 24 ماہ سے کسی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی (بشمول گرین میٹر ہولڈرز) کا صارف ہونا چاہیے۔

اقساط کی ادائیگی کیسے کی جائے گی؟

پنکھوں کی قیمت مساوی ماہانہ اقساط میں تقسیم کر کے آپ کے بجلی کے بل میں شامل کر دی جائے گی۔ ادائیگی کی مدت 6 سے 18 ماہ تک ہو سکتی ہے۔

میں اپنی درخواست اور پنکھوں کی فراہمی کی صورتحال کیسے معلوم کر سکتا ہوں؟

آپ اپنی درخواست اور فراہمی کی صورتحال درج ذیل ذرائع سے ریئل ٹائم میں دیکھ سکتے ہیں:

  • PM Fan Replacement Portal
  • PM Fan Replacement Program موبائل ایپ
  • مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میری درخواست منظور ہو گئی ہے؟

درخواست منظور ہونے کے بعد آپ کو:

  • SMS (OTP) کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
  • پورٹل پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

اگر عمل کے دوران کسی قسم کا مسئلہ پیش آئے تو سپورٹ ٹیم آپ کی مدد کرے گی۔

ای میل:

[email protected]